انڈیا: وزیر اعظم مودی کی جانب سے 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکج کا اعلان

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور دو لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

    پاکستان اور دنیا بھر سے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

  2. کورونا وائرس: 1000 برس پہلے ویکسین کا خیال کہاں سے آیا تھا؟

    کھرنڈ پیس کر مریضوں کی ناک میں چڑھانا یا زخم کی پس تندرست فرد کو لگانا سننے میں تو بہت عجیب لگتا ہے لیکن ویکسین کی تیاری کی تاریخ میں ان دونوں اعمال کا بہت اہم کردار ہے۔جانیے ویکسین کی ایک ہزار سال قدیم تاریخ بی بی سی کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  3. اوکاڑہ کے نوجوان نے کیسے گھر پر سینیٹائزر بنا کر اپنے گاؤں میں عام کیے؟

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہFAIZAN AHMAD

    پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف میڈیا کے ذریعے آگہی مہم مسلسل جاری ہے لیکن کئی دیہی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں ذرائع ابلاغ تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کووِڈ-19 اور اس کے باعث کیے گئے تاریخی لاک ڈاؤن کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔

    معمولی ذرائع آمدن کے ساتھ زندگی گزارنے والے دیہاتیوں کو روزانہ اپنی فصلوں کی نگرانی اور مویشیوں کے لیے چارہ کاٹنے کی غرض سے اپنے محفوظ گھروں سے باہر نکلنا پڑتا ہے۔

    انھیں گندم کی کٹائی کے بارے میں بھی فکر ہے اور اپنی سبزیوں کی دوسرے شہروں تک رسائی کی بھی جو آج کل معطل ہیں۔

    زیادہ تر دیہاتی اپنی گزر بسر کے لیے انھی فصلوں پر گزارا کرتے ہیں۔

  4. کورونا وائرس کی وبا آخر کب ختم ہوگی؟

    کورونا وائرس کی وجہ سے اب دنیا بھر میں اربوں لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں میں بند ہیں۔ معیشتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کروڑوں افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔مگر کیا یہ وبا کبھی ختم ہوگی اور اگر ہاں تو اس میں کتنا عرصہ لگ سکتا ہے، دیکھیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  5. لاک ڈاؤن نے پاکستانی نوجوانوں کی زندگیاں کیسے بدلیں؟

    pakistan

    ،تصویر کا ذریعہHAFSA HAQ,HAJIRA BAIG,HARIS BIN SAQIB, SHAHAN KH

    کورونا وائرس کی وبا نے ہمارے طرز زندگی کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ ہر کوئی اس نئے طرز زندگی کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کوشش میں ہر کسی کو مختلف قسم کے مسائل کا سامنا ہے۔

    کوئی آفس کا کام گھر سے کرنے میں مشکل محسوس کرتا ہے تو کوئی اس سوچ میں پڑا ہے کہ اپنے گھر میں کام کرنے والے ملازمین کو کام پر بلایا جائے یا نہیں؟

  6. آپ کورونا وائرس سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟

    bbc

    حفظانِ صحت کے ماہرین دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بہت سے مشورے دے رہے ہیں۔

    آپ کورونا وائرس سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں۔

  7. برطانیہ کے سب سے بڑے میوزک فیسٹیول ریڈنگ اور لیڈز منسوخ

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ کے دو سب سے بڑے میوزک فیسٹیول ریڈنگ اینڈ لیڈز کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سال کے فیںٹول منسوخ کر دیے گئے ہیں اور 2012 تک انتظار کے اچھے نتائج ملیں گے۔

    تین دن تک جاری رہنے والےدونوں فیسٹول اگست میں بینک ہالیڈے والے ہفتے کے اختتام پر منعقد ہونا تھے۔

    گلاسٹن برری سمیت یہ ان حالیہ تہواروں میں شامل ہیں جنھیں کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    منتظمین کا کہنا تھا ’آج کل کے غیر یقینی حالات میں ہمیں امید تھی کہ ہم آپ کے لیے یہ فیسٹول منعقد کرکے کچھ اچھا کر سکتے ہیں۔‘

    ’تاہم ، یہ واضح ہو گیا ہے کہ اس سال فیسٹول کا انعقاد کسی صورت ممکن ہی نہیں ہے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. گذشتہ 12 دنوں میں ہر روز اوسطاً 29 ہلاکتیں ہوئیں اور 1321 متاثرین سامنے آئے

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی شرح 2.2 فیصد جبکہ اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 26.2 فیصد ہے۔

    پاکستان میں یکم مئی کو پہلی مرتبہ ایک روز میں سامنے آنے والے نئے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔

    سرکاری اعدادوشمار کے مطابق یکم مئی سے لے کر 12 مئی کی شام تک کورونا کے 15857 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ ان اعدادوشمار میں پنجاب میں 12 مئی کو سامنے آنے والے متاثرین کی تعداد شامل نہیں ہیں۔

    اس کا مطلب یہ ہے کہ یکم مئی کے بعد سے ہر روز اوسطاً 1321 افراد کورونا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

    اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 12 دنوں کے دوران، یکم مئی سے 12 مئی، مجموعی طور پر 349 اموات ہوئی ہیں یعنی ہر روز اوسطاً 29 ہلاکتیں۔

  9. ’کیئر ہومز کو مزید سپورٹ دی جا رہی ہے‘ الوک شرما

    الوک شرما

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    برطانیہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے روزانہ کی بریفنگ کے دوران آئی ٹی وی کے پال برانڈ کے سوال پر کہ کئی کیئر ہومز تباہی کے دھانے پر ہیں اور بند ہونے والے ہیں، حکومت اس طرح کے کیئر ہومز کو کیا مزید سپورٹ دے سکتی ہے؟

    بزنس سیکریٹری الوک شرما کا کہنا تھا کہ کیئر ہومز حکومت کی فرلو سکیم کے تحت ویج سپورٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جس کی توسیع اکتوبر تک کے لیے کر دی گئی ہے۔

    سیاحت کی صنعت کے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں الوک شرما نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ ٹوریزم اور میزبانی کے شعبوں کے لیے بہت زیادہ سخت رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ نئے لگائے جانے والے قوانین لوگوں کو سفر کی تو اجازت دیں گے لیکن وہ کسی جگہ رات بھر رکنے کی اجازت نہیں دیتے۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ ٹوریزم کمپنیاں کب کھلیں گی تو ان کا جواب تھا کہ دوسری پیک سے بچنا بہت اہم ہے اور جب وزرا کو یقین ہو جائے گا کہ اس سے بچا جا سکتا ہے تو پھر لوگوں کو برطانیہ میں چھٹیوں پر جانے کی اجازت دینے کے متعلق غور کیا جائے گا۔

  10. بریکنگ, برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 627 ہلاکتیں

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ میں گذشتہ روز کے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کوورنا وائرس سے مزید 627 اموات کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 32692 ہوگئی ہے۔

    لیکن ’اضافی اموات‘ یعنی اگر وائرس نہ ہوتا، اس صورت میں ہونے والی اموات شامل کی جائیں تو برطانیہ میں وبائی مرض کے نتیجے میں مرنے والے لوگوں کی تعداد 50000 سے زیادہ ہے۔

    منگل تک 2007146 ٹیسٹ ہو چکے ہیں جن میں 11 مئی کو ہونے والے 85293 ٹیسٹ شامل ہیں۔ لیکن یہ تعداد اپریل کے آخر میں مقرر کردہ 100000 ٹیسٹوں کے ہدف سے کم ہے۔

    ان ٹیسٹوں میں 3403 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

  11. کورونا وائرس: وینٹیلیٹر کیا ہوتا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

    DYSON

    ،تصویر کا ذریعہDYSON

    برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کی مدد کے لیے ہزاروں نئے وینٹیلیٹرز خریدنے کے آرڈر دیے ہیں۔

    ایسے مریض جن میں کورونا وائرس کے شدید اثرات پائے گئے ہوں ان کے لیے وینٹیلیٹر زندگی بچانے کی ایک بہتر امید فراہم کرتا ہے۔

  12. انڈیا کے چینل دوردرشن پر گلگت بلتستان اور مظفرآباد کے موسم کی خبریں کیوں

  13. نریندر مودی: ’انڈیا نے بحران کو موقعے میں بدل دیا‘, 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکج کا اعلان

    ANADOLU AGENCY

    ،تصویر کا ذریعہANADOLU AGENCY

    انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

    انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عوام کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی صورت حال سکھاتی ہے کہ راستہ ایک ہی ہے، ملک کی خود انحصاری۔

    انھوں نے بیس لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی جی ڈی پی کا تقریباً دس فیصد حصہ ہے۔

    نریندر مودی نے خطاب میں کہا کہ ایک ملک کے طور پر انڈیا ایک بہت اہم موڑ پر کھڑا ہے۔’ اتنا بڑا بحران انڈیا کے لیے ایک پیغام لے کر آیا ہے۔ ایک موقع لے کر آیا ہے۔‘

    ان کے بقول اس معاشی پیکج کے ذریعہ ملک کے مختلف طبقوں کو مدد پہنچائی جائے گی، ’بیس لاکھ کروڑ روپے کا یہ پیکج 2020 میں ملک کے ترقی کے سفر میں مدد کرے گا اور ملک کی خود انحصاری کو رفتار دے گا‘۔

    انھوں نے کہا کہ یہ ’پیکج انڈیا کے ان مزدوروں اور کاشتکاروں کے لیے ہے جو ہر حال میں، ہر موسم میں ملک کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں۔ یہ معاشی پیکج ملک کے ان مڈل کلاس لوگوں کے لیے ہے جو ایمانداری سے ٹیکس دیتے ہیں اور ملک کی ترقی میں تعاون کرتے ہیں۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا ’یہ پیکج ان چھوٹے اور گھریلو کاروباروں کی امداد کے لیے ہے جو انڈیا کے خود انحصاری کے عہد کی بنیاد ہیں‘۔

    نریندر مودی نے کہا کہ آنے والے چند روز میں وزیر خزانہ اس پیکج کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں گے۔

    مودی کا کہنا تھا کہ ’معیشت کی ڈیمانڈ اور سپلائی کا جو سلسلہ ہے، جو طاقت ہے اسے مکمل طور پر استعمال کیے جانے کی ضرورت ہے۔ ملک میں ڈیمانڈ بڑھانے کے لیے سپلائی چین کے ہر سٹیک ہولڈر کا مضبوط ہونا ضروری ہے‘۔

    ساتھ ہی نریندر مودی نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ مکمل طور پر نئے روپ میں ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ صوبائی وزیروں سے مشاورت کے بعد اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور 18 مئی سے پہلے اس بارے میں تفصیلات بتا دی جائیں گی۔

  14. گلگت بلتستان: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 18 افراد میں کورونا کی تصدیق

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اس خطے میں کورونا متاثرین کی تعداد 475 ہو گئی ہے۔

    محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق 12 مئی کو خطے میں زیرِ علاج 11 مزید افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد یہاں صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 331 ہو گئی ہے۔

    گلگت بلتستان میں اس وقت 140 کورونا مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ اب تک چار مریض کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

  15. فاؤچی: امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد حکومتی اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکی سینٹ کی سماعت کے دوران ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے ڈاکٹر فاؤچی سے پوچھا کہ کیا امریکہ میں اموات کی تعداد درست ہے یا اصل تعداد 50 فیصد زیادہ ہو سکتی ہے۔

    جواب میں ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا ’ہم میں سے بیشتر لوگوں کو لگتا ہے کہ اموات کی تعداد غالباً حکومتی اعدادوشمارسے کہیں زیادہ ہے۔‘

    ’خاص طور پر نیو یارک شہر کی صورتحال کو دیکھیں تو، جب وہاں صحت کا نظام انتہائی سنگین چیلنج سے نمٹ رہا تھا- وہاں ایسے لوگ ہوسکتے ہیں جنھیں کووڈ 19 لاحق تھا لیکن ان کی تشخیص نہیں ہوئی کیونکہ وہ ہسپتال نہیں پہنچ پائے اور ہو سکتا ہے وہ گھروں میں ہلاک ہو گئے ہوں۔‘

    انھوں نے مزید کہا کہ اس بیماری کے خود ہی ختم ہو جانے کا خیال تقریباً ناممکن ہے کیوں کہ یہ ’انتہائی طور پر انسان سے انسان کو منتقل ہونے والا وائرس‘ ہے۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ ’یہاں تک کہ اگر ہم اگلے چند مہینوں میں اس پر کنٹرول حاصل کرلیں تب بھی اس بات کا امکان ہے کہ اس سیارے پر کہیں نہ کہیں یہ وائرس موجود ہوگا جہاں سے ہمارے پاس واپس آجائے گا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ وائرس کی دوسری لہر کے امکانات یقیناً موجود ہیں۔

  16. انڈیا کے ڈاکٹروں کو واٹس ایپ پر شیئر ہونے والی جعلی ’ہدایات‘ پر غصہ

    انڈیا

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    انڈیا کے دو سرکردہ میڈیکل کے اداروں اور ایک اعلیٰ ڈاکٹر نے واٹس ایپ گروپس میں بہت زیادہ شیئر کیے جانے والے اس پیغام کی انتہائی مذمت کی ہے جس میں ان سے منسوب صحت کے متعلق گمراہ کن اور جھوٹے مشورے دیے جا رہے ہیں۔

    اس پیغام میں کورونا وائرس سے پچنے کے لیے ہدایات کی ایک لمبی لسٹ دی گئی۔ ان میں سے کچھ تو تجویز کردہ طریقے ہی ہیں جیسا کہ سماجی فاصلہ اور ذاتی صفائی وغیرہ۔

    لیکن ان میں صرف ویجیٹیریئن فوڈ یا سبزیوں والی خوراک کھانا، بیلٹ، انگوٹھی، اور گھڑیاں نہ پہننا، اور رومال کا استعمال نہ کرنا بھی شامل ہے۔ ان میں سے کسی سے بھی کورونا کے خلاف تحفظ نہیں ملتا۔

    پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایت انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ، دہلی کے ایک اعلیٰ ہسپتال سر گنگا رام اور ایک مشہور ہارٹ سرجن ڈاکٹر دیوی شیٹی کی طرف سے دی گئی ہے۔

    لیکن سب نے ہی اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان کا اس ہدایت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ڈاکٹر شیٹی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’کتنے دکھ کی بات ہے کہ بحران کے دوران بھی لوگ آپ کی بے بسی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

  17. اندرون ملک پروازوں پر پابندی میں 29 مئی تک توسیع

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہ@official_pcaa

    پاکستان میں شعبہ ہوا بازی کے نگراں ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں پر عائد پابندی میں 29 مئی تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اس پابندی کا اطلاق 29 مئی کی رات 12 بجے تک ہو گا۔

  18. سندھ میں مذہبی اجتماعات، جلوسوں اور ریلیوں پر بھی پابندی

    سندھ حکومت نے علما کے ساتھ رمضان میں عبادات کے حوالے سے ہونے والے معاہدے میں ترمیم کرتے ہوئے صوبے میں مذہبی اجتماعات، جلوسوں اور ریلیوں کو بھی پابندی کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

    یاد رہے یہ ترمیم ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 21 رمضان کو یومِ علی کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف شہروں میں تعزیتی جلوسوں کا انعقاد ہوتا ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق مذہبی عبادات کے سلسلے میں صوبائی حکومت اور علما کے مابین متفقہ حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کا اطلاق یوم علی کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات پر بھی ہو گا۔

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہSINDH GOVT.

  19. اسرائیل: وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنے ہی شہریوں پر جاسوسی کے آلات کا استعمال

  20. صوبہ سندھ کے شہروں میں کورونا کی صورتحال چارٹ میں

    صوبہ سندھ میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 12610 ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 218 ہے۔

    سندھ کے کس ضلع میں کورونا کی صورتحال کیا ہے، یہ جاننے کے لیے پڑھیے مندرجہ ذیل چارٹ۔

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہSINDH GOVT.