BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 September, 2003, 15:27 GMT 19:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنس معلوم کرنے پر پابندی

بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پیدائش سے قبل جنس کا تعین کرنے کے لئے رحم مادر کا سکین کرنے والے شفاخانوں کو سزائیں دی جائیں اور ان قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے جو لڑکیوں کے اسقاط کو روکنے کے لئے بنائے گئے ہیں۔

یہ حکم بچوں کے لئے کام کرنے والی ایک خیراتی تنظیم کی جانب سے دائر کردہ ایک مقدمہ میں دیا گیا ہے۔ مذکورہ تنظیم کا کہنا ہے کہ کئی والدین کو جب الٹرا ساؤنڈ کے بعد بتایا جاتا ہے کہ ان کے یہاں بچی پیدا ہوگی تو وہ حمل ضائع کروا دیتے ہیں۔

تازہ اعداد شمار کے مطابق بھارت میں اوسطاً ایک ہزار مردوں کے مقابلے میں عورتوں کی تعداد نو سو تینتیس ہے۔

بھارت کے دہی علاقوں میں لڑکیوں پر لڑکوں کو ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ لڑکے کما کر لاتے ہیں۔

بھارتی حکومت جہیز کے رواج کو بھی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس رواج کو پہلے ہی خلاف قانون قرار دیا گیا ہے۔

پیدائش سے پہلے یہ جاننے کے لئے کہ لڑکا ہوگا یا لڑکی جوڑے الٹراساؤنڈ کرواتے ہیں۔ تاہم بھارتی حکومت نے دس سال قبل اس پر پابندی عائد کر دی تھی۔

تاہم تازہ جائزوں سے پتہ چلا ہے کہ اس قانون پر کم ہی عمل ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے اس حکم میں وفاقی اور ریاستی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دلائیں۔

اس سے قبل عدالت نے حکم دیا تھا کہ مختلف شفاخانوں میں استعمال ہونے والی الٹرا ساؤنڈ مشینوں کی نگرانی کی جائے اور ان مشینوں کو ضبط کر لیا جائے جن کے ذریعے پیدائش سے قبل بچے کی جنس کا تعین کرنے کی کوشش کی گئی ہو۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم سے لگاتا ہے کہ وہ بچیوں کے اسقاط حمل کا تدارک کرنا چاہتی ہے۔ تاہم ان کے خیال میں زیادہ ضروری امر اس رویہ اور سلوک میں تبدیلی لانا ہے جو لڑکیوں سےروا رکھا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد