عرفات ناکام رہنما ہیں، جارج بش  | | یاسر عرفات طویل عرصہ سے رملّہ میں اپنے صدر دفتر تک محدود رہے ہیں۔ |
امریکہ کے صدر جارج بش نے یاسر عرفات کو ایک ناکام رہنما اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کو بگاڑنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ کیمپ ڈیوڈ میں واقع اپنی رہائشگاہ پر اردن کے شاہ عبداللہ سے ہونے والی ملاقات میں صدر بش نے کہا کہ یاسر عرفات نے فلسطین کے سابق وزیراعظم محمود عباس کی ان کوششوں کو بھی ناکام بنایا جو وہ دہشت گردی سے لڑنے کے لئے کرتے رہے۔ تام انہوں نے زور دیا کہ وہ خود اب تک مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے منصوبے نقشۂ راہ کے حامی ہیں۔ |