ڈیموکریٹ جماعت کی نینسی پلوسی نے ایوان نمائندگان کے سپیکر پال رائن کو ایک خط میں کہا ہے کہ وہ کانگریس کا اجلاس طلب کریں۔
واضح رہے کہ جمعہ سے کانگریس میں دو ہفتے کی تعطیل ہو گی۔
انھوں نے لکھا ہے ’شام کے صدر بشار الاسد کے اقدامات نے ان کو انسانی رویے کے زمرے سے باہر کر دیا ہے۔ آئین کے تحت کانگریس پر یہ ذمہ داری ہے کہ جنگ کا اعلان کرے۔ کانگریس کو اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ایک خود مختار ملک کے خلاف فوجی ایکشن کی منظوری پر بحث کرنی ہو گی۔‘
انھوں نے مزید لکھا ’اسد کی جانب سے اپنی ہی عوام پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اندوہناک ہے اور شامی بحران ایک رات کی فضائی کارروائی سے حل نہیں ہو گا۔ لوگوں کا قتل اس وقت تک بند نہیں ہو گا جب تک تشدد کو روکنے کے لیے جامع سیاسی حل نہیں نکالا جاتا۔‘