| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایڈز: افریقہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ
براعظم افریقہ میں ایڈز اور ایچ آئی وی وائرس کے انسداد کے لئے منعقدہ ایک عالمی اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ براعظم کو اس وقت درپیش سب سے بڑا خطرہ ایڈز ہی ہے جو وباء کی مانند پھیل رہا ہے۔ اس موذی مرض پر اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ براعظم میں اس وقت تین کروڑ لوگ اس موذی مرض میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے گزشتہ کئی برس سے براعظم میں ہونے والی ترقی رائیگاں جارہی ہے۔ نیروبی میں جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درست دواؤں کے استعمال سے اس مرض کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ توقع ہے کہ نیروبی میں ہی منعقدہ اس اجلاس میں ایڈز کے انسداد کے لئے استعمال ہونے والی ادویہ تک رسائی بہتر بنائے جانے کے اقدامات اور طریقوں پر بھی غور ہوگا۔ نیروبی میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ایڈز کی دواؤں کی قیمت کم ضرور ہوئی ہے لیکن افریقہ میں شعبۂ صحت کی زبوں حالی اب بھی ان دواؤں کی تقسیم میں بڑی رکاوٹ ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |