| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
’دراندازی بند کرائیں گے‘
امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹینا روکا نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے اس پار سے مسلح شدت پسندوں کی دراندازی بند کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ ڈالے گا۔ کرسٹینا روکا نے، جو بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں، کہا کہ پاکستان سے سرحد پار دراندازی امریکہ کے لئے ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب تک اسلامی شدت پسندوں کی جانب سے خطرات کا سامنا اور حمایت کی ضرورت ہے۔ کرسٹینا روکا کے بھارت کے اس دورے کا مقصد عراق میں بین الاقوامی فوج کے لئے اقوام متحدہ میں بھارت جیسے ممالک کی حمایت حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بھارت میں موجودگی کا مقصد امریکی اقدامات کی حمایت کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنا نہیں ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |