ڈیرل مچل، جمی نیشم کی دھواں دار بیٹنگ، نیوزی لینڈ اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

لائیو کوریج

محمد صہیب

  1. پہلے سیمی فائنل کی اپ ڈیٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کوریج جاری!, یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا!

    morgan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں کوالیفائی کر لیا ہے اور اب اس کا مقابلہ آسٹریلیا یا پاکستان میں سے کس ٹیم سے ہو گا، اس کا فیصلہ کل شام سات بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے اختتام پر ہو گا۔

  2. نیشم کی ہٹنگ نتیجہ خیز ثابت ہوئی: ولیمسن

    getyy

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ’ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ متعدد مرتبہ میچ کھیلے ہیں، اور ہمیں معلوم تھا کہ یہ ایک بہترین میچ ہو گا اور ہم انتہائی خوش ہیں کہ ہم نے اس کارکردگی کے دوران جس دلیری کا مظاہرہ کیا۔‘

    ’مچل نے اوپر سے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن، ’میچ اپس‘ کے حساب سے بیٹنگ کرنا انتہائی اہم تھا۔ مچل کی شخصیت انتہائی نمایاں تھی، وہ بہترین کھیلے، انھوں نے اس سے پہلے ٹاپ آرڈر میں نہیں کھیلا تھا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھوٹی چھوٹی چیز بھی انتہائی اہم ہوتی ہے۔ ہمارے ہاتھ میں وکٹیں تھیں جو انتہائی اہم تھا۔ نیشم آئے اور انھوں نے ہٹنگ کرنا شروع کی اور میچ کا مومنٹم تبدیل کر دیا۔ جو آخر میں نتیجہ خیز ثابت ہوا۔‘

  3. نیوزی لینڈ نے ہر شعبے میں ہمیں بے بس کیا: اوئن مورگن

    morgan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں فتح کا مکمل سہرا نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان کین ولیم سین اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، انھوں نے ہمیں آج ہر شعبے میں بے بس کیا ہے۔

    اپنی کمزرویوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اوئن مورگن نے کہا کہ آج جو کھیل انھوں نے پیش کیا ہے انھیں اس میں کوئی خامی نظر نہیں آتی ہے، ہم نے خوب مقابلہ کیا ہے اور بہتر کھیل پیش کیا مگر پھر بھی شکست آج کی رات ہمارے مقدر میں رہی۔

    ایک سوال کے جواب میں انگلش ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ میچ میں اہم مواقع کی نشاندہی کرنا ایک مشکل امر ہے۔ ان کے مطابق نیوزی لینڈ نے اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور پھر انھوں نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور پھر وہ کھیل میں دوبارہ آ گئے۔

    انھوں نے ہمیں ایک فاصلے پر رکھا۔ یہ ایک سست وکٹ تھی اور ہمیں چھکے مارنے کے لیے بہت کوشش کرنی پڑی۔

    ان کے مطابق ہم نے اپنی طرف سے اچھا ہدف دیا تاہم انھوں نے نیوزی لینڈ کے بلے باز نیشم کو چھکے مارنے کا پورا کریڈٹ دیا۔

    ان کے مطابق انھیں امید ہے کہ وہ پھر جیتیں گے۔ ان کے مطابق وہ ابھی بھی بہتر کھیل پیش کر رہے ہیں اور ان کے مطابق وہ اب ایک تبدیل صورتحال میں کھیلنا پسند کریں گے۔ ان کے مطابق انھیں اپنی ٹیم کا کپتان ہونے پر فخر ہے۔

  4. نیوزی لینڈ نے آخری 18 گیندوں پر 57 رنز بنائے!

    NZ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیوزی لینڈ کو آخری چار اوورز میں 57 رنز درکار تھے، یعنی 14 کی اوسط۔ لیکن پھر جمی نیشم آئے اور چھا گئے۔

    نیوزی لینڈ نے یہ سکور صرف تین اوورز میں پورا کر لیا۔ اس دوران ڈیرل مچل اور نیشم نے چھ چھکے اور دو چوکے لگائے، اور پھر نیوزی لینڈ نے مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔

  5. بریکنگ, ڈیرل مچل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے!

    daryl

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ڈیرل مچل نے 47 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیلی اور نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کو بکھرنے نہیں دیا۔

  6. بریکنگ, نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی!

    dslkj

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

    ڈیرل مچل نے 47 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیلی اور نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کو بکھرنے نہیں دیا جبکہ جمی نیشم کے 11 گیندوں پر 27 رنز بھی انتہائی اہم رہے اور انھوں نے جارڈن کے اوور میں 23 رنز حاصل کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

  7. بریکنگ, ڈیرل مچل کے لگاتار دو چھکے، نیوزی لینڈ فتح کے قریب!

    مچل نے لگاتار دو چھکے لگا کر نیوزی لینڈ کو فتح اور فائنل کے بہت قریب کر دیا ہے۔

  8. بریکنگ, نیشم عادل رشید کی آخری گیند پر آؤٹ!

    عادل رشید کے آخری اوور میں نیشم آؤٹ تو ہو گئے ہیں لیکن انھوں نے نیوزی لینڈ کی میچ میں واپسی یقینی بنا دی ہے۔

  9. بریکنگ, عادل رشید کو ایک اور چھکا، ڈیرل مچل کی نصف سنچری مکمل!

    ڈیرل مچل جو گذشتہ 11 گیندوں سے دوسرے اینڈ پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے تھے انھوں نے بھی اپنی موجودگی کا اظہار کرواتے ہوئے ایک چھکا مار کر اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔

  10. بریکنگ, نیشم کا عادل رشید کو چھکا!

    new

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جمی نیشم کے باعث نیوزی لینڈ کی میچ میں واپسی ہوئی ہے۔

  11. بریکنگ, نیشم کا ایک اور چھکا، نیوزی لینڈ کی میچ میں واپسی!, نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 18 گیندوں پر 24 رنز درکار

    نیشم نے ایک اور چھکا مارا ہے، تاہم یہ چھکا دراصل جاس بٹلر کا گھٹنا باؤنڈری سکرٹنگ سے ٹکرانے کے باعث ہوا ہے۔

    جارڈن کے اوور میں 23 رنز بنے، اور نیوزی لینڈ اب میچ میچ میں واپس آ چکا ہے۔

  12. بریکنگ, نیشم کا جارڈن کو چھکا!

    17 اوور کے آغاز میں ہی جمی نیشم نے جارڈن کو دباؤ میں ڈال دیا ہے اور آغاز کی تین گیندوں پر 13 رنز بنا لیے ہیں۔

  13. لونگسٹون کے عمدہ سپیل کا اختتام!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. بریکنگ, گلین فلپس بھی لونگسٹون کی گیند پر آؤٹ!, نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 24 گیندوں پر 57 رنز درکار!

    living

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    گلین فلپس بھی لونگسٹون کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ انھوں نے لونگسٹون کو لانگ آف باؤنڈری سے باہر چھکا مارنے کی کوشش کی، اور اس دوران کیچ ہو گئے۔

  15. مارک وڈ کی تیز رفتار بولنگ!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. بریکنگ, ڈیون کونوے لونگسٹون کی گیند پر آؤٹ، نیوزی لینڈ کو 11 کی اوسط درکار, نیوزی لینڈ کا سکور: 14 اوورز 97/3

    ڈیون کونوے دباؤ محسوس کر رہے تھے اور انھوں نے لونگسٹون کو قدموں کا استعمال کرتے ہوئے سٹریٹ باؤنڈری کی جانب مارنے کی کوشش کی لیکن انھیں بٹلر نے سٹمپ کر دیا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  17. ڈیرل مچل اور کونوے کی شراکت مستحکم، انگلینڈ کی وکٹوں کی ضرورت!

    انگلینڈ کو اس وقت وکٹوں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ڈیرل مچل اور کونے کی شراکت اب خاصی مستحکم ہو چکی ہے۔

    نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 42 گیندوں پر 75 رنز درکار ہیں۔

  18. بریکنگ, ڈیون کونوے کا کیوی اننگز کا پہلا چھکا!

    conway

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ڈیون کونوے نے بالآخر جارحانہ انداز اپنا لیا ہے اور انھوں نے مارک وڈ کے اوور میں تھرڈ مین کے اوپر سے چھکا مارا ہے۔

    کونوے اپنے جارحانہ انداز کے باعث جانے جاتے ہیں اور اگر نیوزی لینڈ کو اس ہدف کا تعاقب کرنا ہے تو انھیں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

  19. پہلے 10 اوورز میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری!, 10 اوورز کے اختتام پر نیوزی لینڈ 58/2

    انگلینڈ کے بولرز نے پہلے 10 اوورز میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے لیے ہدف تک رسائی مشکل بنا دی ہے۔

    تاہم نیوزی لینڈ نے دو سے زیادہ وکٹیں بھی نہیں گنوائیں جس سے ابھی ان کے لیے آحری اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرنے کی گنجائش بچتی ہے۔

  20. کیوی بلے باز انگلش بولرز کے سامنے باؤنڈری لگانے میں ناکام!, نیوزی لینڈ کا سکور: نو اوورز میں 50/2

    new

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انگلش بولرز نے کیوی بلے بازوں کو باندھ کے رکھا ہوا ہے اور انھیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں مل رہا۔ آخری باؤنڈ چھٹے اوور میں لگی تھی، اور ابھی نو اوورز مکمل ہو چکے ہیں۔