BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 September, 2003, 18:05 GMT 22:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سویڈن: ریفرنڈم میں یورو مسترد
سویڈن کے عوام کی طرف سے انا لنڈ کو خراج عقیدت
انا لنڈ کے قتل کے بعد یورو کے حق میں ہمدردی کے ووٹ بھی پڑیں گے

سویڈن میں رائے رہندگان نے یورو کو مسترد کر دیا ہے۔ سویڈن میں یورپ نواز وزیر خارجہ انا لنڈ کے قتل کے باوجود یورپی یونین کی کرنسی یورو پر ہونے والے ریفرنڈم کے سلسلے میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔

سویڈن کے اسی فیصد علاقوں سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ستاون فیصد رائے رہندگان نے یورو کو ملکی کرنسی کے طور پر اپنانے کے خلاف ووٹ دیا جبکہ اکتالیس فیصد رائے دہندگان یورو کے حق میں نظر آئے۔

سویڈن کے وزیر اعظم گوران پرسون نے شکست تسلیم کر لی ہے۔

ریفرنڈم سے پہلے چلائی جانے والے مہم میں سویڈن کے یورپی کرنسی اختیار کرنے کے مخالفین کو بظاہر اکثریت حاصل تھی اور یہ بات یقین سے کہی جا سکتی تھی کے جیت انہیں کی ہو گی۔

لیکن سویڈن کی یورپ نواز وزیر خارجہ انا لنڈ کے قتل کے بعد ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں میں ایسے اشارے سامنے آئے ہیں کہ ریفرنڈم میں یورو کی حمایت میں زیادہ ووٹ پڑیں گے۔

اسٹاک ہوم میں بی بی سی کے نامہ نگار کرس مورس کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے سویڈن یورو پر ایک بار پھر رائے شماری کرائے لیکن ایسا دکھائی دے رہا کہ سویڈن کم از کم دس سال تک یورو زون سے باہر رہے گا۔

نامہ نگار کے مطابق سویڈن کے نتائج سے ڈنمارک اور برطانیہ میں یورو کے مخالفین کو تقویت ملے گی۔

سیاسی مبصرین کی رائے تھی کہ انالنڈ کے قتل کے بعد پہلے کے مقابلے میں مقابلتاً زیادہ لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے آئیں گے اور جمہوری عمل سے اپنے وابستگی کا ثبوت دیں گے۔

سنیچر کے روز شائع ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں میں متضاد اشارے سامنے آئے ہیں۔

سویڈن کے ایک اخبار کی طرف سے کرائی جانے والی رائے شماری میں یورو کے مخالفین کو چالیس فیصد کے مقابلے میں چھیالیس فیصد ووٹوں سے جیتتا ہوا دکھایا گیا ہے جبکہ گیلپ پول میں یورو کے حامیوں کی بیالیس کے مقابلے میں تینتالیس فیصد ووٹوں سے جیت کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد