درخت گر گئے، سائن بورڈ غائب

سمندری طوفان پائیلن سے ہونے والے نقصان کی تصاویر

مشرقی بھارت میں اتوار کی صبح سمندری طوفان پائیلن سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کا عمل شروع ہوا۔
،تصویر کا کیپشنمشرقی بھارت میں اتوار کی صبح سمندری طوفان پائیلن سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کا عمل شروع ہوا۔
اس طوفان نے جس ساحلی علاقے کو متاثر کیا وہاں اکثر مکانات کچے یا نیم پختہ تھے اور انہیں شدید بارش اور طوفانی ہواؤں سے نقصان پہنچا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس طوفان نے جس ساحلی علاقے کو متاثر کیا وہاں اکثر مکانات کچے یا نیم پختہ تھے اور انہیں شدید بارش اور طوفانی ہواؤں سے نقصان پہنچا ہے۔
ساحلی قصبات کے علاوہ اڑیسہ کے شہروں میں بھی طوفانی ہواؤں نے خاصی تباہی مچائی ہے۔
،تصویر کا کیپشنساحلی قصبات کے علاوہ اڑیسہ کے شہروں میں بھی طوفانی ہواؤں نے خاصی تباہی مچائی ہے۔
طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست اڑیسہ کے دارالحکومت بھوونیشور میں طوفانی ہواؤں نے بجلی کے کھمبے اکھاڑ ڈالے
،تصویر کا کیپشنطوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست اڑیسہ کے دارالحکومت بھوونیشور میں طوفانی ہواؤں نے بجلی کے کھمبے اکھاڑ ڈالے
تند و تیز ہواؤں نے ٹریفک سگنل بھی توڑ ڈالے
،تصویر کا کیپشنتند و تیز ہواؤں نے ٹریفک سگنل بھی توڑ ڈالے
اڑیسہ کے شہر بہرام پور میں کئی مقامات پر درخت سڑکوں پر آ گرے۔
،تصویر کا کیپشناڑیسہ کے شہر بہرام پور میں کئی مقامات پر درخت سڑکوں پر آ گرے۔
بہرام پور میں بلند سائن بورڈ بھی طوفانی ہواؤں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے۔
،تصویر کا کیپشنبہرام پور میں بلند سائن بورڈ بھی طوفانی ہواؤں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے۔
اڑیسہ اور آندھرا پردیش میں رابطہ سڑکیں بھی درخت گرنے کی وجہ سے بند ہوگئیں۔
،تصویر کا کیپشناڑیسہ اور آندھرا پردیش میں رابطہ سڑکیں بھی درخت گرنے کی وجہ سے بند ہوگئیں۔
بھوونیشور کے ہوائی اڈے پر سینکڑوں مسافر فضائی سروس کی بحالی کے منتظر دکھائی دیے
،تصویر کا کیپشنبھوونیشور کے ہوائی اڈے پر سینکڑوں مسافر فضائی سروس کی بحالی کے منتظر دکھائی دیے
بھوونیشور کے ریلوے سٹیشن کا منظر بھی ہوائی اڈے سے کچھ زیادہ مختلف نہ تھا
،تصویر کا کیپشنبھوونیشور کے ریلوے سٹیشن کا منظر بھی ہوائی اڈے سے کچھ زیادہ مختلف نہ تھا
اس طوفان سے قبل پانچ لاکھ افراد کو سرکاری عمارتوں میں بنائے گئے ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں رہائش اور خوراک فراہم کی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشناس طوفان سے قبل پانچ لاکھ افراد کو سرکاری عمارتوں میں بنائے گئے ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں رہائش اور خوراک فراہم کی گئی ہے۔