| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بم دھماکے میں تین ہلاک
افغان دارالحکومت کابل کے شمال میں امریکی فوج کے صدر دفتر کے قریب دھماکے میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ بگرام فوجی کیمپ کے قریب ایک رہائشی عمارت میں ہوا۔ بگرام کیمپ افغانستان میں امریکیوں کا اہم اڈا ہے۔ امریکی فوجی اپنے آگ بجھانے والے عملے کے ساتھ موقع پر بہت جلدی پہنچ گئے اور آگ کو قابو کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ موقع پر موجود ایک امریکی فوجی نے بتایا کہ تباہ ہونے والی عمارت میں کم از کم پندرہ افراد رہتے تھے۔ کچھ اطلاعات کے مطابق عمارت کے اندر اسلحہ کی بڑی تعداد رکھی ہوئی تھی۔ کچھ مقامی لوگوں نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اس عمارت کے مالک نے یہاں مارٹر اور راکٹ رکھے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |