| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان وزراء کے اختیارات محدود
افغان صدر حامد کرزئی نے اس الزام کے بعد کے بعض وزراء نے غریبوں سے زمینیں چھینی ہیں، ان کے اختیارات محدود کر دیئے ہیں۔ یہ غریب خاندان ان زمینوں پر مکانات تعمیر کرنا چاہتے تھے۔ افغان صدر نے کہا کہ ان کے صرف ایک نائب کریم ہلالی کو انتظامی اراضی اور رہائش کے معاملات کا اختیار دیا گیا تھا۔ کریم ہلالی کا تعلق حزب وحدت سے ہے۔ حامد کرزئی نے اپنے نائبین کو ہدایت کی ہے کہ ان کی غیر موجودگی میں نہ تو انہیں کسی کی تقرری کا اختیار حاصل ہے، نہ وہ کسی کو ٹیکس میں چھوٹ دے سکتے ہیں اور نہ ہی انہیں عدالتی معاملات میں مداخلت کا اختیار ہوگا۔ حامد کرزئی نے یہ احکامات افغانستان کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے میلون کوٹھاری کے اس الزام کے بعد جاری کیے ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ کابل کے قدرے مہنگے علاقے میں بعض وزراء نے، جن میں وزیر دفاع اور نائب صدر محمد قاسم فہیم بھی شامل ہیں، غریب لوگوں سے زمین ہتھیالی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |