راولپنڈی میں کرفیو، نظامِ زندگی معطل: تصاویر

    • مصنف, راجہ وقاص علی
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، راولپنڈی

راولپنڈی میں سنیچر سے نافذ کرفیو کی مدت میں 23 گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور شہر میں نظامِ زندگی معطل ہے۔

راولپنڈی میں جمعہ کو یومِ عاشور کے موقع پر فرقہ وارانہ تشدد میں ہلاکتوں کے بعد لگنے والے کرفیو کی مدت میں اتوار کی شب بارہ بجے تک اضافہ کر دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنراولپنڈی میں جمعہ کو یومِ عاشور کے موقع پر فرقہ وارانہ تشدد میں ہلاکتوں کے بعد لگنے والے کرفیو کی مدت میں اتوار کی شب بارہ بجے تک اضافہ کر دیا گیا۔
کشیدگی اور کرفیو کی وجہ سے شہر کی سڑکیں اور بازار ویران رہے۔
،تصویر کا کیپشنکشیدگی اور کرفیو کی وجہ سے شہر کی سڑکیں اور بازار ویران رہے۔
شہر کے اہم مقامات کے قریب واقع پیٹرول پمپوں کو انتظامیہ کی ہدایت پر قناتیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنشہر کے اہم مقامات کے قریب واقع پیٹرول پمپوں کو انتظامیہ کی ہدایت پر قناتیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
اتوار کو ہفتہ وارانہ چھٹی کے باوجود کرفیو کی وجہ سے شہر کے مصروف مقامات پر اکا دکا لوگ ہی دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشناتوار کو ہفتہ وارانہ چھٹی کے باوجود کرفیو کی وجہ سے شہر کے مصروف مقامات پر اکا دکا لوگ ہی دکھائی دیے۔
متاثرہ علاقوں میں کرفیو کی وجہ سے روزمرہ کے استعمال کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور لوگوں کو جہاں کوئی دکان کھلی دکھائی دی وہ سامان کی تلاش میں وہاں پہنچ گئے۔
،تصویر کا کیپشنمتاثرہ علاقوں میں کرفیو کی وجہ سے روزمرہ کے استعمال کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور لوگوں کو جہاں کوئی دکان کھلی دکھائی دی وہ سامان کی تلاش میں وہاں پہنچ گئے۔
کرفیو کی وجہ سے دیہاڑی پر کام کرنے والے افراد اور ٹھیلے یا پتھارے لگا کر سامان بیچنے والوں کا کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا۔
،تصویر کا کیپشنکرفیو کی وجہ سے دیہاڑی پر کام کرنے والے افراد اور ٹھیلے یا پتھارے لگا کر سامان بیچنے والوں کا کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا۔
کچھ علاقوں میں محدود پیمانے پر ریڑھی بان سبزی اور دیگر اشیائے خوردونوش فروخت کرتے دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشنکچھ علاقوں میں محدود پیمانے پر ریڑھی بان سبزی اور دیگر اشیائے خوردونوش فروخت کرتے دکھائی دیے۔
راولپنڈی کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی نماز جنازہ لیاقت باغ میں ادا کی گئی۔
،تصویر کا کیپشنراولپنڈی کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی نماز جنازہ لیاقت باغ میں ادا کی گئی۔