شاہی خاندان ملکہ کی تدفین کے سات دن بعد تک سوگ منائے گا، شاہ چارلس کا خطاب آج متوقع

بکنگھم پیلس کے مطابق شاہی خاندان آج سے لے کر ملکہ الزبتھ کے جنازے کے سات دن بعد تک حالتِ سوگ میں رہے گا۔ ملکہ کی وفات کے بعد بادشاہ بننے والے شاہ چارلس سوم نے اپنی والدہ کی وفات کو شدید ترین اداسی کا لمحہ قرار دیا ہے۔ ملکہ کے مداح ان کی یاد میں ان کے محلات اور گرجا گھروں کے باہر جمع ہو رہے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کب اور کیسے ادا ہوں گی؟

  2. ’وہ دنیا میں میری پسندیدہ شخصیات میں سے ایک تھیں‘

  3. ملکہ الزبتھ کے احترام میں ٹرین اور ڈاک سروس کی ہڑتالیں مؤخر

    الزبتھ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اب سے چند دن قبل تک برطانیہ کو ٹرین اور ڈاک سروس کی ہڑتالوں کا خدشہ تھا مگر ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد رائل میل ڈاک سروس اور ریلویز کے ملازمین کی نمائندہ یونینز نے ہڑتالیں مؤخر کر دی ہیں۔

    تنظیموں نے کہا کہ ’ملک کے لیے ان کی خدمات سمیت ان کے خاندان کے احترام میں‘ اُنھوں نے ہڑتال کا موجودہ منصوبہ مؤخر کر دیا ہے۔

    ڈاک عملے نے یہ ہڑتال جمعہ نو ستمبر کو کرنی تھی جبکہ آر ایم ٹی ریل کے عملے نے 15 اور 17 ستمبر کو ہڑتال کرنی تھی۔

    اس کے علاوہ ٹرین ڈرائیروں کی یونین نے بھی 15 ستمبر کے لیے طے شدہ ہڑتال مؤخر کر دی ہے۔

  4. شاہی پیار: 1947 میں برطانیہ کی شاہی شادی

  5. ملکہ الزبتھ کے نام کے حامل سکوں، ڈاک ٹکٹوں اور پاسپورٹس کا کیا ہو گا؟

    الزبتھ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ میں روز مرّہ کی چیزوں مثلاً سکوں، ڈاک ٹکٹوں، پاسپورٹس وار دیگر کئی اشیا پر ملکہ الزبتھ کی تصویر یا خاکہ نظر آتا ہے کیونکہ وہ تخت پر 70 برس تک براجمان رہیں۔

    برطانیہ میں زیرِ گردش تمام 29 ارب سکوں پر ملکہ الزبتھ کے سر کا خاکہ موجود ہے۔

    کرنسی بنانے کے ذمہ دار برطانوی ادارے رائل منٹ نے ابھی تو یہ نہیں بتایا کہ وہ شہزادہ چارلس سوم کی تصویر کے حامل سکے کب جاری کرے گا مگر یہ ممکن ہے کہ اگلے کئی برسوں تک ملکہ الزبتھ کی تصویر کے حامل سکے زیرِ گردش رہیں گے اور انھیں تبدیل کرنے کا مرحلہ بتدریج ہو گا۔

    سنہ 1967 سے اب تک رائل میل سروس نے ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر کے حامل ڈاک ٹکٹس جاری کیے ہیں۔ اب رائل میل ایسے ٹکٹس کی اشاعت بند کر دے گی اور نئے ٹکٹس چھاپے گی۔

    شاہی مہر ٹماٹر کے کیچپ اور پرفیوم جیسی کئی روز مرّہ کی اشیا پر نظر آتی ہے اور گذشتہ ایک صدی کے قریب عرصے سے سربراہِ سلطنت یا ان کے شریکِ حیات نے ایسی پراڈکٹس پر اپنی مہر کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

    جب یہ اجازت (وارنٹ) جاری کرنے والا شخص وفات پا جائے تو اس کے جاری کیے گئے تمام رائل وارنٹس کالعدم ہو جاتے ہیں اور انھیں استعمال کر رہی کمپنی کے پاس ان کا استعمال روکنے کے لیے دو برس ہوتے ہیں۔

    پاسپورٹس پھر بھی کارآمد رہیں گے مگر نئے پاسپورٹس پر اب شاہ چارلس سوم کی مناسبت سے ہِز میجسٹی لکھا جائے گا۔

  6. ایک ملکہ اور 15 برطانوی وزرائے اعظم

  7. شاہی سوگ کی تفصیلات کا اعلان کر دیا گیا

    الزبتھ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    بکنگھم پیلس نے اعلان کیا ہے کہ شاہی خاندان آج سے لے کر ملکہ الزبتھ کے جنازے کے سات دن بعد تک حالتِ سوگ میں رہے گا۔

    اب تک ملکہ الزبتھ کے جنازے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    ایک بیان میں بکنگھم پیلس کی جانب سے کہا گیا: ’ملکہ عالیہ کی وفات کے بعد بادشاہِ معظم کی خواہش ہے کہ اب سے لے کر ملکہ کے جنازے کے سات دن بعد تک شاہی سطح پر سوگ منایا جائے۔‘

    شاہی سوگ ’شاہی خاندان، شاہی گھرانے کا عملہ، اور باقاعدہ ذمہ داریاں نبھانے والے شاہی گھرانے کے نمائندگان، اور تقریباتی فرائض انجام دینے والے سپاہی‘ منائیں گے۔

    حکومت کی جانب سے آج ایک علیحدہ قومی سوگ کا اعلان کیا جائے گا۔

  8. جب بکنگھم پیلس کے باہر موجود عوام کو ملکہ الزبتھ کی وفات کی خبر ملی

    بکنگھم پیلس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ملکہ الزبتھ کی طبعیت کی خرابی کا سن کر دوپہر سے ہی بڑی تعداد میں عوام شاہی محل بکنگھم پیلس کے باہر جمع تھے۔

    کچھ لوگ ان کے لیے دعا کر رہے تھے تو کچھ ان کے لیے ترانے گا رہے تھے۔

    مگر جب بکنگھم پیلس پر لہراتا برطانوی پرچم سرنگوں ہونے لگا تو وہاں موجود کئی لوگ ہکے بکے رہ گئے۔ اور پھر ایک خاموشی سی چھا گئی جو لوگوں کے فونز اچانک بجنے سے ہی ٹوٹی۔ ماحول کا مزاج یکایک بدل چکا تھا۔

    اب سے تھوڑی دیر قبل جو لوگ متجسس تھے، اب افسردہ تھے۔

    وہاں موجود 77 سالہ شیلا ڈی بیلیگ کے چہرے پر افسردگی نمایاں تھی۔ وہ کہتی ہیں: ’مجھے تب تک احساس نہیں ہوا جب تک کہ میں نے پرچم نیچے آتے نہیں دیکھا اور پھر میں سمجھ گئی۔ مجھے بہت افسوس ہو رہا ہے، یہاں موجود سبھی لوگوں کو ہو رہا ہے۔‘

  9. صدر عارف علوی: ملکہ الزبتھ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر کرنا مشکل ہے

    پاکستان کے صدر عارف علوی نے ملکہ الزبتھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے جو آنے والے وقتوں میں پُر ہونا مشکل ہے۔

    اُنھوں نے کہا کہ ان کی متاثر کن قائدانہ صلاحیتوں نے اُنھیں ایک عظیم اور رحمدل حکمران کے مرتبے پر فائز کیا اور انھیں عالمی تاریخ کی کتابوں میں سنہرے الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. ملکہ الزبتھ کی رہائش گاہوں کے باہر پھول رکھے جا رہے ہیں

    برطانیہ میں اب دن کا آغاز ہو رہا ہے اور ملک بھر میں لوگ ملکہ برطانیہ کی رہائش گاہوں کے باہر پھول اور تعزیتی پیغامات چھوڑ رہے ہیں۔

    الزبتھ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    الزبتھ
    الزبتھ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  11. شاہ چارلس سوم برطانیہ کے نئے بادشاہ

    شاہ چارلس

    ،تصویر کا ذریعہNADAV KANDER

    جیسے ہی ملکہ برطانیہ نے اپنی آخری سانسیں لیں، برطانیہ کی حکمرانی فوری طور پر بغیر کسی تقریب کے ان کے جانشین اور سابق پرنس آف ویلز چارلس کو منتقل ہو گئی۔

  12. برطانیہ میں کون کون سی تقریبات منسوخ کر دی گئیں؟

    برطانیہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ میں جمعے کے دن منعقد ہونے والی تمام کھیلوں کی تقریبات منسوخ کی جا چکی ہیں جن میں فٹ بال لیگ کے تمام میچ اور شمالی آئر لینڈ فٹ بال لیگ کے میچ بھی شامل ہیں۔

    انگلش پیمیئر لیگ اور فٹ بال لیگ کے اگلے دو دنوں میں ہونے والے میچز پر ابھی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

    جمعے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ اور گھڑ دوڑ بھی روک دی گئی۔

    بی ایم ڈبلیو پی جی اے گالف چیمپئین شپ کا جمعے کے دن کا کھیل نہیں ہو گا جبکہ برطانوی ٹؤر سائکلنگ ریس بھی نہیں ہو گی۔

    برطانیہ میں تھیٹر جاری رہیں گے جن کے دوران ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی جائے گی۔

    مرکری میوزک پرائز ایوارڈ کی تقریب جمعرات کو ہی منسوخ کر دی گئی تھی۔

    بین الاقوامی شہرت یافتہ کلاسیکی موسیقی کے فیسٹیول بی بی سی پرومز نے جمعے کو ہونے والی تقریبات منسوخ کر دیں تھیں۔

  13. عالمی رہنماؤں کا ملکہ کو خراجِ عقیدت

    ملکہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کا کہنا ہے کہ ملکہ نے ’دلکش انداز، خوبصورتی اور انتھک محنت کی اخلاقیات کے ذریعے کیے گئے دور حکومت‘ کے ساتھ ’دنیا کو موہ لیا۔‘

    امریکہ کے موجودہ صدر جو بائیڈن جن کی ملکہ الزبتھ سے پہلی مرتبہ ملاقات 40 برس قبل ہوئی تھی کا ان کے متعلق کہنا تھا کہ ’وہ شاہی حاکم سے بڑھ کر تھیں، وہ ایک عہد کی پہچان تھیں۔‘

    سنہ 2021 میں برطانیہ کے دورے کو یاد کرتے ہوئے صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ’انھوں نے ہمیں اپنے مزاح کی حس سے محظوظ کیا، ہمیں اپنی شفقت سے متاثر کیا اور انھوں نے کھلے دل کے ساتھ ہمارے ساتھ اپنے خیالات اور دانش کا تبادلہ کیا۔‘

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ انھیں ملکہ کی موت کی خبر پر ایک پولیس افسر نے 04:50 پر ان کے بیڈ روم میں ٹارچ روشن کر کے انھیں جگایا۔

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’وہ غیر معمولی شخصیت کی مالک تھیں... ملکہ کی زندگی کے آخری ایام اس بات کو عیاں کرتے ہیں کہ وہ بہت سے طریقوں سے کون تھی، ان لوگوں کے لیے آخری حد تک کام کر رہی تھی جن سے وہ پیار کرتی تھی۔‘

    ملکہ الزبتھ کے متعلق دیگر عالمی رہنماؤں کے تاثرات یہاں پڑھیے۔

  14. آج کیا ہو گا؟

    برطانیہ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    آج بادشاہ چارلس سوم بیلمورل سے اپنی اہلیہ کوئین کنسورٹ کمیلا کے ہمراہ لندن پہنچیں گے۔

    ابھی تک تفصیلات کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن آج کے دن میں کیا ہو گا، اس حوالے سے چند توقعات ضرور ہیں:

    • نئے بادشاہ چارلس سوم برطانیہ کی وزیر اعظم الزبتھ ٹرس سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کریں گے۔
    • دوپہر کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
    • ویسٹ منسٹر ایبی، سینٹ پال کیتھیڈرل اور ونڈزر کیسل میں ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔
    • ایک بجے ہائیڈ پارک اور دیگر مقامات پر توپوں کی سلامی پیش کی جائے گی۔
    • وزیر اعظم اور سینئر وزرا سینٹ پال کیتھیڈرل میں یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے۔
    • برطانوی حکومت سوگ کی مدت کی تصدیق کرے گی۔
    • بادشاہ چارلس سوم قوم سے سربراہ مملکت کی حیثیت میں پہلا ٹی وی خطاب کریں گے۔
  15. الزبتھ دوم: فرض کے احساس پر مبنی ایک طویل زندگی کا نام

    ملکہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ملکہ الزبتھ دوم کا طویل دور حکمرانی اپنے فرض کی ادائیگی کے مضبوط احساس اور اپنی زندگی کو اپنے تخت اور اپنے لوگوں کے لیے وقف کرنے کے عزم سے یاد کیا جاتا ہے۔

    بہت سے لوگوں کے لیے وہ تیزی سے تبدیل ہوتی دنیا میں استحکام کی نشانی تھیں کیونکہ دنیا میں برطانوی اثر و رسوخ میں کمی آئی، معاشرے میں تیزی سے تبدیلی آئی اور بادشاہت کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

    ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے بہت کم عمری سے ہی انتہائی ذمہ داری کے احساس کا مظاہرہ کیا۔ مستقبل کے وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے ان کے بارے میں ایک بار کہا تھا کہ وہ ’اپنے بچپن میں ہی حاکمانہ انداز رکھتی تھیں۔‘

    اس بارے میں مزید پڑھیے۔

  16. ملکہ کی وفات کے اعلان سے لے کر اب تک کے اہم لمحات

    ملکہ

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    دنیا کے زیادہ تر حصوں میں ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے جو کہ برطانیہ کی طویل ترین عرصے تک حکمران رہنے والی شخصیت تھیں۔

    • جمعرات کو ان کی وفات کا اعلان برطانوی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کیا گیا۔ بکنگھم پیلس نے اعلان کیا کہ ملکہ سکاٹ لینڈ میں واقع اپنی رہائش گاہ بیلمورل کاسل میں پرسکون انداز میں وفات پا گئی ہیں۔
    • ان کے بیٹے شاہ چارلس سوم نے کہا کہ اُن کی پیاری والدہ کی موت ان کے لیے اور ان کے خاندان کے لیے ’انتہائی دکھ کا لمحہ‘ تھا، اور ان کی کمی کو دنیا بھر میں محسوس کیا جائے گا۔
    • بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا جو اب کوئین کونسورٹ ہیں، جمعے کو بیلمورل کاسل سے لندن واپس پہنچیں گے۔ ان کا قوم سے خطاب بھی جمعے کو ہی متوقع ہے۔
    • توقع کی جا رہی ہے کہ چارلس کی بادشاہت کا باقاعدہ اعلان سنیچر کو کیا جائے گا۔ یہ لندن میں سینٹ جیمز پیلس میں ایکسیشن کونسل نامی ایک علامتی گروہ کے سامنے ہو گا۔
    • عالمی رہنما اور اہم شخصیات ملکہ الزبتھ دوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے احساسِ فرض، ان کی مضبوط شخصیت، ان کی حسِ مزاح اور ان کی شفقت کو یاد کر رہے ہیں۔
  17. ملکہ جس کی زندگی سب کی مرکزِ نگاہ تھی

    ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم

    ،تصویر کا ذریعہPA Media

    ،تصویر کا کیپشنالزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈزر 21 اپریل 1926 کو لندن کے برکلے سکوائر کے قریب واقع ایک مکان میں پیدا ہوئیں۔ وہ بادشاہ جارج پنجم کے دوسرے بیٹے ڈیوک آف یارک البرٹ اور ان کی اہلیہ لیڈی الزبتھ باؤز-لیون کی پہلی اولاد تھیں
    الزبتھ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشن1936 میں ایڈورڈ ہشتم کی تخت سے دستبرداری کے بعد الزبتھ کے والد جارج ششم کے نام سے تخت نشین ہوئے اور الزبتھ ان کی ولی عہد بن گئیں۔
    الزبتھ

    ،تصویر کا ذریعہUNIVERSAL HISTORY ARCHIVE

    ملکہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنملکہ برطانیہ 1969 میں اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کو تاج پہناتے ہوئے
    الزبتھ

    ،تصویر کا ذریعہDAVID COOPER/ALAMY

  18. برطانیہ کا شاہی خاندان

    شاہی خاندان