BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 September, 2003, 03:28 GMT 07:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بوسنیائی مسلمانوں کی یادگار
بوسنیا
بوسنیائی خواتین انیس سو پچانوے میں قتل ہونے والے عزیزوں کے لئے دعا کر رہی ہیں

بوسنیا کے شہر سرے برِنیتسا میں انیس سو پچانوے میں قتل ہونے والے سات ہزار مسلمانوں کے لئے نئی یادگار تیار کی گئی ہے۔

جنگِ عظیم دوئم کے بعد یورپ میں ہونے والے اس سب سے بڑے قتل عام کی یادگار کا افتتاح امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن ہفتے کو کریں گے۔

بل کلنٹن کو یادگار کے افتتاح کی دعوت قتل عام میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں نے دی ہے۔جس وقت بوسنیا میں لڑائی ختم ہوئی تھی بل کلنٹن امریکہ کےصدر تھے۔ قتل عام نے بالآخر امریکہ سمیت مغربی ممالک کو حرکت پر مجبور کیا اور انہوں نے مداخلت کر کے جنگ رکوائی تھی۔

قتل ہونے والوں کی یادگار اقوام متحدہ کے پرانے دفتر کے سامنے والے میدان میں پچاس لاکھ ڈالر کے خرچے سے ایک سال کے عرصے میں مکمل کی گئی ہے۔

سرے برِنیتسا میں قتل ہونے والوں کی قبریں
قتل عام کے بعد عالمی طاقتیں جنگ رکوانے کے لئے متحرک ہوئی تھیں

سرے برِنیتسا پر سرب فوجوں نے جولائی انیس سو پچانوے میں قبضہ کیا تھا۔ اس کے بعد اگلے چند دنوں میں شہر کے کم سے کم سات ہزار مسلمان مردوں اور لڑکوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔مارے جانے والوں میں سے بہت سوں کی ابھی تک لاشیں نہیں ملی۔

قتل عام میں ملوث صرف دو افراد کو سزاسنائی گئی ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ تنازعہ حتمی طور پر صرف اس وقت کے سرب رہنماؤں کے قانون کی گرفت میں آنے کے بعد ہی حل ہو سکتا ہے۔ قتل عام کے باعث مطلوب دو اہم رہنما گزشتہ آٹھ سال سے روپوش ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد