صدر اوباما کی شہزادہ جارج سے ملاقات

امریکہ کے صدر براک اوباما اور خاتونِ اول مشعل جمعرات کو تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچے۔

امریکی صدر براک اوباما نے سنیچر کو شیکسپیئر گوبل تھیئٹر کا دورہ کیا۔ انھوں نے ولیم شیکسپیئر کی 400 ویں برسی کے موقعے پر منعقد کیے جانے والے شیکسپیئر کے ڈرامے ہیملٹ میں فنکاروں کو پرفارم کرتے ہوئے دیکھا۔
،تصویر کا کیپشنامریکی صدر براک اوباما نے سنیچر کو شیکسپیئر گوبل تھیئٹر کا دورہ کیا۔ انھوں نے ولیم شیکسپیئر کی 400 ویں برسی کے موقعے پر منعقد کیے جانے والے شیکسپیئر کے ڈرامے ہیملٹ میں فنکاروں کو پرفارم کرتے ہوئے دیکھا۔
اس کے بعد براک اوباما نے لندن میں واقع لنڈلے ہال میں ایک تقریر بھی کی۔ اس موقع پر بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کارنے، اداکار بینیڈکٹ کمبربیچ اور گلو کارہ عینی لینوکس بھی موجود تھیں۔
،تصویر کا کیپشناس کے بعد براک اوباما نے لندن میں واقع لنڈلے ہال میں ایک تقریر بھی کی۔ اس موقع پر بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کارنے، اداکار بینیڈکٹ کمبربیچ اور گلو کارہ عینی لینوکس بھی موجود تھیں۔
جمعے کی شام برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادے ولیم کے دو سالہ بچے شہزادے جارج نے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہزادے جارج نے پاجامے اور سلپرز پہنے ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنجمعے کی شام برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادے ولیم کے دو سالہ بچے شہزادے جارج نے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہزادے جارج نے پاجامے اور سلپرز پہنے ہوئے تھے۔
 امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کے بعد شہزادے جارج نے گھوڑے کی شکل والے کھلونے کے ساتھ کچھ وقت گذارا۔ کینسنگٹن پیلس کے مطابق شہزادے جارج نے امریکی صدر کی جانب سے ان کی پیدائش کے موقع پر انھیں گھوڑے کی شکل والا کھلونا دینے پر براک اوباما کا شکریہ ادا کیا۔
،تصویر کا کیپشن امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کے بعد شہزادے جارج نے گھوڑے کی شکل والے کھلونے کے ساتھ کچھ وقت گذارا۔ کینسنگٹن پیلس کے مطابق شہزادے جارج نے امریکی صدر کی جانب سے ان کی پیدائش کے موقع پر انھیں گھوڑے کی شکل والا کھلونا دینے پر براک اوباما کا شکریہ ادا کیا۔
براک اور مشعل اوباما نے کینسنگٹن پیلس میں ڈنر کرنا تھا تاہم اس سے پہلے انھیں شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادے ولیم کے ساتھ کچھ دیر بات چیت کرنے کا موقع مل گیا۔ اس کے بعد وہ استقبالیہ کمرے میں ڈنر کرنے چلے گئے۔
،تصویر کا کیپشنبراک اور مشعل اوباما نے کینسنگٹن پیلس میں ڈنر کرنا تھا تاہم اس سے پہلے انھیں شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادے ولیم کے ساتھ کچھ دیر بات چیت کرنے کا موقع مل گیا۔ اس کے بعد وہ استقبالیہ کمرے میں ڈنر کرنے چلے گئے۔
براک اور مشعل اوباما نے کینسنگٹن پیلس میں شہزادے ہیری، شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادے ولیم کے ساتھ ملاقات کی۔
،تصویر کا کیپشنبراک اور مشعل اوباما نے کینسنگٹن پیلس میں شہزادے ہیری، شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادے ولیم کے ساتھ ملاقات کی۔
دوسری دن کی شاہی تصویر میں براک اور مشعل اوباما کو شہزادے ہیری، شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادے ولیم کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشندوسری دن کی شاہی تصویر میں براک اور مشعل اوباما کو شہزادے ہیری، شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادے ولیم کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
امریکی صدر براک اوباما نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ان کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤنگ سٹریٹ میں ملاقات کی۔
،تصویر کا کیپشنامریکی صدر براک اوباما نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ان کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤنگ سٹریٹ میں ملاقات کی۔
اس سے پہلے براک اور مشعل اوباما جمعے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ونزر کاسل پہنچے جہاں برطانوی ملکہ الزبتھ اور ڈیوک آف ایڈنبرا نے ان کا استقبال کیا۔
،تصویر کا کیپشناس سے پہلے براک اور مشعل اوباما جمعے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ونزر کاسل پہنچے جہاں برطانوی ملکہ الزبتھ اور ڈیوک آف ایڈنبرا نے ان کا استقبال کیا۔
94 سالہ پرنس فلپ اور ملکہ الزبتھ، براک اور مشعل اوباما کے ہمراہ گاڑی میں پرائیوٹ لنچ کے لیے جا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن94 سالہ پرنس فلپ اور ملکہ الزبتھ، براک اور مشعل اوباما کے ہمراہ گاڑی میں پرائیوٹ لنچ کے لیے جا رہے ہیں۔
ملکہ الزبتھ اور ڈیوک آف ایڈنبرا کی براک اور مشعل اوباما کے ساتھ ایک تصویر۔
،تصویر کا کیپشنملکہ الزبتھ اور ڈیوک آف ایڈنبرا کی براک اور مشعل اوباما کے ساتھ ایک تصویر۔
امریکی صدر براک اوباما جمعرات کی رات برطانیہ پہنچے تھے۔
،تصویر کا کیپشنامریکی صدر براک اوباما جمعرات کی رات برطانیہ پہنچے تھے۔