| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
لیبیا کے خلاف پابندیاں ختم
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لاکربی طیارے کے سانحے کے سلسلے میں لیبیا پر دس برس سے زیادہ مدت تک عائد رہنے والی پابندیاں اٹھا لی ہیں۔ لیبیا پر ان پابندیوں کا نفاذ انیس سو اٹھاسی میں اسکاٹ لینڈ کے نواحی قصبے لاکربی میں ایک امریکی طیارہ کے مار گرائے جانے کے بعد اس الزام کے تحت عائد کی گئی تھیں کہ وہ اس واقعے میں ملوث تھا۔ یہ پیشرفت تب عمل میں آئی جب فرانس نے اپنے اعتراضات واپس لے لئے۔ اس سے قبل فرانس اس لئے اعتراض کرتا رہا تھا کہ لیبیا لاکربی طیارے کے سانحے میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو جس زر تلافی کی ادائیگی پر رضامند ہوا وہ مغربی افریقے کے ملک نائیجر میں فرانس کے ایک طیارے کو مار گرائے جانے کے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو ادا کئے جانے والے زر تلافی سے کہیں زیادہ ہے۔ فرانس اور لیبیا گزشتہ ہفتے زر تلافی کی ادائیگی کے ایک اور معاہدے پر رضامند ہوئے ہیں۔ گزشتہ ماہ امریکہ اور برطانیہ نے کہا تھا کہ لیبیا نے پابندیاں اٹھائے جانے کے تمام تقاضے پورے کردیئے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |