آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

عالمی ہلاکتیں 1 لاک 24 ہزار سے بڑھ گئیں، کہیں لاک ڈاؤن جاری کہیں پابندیاں نرم

دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین 19 لاکھ اور ہلاکتیں ایک لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ دنیا کے جو ممالک اب کورونا وائرس کے پیش نظر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں ان کے لیے عالمی ادارہ صحت نے معیار طے کر دیا ہے۔ دریں اثنا برطانیہ میں ہلاکتیں 12 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں۔

لائیو کوریج

  1. کورونا کی دوسری اور تیسری لہر سے زیادہ متاثر کون: جانیے نقشوں اور چارٹس کی مدد سے

  2. کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچیں؟

  3. یہ صفحہ اب اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

    دنیا میں کورونا وائرس کے متاثرین اور ہلاکتوں میں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں بی بی سی اردو کی لائیو کوریج جاری ہے۔

  4. برطانیہ: ’تحقیق کی جا رہی ہے کہ ایشیائی اور دیگر اقلیتیں بیماری سے زیادہ متاثر کیوں‘

  5. کورونا: پنجاب میں مزید 44 افراد متاثر، 80 صحت یاب، ملک میں کل متاثرین 6937 ہو گئے

  6. کورونا وائرس آپ کے جسم کے ساتھ کرتا کیا ہے؟

    کورونا وائرس گذشتہ برس دسمبر میں سامنے آیا لیکن اب کووڈ-19 عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

    اس بیماری میں مبتلا ہونے والے زیادہ تر افراد میں اس بیماری کا اتنا اثر نہیں ہوتا اور وہ صحتیاب بھی ہو رہے ہیں، تاہم کچھ افراد اس کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ تو سوال یہ ہے کہ یہ وائرس جسم پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے، اس کے نتیجے میں کچھ افراد ہلاک کیوں ہو رہے ہیں اور اس بیماری کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

  7. کورونا وائرس: کیا آپ صحتیابی کے بعد دوبارہ کووڈ-19 کا شکار ہو سکتے ہیں؟

    دنیا میں کووڈ-19 کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد جہاں روز بروز بڑھ رہی ہے وہیں اس سے متاثرہ افراد میں سے دو لاکھ سے زیادہ صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

    تاہم ان میں سے کچھ مریض ایسے بھی ہیں جن میں صحتیابی کے بعد دوبارہ کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ عام نزلہ زکام جیسے انفیکشن کا شکار ہونے والے مریض میں عموماً ایسی بیماریوں کے لیے قوتِ مدافعت بھی پیدا ہو جاتی ہے سو کورونا وائرس کے معاملے میں مختلف کیا ہے۔

  8. ترکی: ایک دن میں 107 ہلاکتیں، 4062 نئے کیس، متاثرین کی مجموعی تعداد 65000 سے تجاوز کر گئی

    ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 مزید ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1403 ہوگئی ہے۔

    نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق وزیر صحت فرحتین کوکا نے کورونا وائرس سائنس بورڈ کی ورچوئل میٹنگ کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایک دن میں کورونا وائرس سے متاثرہ 4062 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 65000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

    وزیر صحت نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 4799 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور انھیں ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گذشتہ روز 33070 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ اور ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 443626 تک پہنچ گئی ہے۔

    وزیر صحت کے مطابق اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں 1809 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

  9. کورونا: کشمیر میں کووڈ 19 کے مریض بھیجنے سے متعلق انڈین الزامات ’بے بنیاد اور گمراہ کن‘

  10. 99 سالہ سابقہ فوجی نے این ایچ ایس کے لیے ’20 لاکھ پاؤنڈ کی امداد‘ جمع کر لی

    کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں مدد کرنے کے لیے ایک 99 سالہ سابق برطانوی فوجی نے 20 لاکھ پاؤنڈ جمع کر لیے ہیں۔

    ٹام مور چاہتے ہیں کہ جمعرات تک وہ اپنے بیڈفورڈشائر کے باغ میں ایک سہارے کی مدد سے چلتے ہوئے 100 چکر پورے کر لیں۔

    حال ہی میں ٹوٹے ہوئے کولہے اور کینسر کے علاج کے بعد ٹام کی خواہش تھی کہ مختلف خیراتی اداروں کے ساتھ مل کر وہ 1000 برطانوی پاؤنڈ جمع کرکے این ایچ ایس کے ’بے مثال‘ عملے کا شکریہ ادا کر سکیں گے۔ لیکن انھوں نے اس ہدف سے بہت زیادہ پیسے اکٹھے کر لیے۔

    ٹام مور نے اب کہا ہے کہ وہ 100 چکر مکمل ہونے کے بعد 100 چکر اور لگائیں گے اور مزید فنڈ اکٹھا کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا ’میں اپنے دل کی گہرائیوں سے برطانوی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

    24000 سے زیادہ افراد نے اس فنڈز میں حصہ ڈالا ہے۔ ٹام مور ٹی وی پر ایک پروگرام میں نظر آئے ہیں اس کے علاوہ گلوکار اور اداکار جیسن ڈونووون نے ٹویٹ کرکے انھیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

  11. ممبئی میں لاک ڈاؤن مخالف مزدور احتجاج پر لاٹھی چارج

    انڈیا کے شہر ممبئی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن مزدوروں کے ایک بڑے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا ہے۔

    ریاست کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے بی بی سی مراٹھی کو بتایا کہ ان کا خیال تھا کہ یہ لاک ڈاؤن آج ختم ہوجائے گا اور گھر واپس جانے کے لیے یہ سب افراد ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوگئے۔

    انڈیا میں لاک ڈاؤن 15 اپریل کو ختم ہونا تھا لیکن منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ اس میں 3 مئی تک توسیع کی جائے گی۔

    تاہم اپوزیشن رہنماؤں کا دعوی ہے کہ یہ احتجاج کھانے پینے کی اشیا میں کمی اور ملازمتوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔ بہت سے مزدوروں کو روزانہ کی بنیاد پر تنخواہ دی جاتی ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ بغیر کسی آمدنی کے گزارہ کرنے پر مجبور ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق ہزاروں افراد نے ممبئی اور دارالحکومت دہلی جیسے شہروں سے اپنے دیہات واپس جانا شروع کردیا ہے۔ لیکن جو لوگ پیچھے رہ گئے ہیں وہ شہر میں پھنس گئے ہیں کیونکہ حکومت نے تمام ضلعی اور ریاستی سرحدوں کو سیل کردیا ہے۔

    تارکینِ وطن اور دیہاڑی دار مزدوروں پر تشدد کا یہ دوسری واقعہ ہے۔

    کچھ دن پہلے بھی تارکینِ وطن اور دیہاڑی دار مزدوروں کی ایک بڑی تعداد نے مغربی ریاست گجرات میں احتجاج کیا تھا جس کے دوران متعدد دکانوں کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔

  12. ووہان کی سڑکوں پر بوڑھے، بوڑھیوں کا رقص

    چین میں ووہان کا شہر پابندیوں میں نرمی کے بعد ایک بار پھر سے زندگی کی طرف لوٹ رہا ہے اور آج کل رات کے اوقات میں ووہان کی سڑکوں ہر طرف رقص کرتے بوڑھے بوڑھیاں نظر آتے ہیں۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ووہان کے چوک ہر رات ایسے عمر رسیدہ افراد سے بھر جاتے ہیں جنھیں آنٹیاں یا انکل پکارا جاتا ہے۔

    رات کو رقص کرتے ان جوڑوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اب یہ رقص اس شہر کی قومی تفریح ​​بن گیا ہے۔

  13. کورونا وائرس: برطانیہ میں اموات 12000 سے بڑھ گئی ہیں

    برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں 778 اموات کے اضافے کے ساتھ، اب مجموعی تعداد 12107 ہو گئی ہے۔

    برطانیہ کے محکمہ صحت کے مطابق منگل کی صبح تک 302599 افراد کے کووڈ-19 ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 93873 میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔

  14. آسٹریا: لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

    آسٹریا نے معمول کی طرف واپس جانے کے لیے پہلا قدم اٹھایا ہے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں نرمی کی اجازت دی ہے۔

    آسٹریا کے رہنما سیبسٹین کرز نے ہفتے کے آخر میں ایسٹر کی تقریبات کو قیامت کے بعد دوبارہ جی اٹھنے کے مترادف قرار دیا۔

    چھوٹی دکانوں، پبلک پارکس اور باغبانی کے مراکز کو تقریباً ایک مہینے بند رہنے کے بعد آج صبح کھولنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

    آسٹریا میں بقیہ صنعتوں اور شعبوں کے بھی جلد کھلنے کی امید ہے۔ لیکن شہریوں کو فاصلہ رکھنے اور ماسک پہننے والے سخت اقدامات کی پابندی کرنا ہوگی۔

    خلاف ورزی کرنے والوں پر 25 یوروز تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔

  15. ’مت اٹھو انارکلی، لاک ڈاوٴن تین مئی تک کے لیے بڑھ چکا ہے‘

  16. دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد تقریباً 20 لاکھ ہو گئی

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق، دنیا کے 185 ممالک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تقریباً 20 لاکھ ہو گئی ہے۔

    یہ وائرس اب تک تقریباً 120000 افراد کی جان لے چکا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

    لیکن جیسا کہ اوپردیے گئے چارٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد، ہلاک ہونے والوں کے مقابلے میں بڑھتی جا رہی ہے۔

  17. کوورنا وائرس: افریقہ سے تازہ ترین صورتحال

    جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے ذریعے وہ اب تک کوورنا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں کامیاب رہا ہے۔ جنوبی افریقہ میں اب تک 2000 سے زیادہ افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    نائجیریا کے صدر محمدی بوہاری نے دارالحکومت ابوجا، لاگوس اور اوگون ریاستوں میں لاک ڈاؤن میں 14 دن کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

    یوگنڈا میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے سیاست دان رابرٹ کیگولینی، جو بوبی وائن کے نام سے مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ چین میں موجود افریقیوں کو نسل پرستانہ افراہوں (افریقی افراد وائرس کو پھیلا رہے ہیں) کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔ اس لیے انھوں نے ایک امریکی تاجر کے ساتھ شراکت جاری کی ہے تاکہ ان افریقیوں کو چین سے نکالا جا سکے۔

    سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہفتے کے روز سے تین ہفتوں کے لاک ڈاؤن کا آغاز ہو رہا ہے۔

    کینیا میں، ایسٹر کے دوران درجنوں افراد کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ شراب خانوں میں جا کر شراب پینے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے سخت اقدامات کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے 19 افریقی ممالک کے لیے فوری طور پر قرضوں میں ریلیف کی منظوری دے دی ہے تاکہ وہ اس وبا سے نمٹنے کے لیے مالی وسائل حاصل کرسکیں۔

    جنوبی افریقی میں ایسویتینی کی حکومت نے (جسے پہلے سوازیلینڈ کے نام سے جانا جاتا تھا) میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ان کے رہنما کنگ مسویتی کووڈ 19کا شکار ہیں۔

  18. سالگرہ کی تقریب جو ’کورونا سے ہلاکتوں کی وجہ بن گئی‘

  19. کورونا وائرس: ایشیا میں تازہ صورتحال کیا ہے

    انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اگلے ہفتے کے دوران سخت اقدامات سے متعلق انتباہ کیا ہے اور ملک میں لاک ڈاؤن 3 مئی تک بڑھا دیا ہے۔

    چین جہاں سے گذشتہ سال کے آخر میں کورونا وائرس پھیلنے کا آغاز ہوا تھا، وہاں 89 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    خیراتی اداروں نے افغانستان میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے کیونکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے افغانستان میں نہ تو صحت کا نظام ہے اور نہ ہی انفراسٹرکچر۔

    اور خلیجی ریاستوں میں ملازمت سے محروم ہونے والے ہزاروں پاکستانیوں نے اپنی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی وطن واپسی کا انتظام کریں۔

  20. کورونا وائرس: بیلجیئم میں اموات 4000 سے تجاوز کر گئیں

    بیلجیئم میں کورونا وائرس سے مزید 262 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اس طرح ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4157 ہوگئی ہے -

    یورپ میں بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کرنے والے ادارے کے مطابق، اٹلی، سپین، فرانس اور برطانیہ کے بعد بیلجیئم یورپ کا وہ پانچواں ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

    بیلجیئم کے قومی نشریاتی ادارے آر ٹی بی ایف کے مطابق ملک میں لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کا امکان ہے اور قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بدھ کے روز متوقع ہے تاکہ لاک ڈاؤن کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

    بیلجیئم میں کووڈ 19 سے متاثرہ 530 نئے کیس بھی سامنے آئے ہیں، اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 31119 ہوگئی ہے۔

    ان میں سے 20094 کیسز کو ’ایکٹو کیسز‘ (یعنی ان مریضوں میں ابھی بھی کورونا وائرس پایا جاتا ہے) قرار دیا گیا ہے اور ان میں 1223 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔