شارجہ میں کھیلے جا رہے تیسرے ایک روزہ میچ کی تصویری جھلکیاں
،تصویر کا کیپشنشارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 147 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کر لی ہے۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور اینٹون ڈیوسچ نے اننگز کا آغاز کیا۔ نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف پانچ رنز کے مجموعی سکور پر اینٹون ڈیوسچ بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے حارث سہیل اور شاہد آفریدی نے تین تین جبکہ محمد عرفان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشناس سے پہلے پاکستان نے احمد شہزاد کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 55 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
،تصویر کا کیپشنحارث سہیل نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔