’ٹیکس واپس نہ لینے تک احتجاج‘

پاکستان میں تاجر تنظیموں کے مطابق حکومت بینک لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے فیصلے کو واپس نہیں لیتی تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پاکستان میں حکومت کی جانب سے بینکاری لین دین پر 0.3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف سنیچر کو ملک بھر کی تاجر برادری شٹر ڈاؤن ہڑتال کی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں حکومت کی جانب سے بینکاری لین دین پر 0.3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف سنیچر کو ملک بھر کی تاجر برادری شٹر ڈاؤن ہڑتال کی۔
تاجروں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جب تک حکومت بینک لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے فیصلے کو واپس نہیں لیتی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
،تصویر کا کیپشنتاجروں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جب تک حکومت بینک لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے فیصلے کو واپس نہیں لیتی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ملک کی مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں حکومت پر واضح کیا گیا کہ اگر اُس نے ٹیکس کا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنملک کی مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں حکومت پر واضح کیا گیا کہ اگر اُس نے ٹیکس کا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا۔
انجمن تاجران پاکستان کے سیکریٹری جنرل نعیم میر کا کہنا ہے کہ سنیچر کا احتجاج تاجروں کی جانب سے محض ایک ہڑتال نہیں بلکہ حکومت کے خلاف ایک ریفرینڈم ہے۔
،تصویر کا کیپشنانجمن تاجران پاکستان کے سیکریٹری جنرل نعیم میر کا کہنا ہے کہ سنیچر کا احتجاج تاجروں کی جانب سے محض ایک ہڑتال نہیں بلکہ حکومت کے خلاف ایک ریفرینڈم ہے۔
تاجر رہنماؤں کے جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ چار اگست کو ملک بھر کے تاجر اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد کر رہے ہیں جس میں آئندہ کا لائحہ عمل اور احتجاج کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنتاجر رہنماؤں کے جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ چار اگست کو ملک بھر کے تاجر اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد کر رہے ہیں جس میں آئندہ کا لائحہ عمل اور احتجاج کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔