| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی سکھوں کی سیاسی جماعت
برطانیہ میں مقیم سکھوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک سیاسی جماعت قائم کر لی ہے۔ اس نئی جماعت سکھ فاؤنڈیشن کے ترجمان دبندرجیت سنگھ کے مطابق فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد برطانیہ میں بسنے والے سات لاکھ سکھوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فاؤنڈیشن کے دفاتر سکھ آبادی والے ہر چھوٹے بڑے شہر اور قصبے میں قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکھ فاؤنڈیشن انتخابات کے موقع پر ہر حلقے سے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی بلکہ ان امیدواروں کی حمایت کرے گی جو سکھ برادری کے بہتر نمائندگی کر سکتے ہیں۔ سکھ مذہب کے پیروکاروں نے برطانیہ کو اس لئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے کیونکہ انہیں ہندوستانی قرار دیا جاتا ہے اور ان کی خاص شناخت کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |