BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 September, 2003, 18:21 GMT 22:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قصہ کمپیوٹر کا
اینڈریو گلیگن
اینڈریو گلیگن کا دستی کمپیوٹر اب بہت اہم ہوتا جا رہا ہے

جمعرات کے روز کمپیوٹر کے ایک ماہر نے ہٹن انکوائری کو بتایا کہ بی بی سی کے دفاعی امور کے نامہ نگار اینڈریو گلیگن کے زیر استعمال رہنے والے دستی کمپیوٹر میں درج کی گئی ایک یاداشت میں وزیر اعظم کے مشیر اطلاعات الیسٹر کیمپبل کا نام نہیں ہے۔

کمپیوٹر کے ماہر ایڈورڈ وائلڈنگ کے اس بیان سے اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ ہو سکتا ہے الیسٹر کیمپبل کا ذکر ڈیوڈ کیلی نے نہ کیا ہو اور اینڈریو گلیگن نے اسے اپنی طرف سے شامل کر دیا ہو۔

اینڈریو گلیگن نے یہ کمپیوٹر عراقی اسلحہ کے ماہر ڈاکٹر کیلی کے ساتھ اپنی گفتگو کے اہم نکات درج کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔

لیکن بی بی سی دفاعی امور کے نامہ نگار اینڈریو گلیگن نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے کمپیوٹر میں لکھے جانے والے نوٹس ڈاکٹر کیلی سے ملاقات کے بعد درج کئے ہیں۔

ایڈورڈ وائلڈنگ نے کمپیوٹر کے معائنے کے بعد بتایا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ جیسے کوئی نئی یاداشتی نوٹس لکھنے کی کوشش کرتا رہا ہو اور یہ جانچنے کی کوشش کرتا رہا ہو کہ آیا یاداشتی نوٹسوں کی تاریخ اور وقت کو تبدیل کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

مسٹر وائلڈنگ نے بتایا کہ دستی کمپیوٹر میں موجود یاداشتی نوٹسوں میں سے ایک اس مسودے سے مختلف ہے جو انکوائری کے سامنے پیش جمع کرایا گیا ہے۔

اس یاداشتی نوٹ میں الیسٹر کیمپبل کا ذکر نہیں جبکہ باقی یاداشتوں میں ان کا نام درج ہے۔

ایک اور ماہر کمپیوٹر پروفیسر انتھونی سامز نے انکوائری کو بتایا کہ اس سلسلے میں بہترین شہادت اینڈریو گلیگن کی لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے بیک اپ سسٹم میں ہوگی۔

لیکن انکوائری کو یہ بھی بتایا گیا کہ اینڈریو گلیگن ذاتی معلومات کی وجہ سے اپنا لیپ ٹاپ پروفیسر سامز کے حوالے کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

جب اینڈریو گلیگن کے وکیل نے ان سے ماہر کمپیوٹر کی رپورٹ کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ اپنے دستی کمپیوٹر پر تاریخ اور وقت تبدیل کرنے کا کوئی تجربہ نہیں کیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد