BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 September, 2003, 23:20 GMT 03:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ:گیارہ ستمبر کا سوگ
تصاویر
گیارہ ستمبر کے حملوں کے چند ہلاک شدگان کی تصاویر

امریکہ میں گیارہ ستمبر کے حملوں کی دوسری برسی کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہا، مرنے والوں کی یاد میں سوگوار گھنٹیاں بجائی گئیں اور اس موقع پر موجود افراد نے خاموشی اختیار کرکے مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

گراؤنڈ زیرو پر، جہاں پر کبھی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جڑواں عمارتیں تھیں، بچوں نے تین گھنٹے تک جاری رہنے والی ایک تقریب میں فرداً فرداً مرنے والوں کے نام پکارے۔

اس موقع پر مرنے والوں کے ہزاروں لواحقین موجود تھے جن میں بچے بھی شامل تھے جنہوں نے رقت آمیز انداز میں اپنے پیاروں کی یاد میں سوگ کے کلمات ادا کئے۔

اس تقریب میں زیادہ تر مرنے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی اور سیاسی اور سماجی شخصیات پس پردہ ہی رہیں۔

واشنگٹن میں صدر بش، خاتون اوّل اور نائب صدر ڈک چینی نے ایک نجی سروس میں شرکت کی۔

تاہم ان تقریبات پر ان تازہ دھمکیوں کے سائے منڈلاتے رہے جو گزشتہ روز عربی ٹی وی چینل الجزیرہ پر نشر ہونے والی ایک آڈیو ٹیپ میں مبینہ طور پر القاعدہ کی طرف سے دی گئیں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ القاعدہ امریکہ کے خلاف مزید حملے کر سکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد