BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میں غدار نہیں ہوں: مشرف
جنرل پرویز مشرف
جنرل پرویز مشرف

پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف نے القاعدہ کے نائب رہنما ایمن الظواہری کے اس بیان پر سخت رد عمل ظاہر کی ہے جس میں الزواہری نے جنرل مشرف کو ’غدار‘ کہا تھا۔

جنرل مشرف نے کہا کہ ایسے بیانات صرف وہ لوگ دیتے ہیں جن کو زمینی حقائق کا علم نہیں اور حقیقیت نہ جانتے ہوئے ایسی باتیں کرتے ہیں۔

جنرل مشرف نے یہ بات بی بی سی کے جمعرات گیارہ ستمبر کے خصوصی پروگرام ’ٹاکنگ پوائنٹ‘ پر کہی۔ اس پروگرام میں جنرل مشرف دنیا بھر سے بھیجے ہوئے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔

الظواہری نے یہ بات کل الجزیرہ ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ٹیپ میں کہی تھی۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ جنرل مشرف غدار ہیں اور پاکستانیوں کی کوشش ہونی چاہیے کہ وہ ان کا تختہ الٹ دیں۔

جنرل مشرف امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ایک اہم اتحادی ہیں۔ انہوں نے اس پروگرام میں یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکام اسامہ بن لادن کو پکڑنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اسامہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں کہیں ہیں۔

اب اسلامی ممالک کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ سخت گیر اور تشدد پسند راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں یا پھر ترقی پسند اور معتدل راستہ

جنرل مشرف

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کو ایسے تنازعات اور تصادم کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جس میں مسلمان ممالک فریق ہوں تاکہ یہ ظاہر ہو کہ وہ سب کے لئے انصاف چاہتے ہیں۔

جنرل مشرف نے کہا کہ صلح کرانے کے علاوہ مغربی ممالک کو مسلمان ممالک میں غربت ختم کرنے اور تعلیم فراہم کرنے کے عوامل پر خاص توجہ دینی ہوگی کیونکہ یہی مغرب اور اسلام کے درمیان خلیج کے بنیادی وجوہات ہیں۔

جب ان سے پاکستان میں شدت پسندی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ تمام شدت پسند تنظیموں پر پابندی لگا دی گئی ہے اور ان کے دفاتر سر بمہر کردیے گئے ہیں۔ جب ان سے کہا گیا کہ پچھلے دو برس میں پاکستان میں کئی شدت پسند حملے ہوئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی سکیورٹی ایجنسی آبادی کو سو فیصد تحفظ نہیں فراہم کر سکتی ۔

ایک اور سوال کے جواب میں جنرل مشرف نے کہا کہ ان کی حکومت دینی مدارس پر خاص توجہ دی رہی ہے کیونکہ حالیہ برسوں میں ان مدارس میں فرقہ وارانہ نفرت اور تشدد کا پیغام پھیلایا جاتا رہا ہے۔

بی بی سی کے ’ٹاکنگ پوائنٹ‘ پر پاکستانی صدر پر اعتماد دکھائی دے رہے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد