| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرفات کی جلاوطنی: عالمی مخالفت
امریکہ اور مصر نے اسرائیلی کابینہ کے اس فیصلہ کی مخالفت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو جلاوطن کر دیا جائے گا۔ امریکہ میں بش انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس عرفات کی ملک بدری کسی بھی لحاظ سے مسئلہ کے حل میں مددگار نہیں ہوگی۔ بلکہ اس سے انہیں بقول امریکہ اپنا کھیل کھیلنے کے لئے ایک اور میدان مل جائے گا۔ مصر کے صدر حسنی مبارک نے اسرائیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے پر عملدرآمد سے باز رہے کیونکہ فلسطینی صدر قیام امن کے عمل کی کامیابی کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔ اسرائیل کے اس فیصلے کے خلاف فلسطین میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ جبکہ نامزد وزیراعظم نے اس فیصلے کو اشتعال انگیز قرار دے کر فلسطینی کابینہ کی تشکیل معطل کر دی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |