سیربین: روسی فوجیں یوکرین میں داخل، امریکہ اور یورپ کی روس پر سخت پابندیاں

روسی فوجیں یوکرین میں داخل ہوگئی ہیں جبکہ امریکہ اور یورپ نے روس پر سخت پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

دو روز قبل روسی صدر پوتن نے یوکرین کے دو صوبوں ڈونیسک اور لوہانسک کو آزاد ریاستیں تسلیم کر لیا تھا۔

روسی فوج نے دارالحکومت کیئو کے ساتھ ساتھ کئی اور شہروں کو بھی نشانہ بنایا ہے اور وہ جوہری حادثے کے مقام چرنوبل پر قبضے کے بعد کیئو کے قریب آگئی ہیں۔

یوکرین کی حکومت نے ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا ہے۔

میزبان: عالیہ نازکی

پروڈکشن ٹیم: فاران رفیع، جاوید سومرو، کاشف قمر، احسن محمود، حسین عسکری