| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال ہڑتال، تیرہ ہلاک
نیپال میں ماؤ نواز باغیوں کی طرف سے کی جانے والی ہڑتال کے دوسرے روز سرکاری فوجوں سے جھڑپ میں تیرہ باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک سرکاری ترجمان کے مطابق یہ واقع مشرقی نیپال کے قصبے کرکی میں پیش آیا۔ ملک کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ہڑتال کے دوسرے روز بھی تمام تعلیمی ادارے، نجی دفاتر اور تجارتی مراکز بند رہے۔ بہت سے جگہوں پر سرکاری ملازمین کو پیدل دفتر جانا پڑا کیونکہ ہڑتال کی وجہ سے شہر میں ذرائع آمدورفت بھی معطل رہے۔ ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق چلتی رہیں جب کے ملک کے اندر پروازیں معطل رہیں۔ نامہ نگاروں کے مطابق ماؤ باغیوں کی طرف دی جانے والی ہڑتال کی اس کال کا عام لوگوں نے ممکنہ انتقامی ردعمل کی بنا پر احترام کیا اور دوکانیں اور کاروبارئی مرکز بند رکھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |