BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 September, 2003, 00:06 GMT 04:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران کو امریکہ کی تنبیہ
ایرانی پارلیمان
ایران کو جلد ہی چند اہم فیصلے کرنا ہوں گے

امریکی دفترِ خارجہ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے سے تعاون نہ کیا تو اس سے ثابت ہوجائے گا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے خفیہ منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

یہ تنبیہ آئی اے ای اے کی اس قرار داد کے بعد جاری کی گئی ہے جس میں ایران کو اکتیس اکتوبر تک کی مہلت دی گئی ہے جس میں اسے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے منصوبے پر کام نہیں کررہا۔

جمعہ کے روز منظور کی جانے والی قرارداد میں یہ واضح نہیں ہے کہ اس تنبیہ کی خلاف ورزی کے کیا نتائج ہوں گے تاہم اس میں سلامتی کونسل کی مداخلت کے امکان پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

امریکی دفترِ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اگر ایران نے بروقت اقدامات نہ کئے تو اس سے واضح ہوجائے گا کہ وہ کچھ چھپا رہا ہے۔

تہران میں بی بی سی کے نامہ نگار جم میر کا کہنا ہے کہ ایران کو جلد ہی چند بے انتہا اہم فیصلے کرنا ہوں گے کیونکہ اس کے پاس وقت کم ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد