BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 September, 2003, 11:46 GMT 15:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل کا اختیار
اسرائیلی وزیراعظم بھارت کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں
اسرائیلی وزیراعظم بھارت کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں

اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیرون نے اسرائیلی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے تاکہ یروشلم اور تل ابیب میں ہونے والے خودکش بم حملوں پر رد عمل ظاہر کرنے کی حکمت عملی طے کی جاسکے۔

ان حملوں کے بعد وزیراعظم شیرون اپنا دورۂ بھارت مختصر کرکے وطن واپس پہنچے تھے۔ کسی حد تک تو اسرائیل نے ان حملوں پر رد عمل شدت پسند تنظیم حماس کے رہنماؤں پر حملوں میں تیزی پیدا کرکے ظاہر کر ہی دیا ہے۔ اسرائیل نے پہلی بار حماس کے کسی رہنما کی رہائش گاہ کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ جواب میں حماس نے تنبیہ کی ہے کہ وہ بھی اسرائیلیوں کی رہائش گاہوں پر ہی حملے کرے گی۔ یہ صورتحال پہلے ہی خطرناک ہے اور اس صورتحال میں اسرائیلی وزیراعظم کے پاس باقی رہ جانے والے راستے اور بھی زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں۔

امریکہ پہلے ہی اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیرون کو تنبیہ کرچکا ہے کہ وہ فلسطینی صدر یاسر عرفات کو ملک بدر نہ کرے۔ بش انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ یاسر عرفات کی جلا وطنی نہ صرف فلسطین میں بلکہ پورے خطے میں شدید ردعمل کا باعث بن سکتی ہے۔ ایک اور طریقہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یاس عرفات کا محاصرہ مزید سخت کردیا جائے مثال کے طور پر رملّہ میں واقع ان کے صدر دفتر کے ٹیلی فون کاٹ دیئے جائیں یا لوگوں کو وہاں داخل ہونے سے روک دیا جائے۔ ایک اور راستہ یہ بھی ہے کہ اسرائیل حماس کے مضبوط قلعے غزہ پر پوری شدت سے حملہ کردے۔

مگر ایک ایسی صورتحال میں جہاں سارے فریقین یعنی امریکہ، اسرائیل اور فلسطینیوں میں سے کسی کے بھی پاس تشدد در تشدد کا سلسلہ روک دینے کا کوئی طریقہ یا راستہ موجود نہیں وہاں اسرائیل کو حاصل یہ تمام راستے یا طریقے شاید کوئی معنی نہیں رکھتے۔

اسرائیلی وزیرخارجہ سلوان شلوم نے فلسطینی صدر یاسر عرفات کو جلاوطن کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کابینہ میں ان کے کئی ساتھی اس مطالبے سے متفق ہیں۔ بدھ کو اسرائیلی طیاروں نے حماس کے رہنما کی رہائش گاہ پر حملہ کرکے ان کے بیٹے اور ذاتی محافظ کو ہلاک کردیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد