انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں فتح کا مکمل سہرا نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان کین ولیم سین اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، انھوں نے ہمیں آج ہر شعبے میں بے بس کیا ہے۔
اپنی کمزرویوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اوئن مورگن نے کہا کہ آج جو کھیل انھوں نے پیش کیا ہے انھیں اس میں کوئی خامی نظر نہیں آتی ہے، ہم نے خوب مقابلہ کیا ہے اور بہتر کھیل پیش کیا مگر پھر بھی شکست آج کی رات ہمارے مقدر میں رہی۔
ایک سوال کے جواب میں انگلش ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ میچ میں اہم مواقع کی نشاندہی کرنا ایک مشکل امر ہے۔ ان کے مطابق نیوزی لینڈ نے اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور پھر انھوں نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور پھر وہ کھیل میں دوبارہ آ گئے۔
انھوں نے ہمیں ایک فاصلے پر رکھا۔ یہ ایک سست وکٹ تھی اور ہمیں چھکے مارنے کے لیے بہت کوشش کرنی پڑی۔
ان کے مطابق ہم نے اپنی طرف سے اچھا ہدف دیا تاہم انھوں نے نیوزی لینڈ کے بلے باز نیشم کو چھکے مارنے کا پورا کریڈٹ دیا۔
ان کے مطابق انھیں امید ہے کہ وہ پھر جیتیں گے۔ ان کے مطابق وہ ابھی بھی بہتر کھیل پیش کر رہے ہیں اور ان کے مطابق وہ اب ایک تبدیل صورتحال میں کھیلنا پسند کریں گے۔ ان کے مطابق انھیں اپنی ٹیم کا کپتان ہونے پر فخر ہے۔