BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 September, 2003, 13:47 GMT 17:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لڑکیاں، لڑکوں سے آگے
واشنگٹن سکول کی طالبات
واشنگٹن سکول کی طالبات اپنے نتائج دیکھتے ہوئے

عالمی تعلیمی اعدادوشمار پر چھپنے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں لڑکیاں تعلیم کی ہر سطح پر لڑکوں پر سبقت لے گئی ہیں اور اب وہ پیشہ ورانہ نوکریاں حاصل کرنے کے بارے میں لڑکوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ پراعتماد ہیں۔

آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیویلیپمنٹ (او ای سی ڈی) کی طرف سے شائع کی گئی اس رپورٹ کے مطابق یہ رحجان کئی برآعظموں، ممالک اور ثقافتوں میں یکساں طور پر دکھائی دیتا ہے۔ اس سروے میں تینتالیس ترقی یافتہ ممالک میں تعلیمی کامیابیوں اور اخراجات کے متعلق تفصیلی اعدادوشمار جمع کئے گئے ہیں۔

او ای سی ڈی کے تجزیئے کے شعبے کے سربراہ اینڈریاز شلیخر کا کہنا ہے کہ یہ رحجان اس کے بالکل برعکس ہے جو ایک نسل پہلے توقع کیا جا سکتا تھا اور انیس سو نوّے کے عشرے میں عورتوں کی کامیابی اور ان کے بارے میں توقعات میں ایک بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

اس سروے کے مطابق تقریباً ہر ترقی یافتہ ملک میں پندرہ برس عمر کی لڑکیاں لڑکوں کے مقابلے میں زیادہ تنخواہ والی نوکریاں حاصل کرنے کے بارے میں کہیں زیادہ پر اعتماد ہیں۔

اے لیول کے نتائج
اے لیول کے نتائج پر تاثرات

نیوزی لینڈ میں نواسی فیصد عورتیں یونیورسٹی میں داخلے کی اہل ہوتی ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں صرف باسٹھ فیصد مرد یونیورسٹی تک پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ جبکہ آئس لینڈ میں اسّی فیصد عورتوں کے مقابلے میں صرف بیالیس فیصد مرد یونیورسٹی تک پہنچ پاتے ہیں۔

لیکن لڑکے تعلیم کے شعبے میں کیوں لڑکیوں سے پیچھے ہوتے جا رہے ہیں اور کیا یہ باعث فکر نہیں ہے۔ اینڈریاز شلیخر کا کہنا ہے کہ لڑکے تعلیم میں آنے والی رکاوٹوں سے زیادہ آسانی سے نہیں گزر پاتے، خواہ وہ دوستوں کی طرف سے دباؤ کے نتیجے میں ہوں یا گھریلو مسائل کی وجہ سے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد