BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 September, 2003, 17:19 GMT 21:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غیرت کے نام پر آٹھ قتل

صوبۂ سرحد
قتل ہونےوالےایک ہی گھر کے آٹھ افراد ہیں

پولیس کے مطابق بدھ کو کلاشنکوف رائفل اور کلہاڑیوں سے مسلح ملزمان نے جن کی تعداد پانچ سے چھ تھی، بونیر کے نواحی پہاڑی علاقے خدوخیل کےگاؤں باغ کے ستر سالہ مکین دلبر خان کے مکان میں داخل ہوئے۔ قاتلوں نے دلبر خان، اس کی بیوی، دو بہوؤں، تین پوتیوں اور پندرہ دن پہلے پیدا ہونے والے پوتے کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ حملے میں ایک عورت زخمی بھی ہوئی جیسے بعد میں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو سال قبل دلبر کے بیٹے کے ہاتھوں حملہ آوروں کے گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی زولفانیہ سے دلبر خان کے بیٹے عمر شاہ نے پسند کی شادی کی تھی۔ اگرچہ بعد میں اس مقدمے کی سماعت عدالت میں بھی ہوئی جہاں لڑکی کے گھر والوں ایک بار پھر شکست کا سامنا کرکے خفّت اٹھانی پڑی۔

پولیس کے مطابق اب دلبر خان کے مخالفین اور لڑکی کے رشتہ دار اس پر طیش میں آگئے اور انہوں نے مبینہ طور پر یہ کاروائی ایک ایسے وقت کی جب گھر پر صرف ایک مرد ہی موجود تھا۔

بونیر کے توتالے تھانے کے پولیس اہلکار نصراللہ خان نے فون پر بتایا کہ لڑکی کے رشتہ داروں کی جانب سے عدالت کے فیصلے پر غصے کی وجہ سے حالات خراب ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق اس مسئلے کو جرگے کی سطح پر حل کرنے کی بھی کوشش کی گئی تھی لیکن مقتول دلبر خان اس کے فیصلہ پر عمل درآمد میں پس و پیش سے کام لے رہا تھا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جرگے نے دلبر خان کو چالیس ہزار روپے کے علاوہ دو لڑکیاں دوسرے فریق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

طویل عرصے سے متنازعہ پختون روایت ’سورہ‘ کے تحت اگر کسی کے رشتہ داروں نے کوئی جرم کیا ہوتا ہے تو اس کے گھرانے کی کوئی لڑکی اس جرم کے ’ازالے‘ کے لئے دوسرے فریق کے حوالے کردی جاتی ہے۔ پولیس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے لیکن بدھ شام تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

انسانی حقوق کی کئی بین الاقوامی تنظیمیں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات روکنے میں ناکامی پر حکومتِ پاکستان پر تنقید کر چکی ہی لیکن ایسے واقعات میں بظاہر کمی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد