انڈیا کا رن ریٹ افغانستان سے بہتر ہو گیا، سکاٹ لینڈ کا ہدف 39 گیندوں میں حاصل کر لیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 37ویں میچ میں آج انڈیا نے سکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اہم بات یہ کہ انڈیا نے یہ ہدف صرف 39 گیندوں میں مکمل کیا جس کے باعث انڈیا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے بھی بہتر ہو گیا ہے۔ اب پورے انڈیا کی نظریں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ پر ہیں۔

لائیو کوریج

  1. میچ کا لائیو پیج ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کوریج جاری!, یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا!

    بی بی سی اردو کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی لائیو کوریج جاری رہے گی۔ اس حوالے سے مزید پڑھنے کے لیے ہماری اب تک کی کوریج ملاحظہ کریں۔

  2. آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں خاموش کرنے والے انڈین کپتان کی خوب سے خوب تر ہونے کی کہانی, آج وراٹ کوہلی کی سالگرہ بھی ہے، اسی مناسبت سے ان کے بارے میں یہ تحریر پڑھیں!

    کوہلی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں خاموش کرنے والے وراٹ کوہلی کی کہانی دراصل ایک نوجوان کی اپنے آپ کو بہتر سے بہتر کرنے کی لگن پر مبنی ہے۔

    ان کی پہچان صرف ان کی بیٹنگ ہی نہیں بلکہ ان خود اعتمادی بھی ہے جس کی بدولت وہ انڈین کرکٹ کے لیے وہ کچھ کر پائے ہیں جو ان سے پہلے کوئی نہیں کر پایا اور ان کا مزاج ایسا ہے کہ ان سے نفرت کرنے والے بھی ان سے محبت کیے بنا نہیں رہ پاتے۔

  3. نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان: گروپ 2 کے لیے فیصلہ کن میچ

    newx

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سات نومبر کو نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں اور بظاہر یہ میچ اب افغانستان نیوزی لینڈ اور انڈیا کے لیے انتہائی اہم ہو گیا ہے۔

    نیوزی لینڈ اگر یہ میچ جیت جائے تو اس کی سیمی فائنل تک رسائی یقینی ہو جائے گی۔ لیکن اگر افغانستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا، تو پھر انڈیا اور افغانستان میں ایک ٹیم بہتر نیٹ رن ریٹ پر سیمی فائنل کے کوالیفائی کرے گی۔

    خیال رہے کہ انڈیا گروپ 2 کا آخری میچ آٹھ نومبر کو کھیل رہی ہے اس لیے افغانستان کی جیت کی صورت میں اسے نمیبیا کے خلاف میچ میں معلوم ہو گا کہ اسے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے کیا کرنا ہے۔

    points

    ،تصویر کا ذریعہICC

    ،تصویر کا کیپشنپوائنٹس ٹیبل
  4. انڈیا کی جیت پر مداح خوشی سے نہال!

    kolhi

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا نے پہلے دو میچوں میں مایوس کن کارکردگی دکھانے کے بعد افغانستان اور سکاٹ لینڈ کے خلاف بہترین آلراؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    گراؤنڈ میں موجود انڈین مداح انڈیا کی اتنی بہترین پرفارمنس کے باعث خاصے خوش دکھائی۔

    انڈیا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    india

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    fans

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    dhoni

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  5. ’حریف کمزور ضرور تھا، لیکن انڈیا کا جارحانہ انداز دیکھنے کے قابل تھا‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. ’دو میچ قبل انڈیا کا نیٹ رن ریٹ منفی ایک اعشاریہ چھ تھا، اب صورتحال یکسر بدل گئی ہے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. ہم ایسی ہی کارکردگی کے لیے کوشاں تھے: وراٹ کوہلی

    kohli

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک بہترین کارکردگی تھی، اور ہم ایسی ہی کارکردگی کے لیے کوشاں تھے۔

    ’میں آج کی کارکردگی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہوں گا کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم کیسا کھیل سکتے ہیں۔ ٹی 20 کرکٹ میں یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں جیسے ٹاس اور کنڈیشنز کا کردار خاصا اہم ہوتا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم دوبارہ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

    ’ہم نے میچ سے پہلے اس بارے میں بات کی تھی کہ ہمیں انھیں 100 سے 120 کے ٹوٹل پر روکنا ہوگا۔ کیونکہ اگر اس سے زیادہ ہو جاتا، تو ہمارے بلے بازوں کے لیے کم اوورز میں اس کا تعافب مشکل ہو جاتا۔ ہم نے اس ہدف کو اس سے بھی کم رکھا اور اپنے بلے بازوں کو مومنٹم میں آنے کا وقت دیا۔‘

  8. بریکنگ, انڈیا نے سکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی!

    جڈیجہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    یوں تو انڈیا نے سکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ یہ ہدف صرف 39 گیندوں میں پورا کیا گیا۔

    انڈیا کو افغانستان سے بہتر نیٹ رن ریٹ حاصل کرنے کے لیے یہ ہدف 43 گیندوں میں پورا کرنا تھا لیکن انڈین اوپنرز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت، انڈیا نے باآسانی یہ ہدف ساتویں اوور میں حاصل کری لیا۔

    کے ایل راہول نے 18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔

  9. بریکنگ, راہول نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ، انڈیا کو جیت کے لیے چار رنز درکار!

    rahul

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    راہول یہ ہدف چھکے سے پورا کرنے کی کوشش میں لانگ آن پر کیچ ہو گئے ہیں۔

    انھوں نے اپنی 19 گیندوں پر محیط اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے لگائے۔

  10. بریکنگ, راہول کی 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل!

    آج راہول ایک مختلف ہی رنگ میں دکھائی دیے۔ انھوں نے چوکوں چھکوں کی بارش کرتے ہوئے انڈیا کو اپنا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے بہتر بنانے کا موقع دے دیا ہے۔

  11. بریکنگ, سکاٹ لینڈ کو پہلی کامیابی، روہت شرما ایل بی ڈبلیو!

    سکاٹ لینڈ کو آخر کار پہلی کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ روہت شرما کو میٹ وہیل نے بہترین یارکر کروا کے ایل بی ڈبلیو کر دیا ہے۔

  12. بریکنگ, راہول کا ایک اور چھکا، انڈین اوپنرز سکاٹش بولرز سے کھیلتے ہوئے!

    انڈیا کے دونوں ہی اوپنرز بہترین فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اس اوور میں بھی پہلے راہول نے چوکا، اور پھر چھکا جڑ دیا ہے۔

  13. بریکنگ, روہت شرما نے شریف کا استقبال چھکے سے کیا، انڈیا کی ٹورنامنٹ کی تیز ترین ففٹی!, انڈیا کا سکور: چار اوورز میں 53/0

    روہت شرما ایک سٹائلش بلے باز ہیں اور انھوں نے شریف کی بہلی گیند پر ان کا استقبال مڈوکٹ کے اوپر سے مارے گئے چھکے سے کیا۔ انڈیا اس وقت جارحانہ موڈ میں ہے اور ان کے دونوں اوپنرز بہترین بلے باز کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    اس اوور میں روہت شرما نے دو چوکے اور ایک چھکا مارا اور 14 رنز وصول کیے۔

  14. راہول کا چھکا، تیسرے اوور میں 16 رنز, انڈیا کا سکور: تین اوورز میں 39/0

    راہول

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈین اوپنرز نے تیسرے اوور میں 16 رنز حاصل کر لیے ہیں۔ راہول نے پہلے ایونز کو چوکا اور پھر چھکا رسید کیا۔ اور پھر جب وہ دوسرے اینڈ پر پہنچے تو روہت شرما نے آف سائیڈ باؤنڈری پر چوکا مار دیا۔

    انڈین بلے باز اس ہدف کو کم سے کم اوورز میں مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

  15. بریکنگ, انڈیا کے اوپنرز کا جارحانہ آغاز!, انڈیا کا سکور: دو اوورز میں 23/0

    india

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا کے اوپنرز نے اس ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کیا ہے اور پہلے روہت شرما کے ایک چوکے کے بعد اب کے ایل راہول نے دوسرے اوور کے آغاز میں ہی دو چوکے مار دیے۔

    اس اوور میں راہول اپنے اچھوتے انداز میں نظر آئے اور انھوں نے اوور کی پانچویں گیند پر بھی چوکا مار کر اوور میں 15 رنز بنا لیے۔

    انڈیا کو افغانستان سے بہتر نیٹ رن ریٹ کے لیے یہ ہدف سات اعشاریہ ایک اوورز میں پورا کرنا ہے۔

  16. بریکنگ, نیٹ رن ریٹ کی دوڑ: انڈیا کو ہدف کم سے کم اوورز میں پورا کرنا ہو گا!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    انڈیا کو اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر بنانے کے لیے یہ ہدف کم سے کم اوورز میں پورا کرنا ہو گا۔

    اگر انھیں اپنا نیٹ رن ریٹ مثبت ایک سے زیادہ کرنا ہے تو پھر یہ ہدف 11 اعشاریہ دو اوورز میں پورا کرنا ہو گا۔ اگر نیوزی لینڈ سے زیادہ کرنا ہے تو آٹھ اعشاریہ پانچ اوورز میں اور اگر افغانستان سے بھی بہتر کرنا ہے تو سات اعشاریہ ایک اوورز میں۔

  17. بریکنگ, انڈیا نے سکاٹ لینڈ کو 85 رنز پر آؤٹ کر دیا!

    انڈیا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بمراہ نے ایک اور بہترین یارکر مار کر سکاٹ لینڈ کی اننگز تمام کر دی ہے۔ اس طرح انڈیا کو جیت کے لیے 86 رنز درکار ہیں۔

  18. بریکنگ, اوور کی تیسری وکٹ، شامی کا ایک اور خوبصورت یارکر!, سکاٹ لینڈ کا سکور: 17 اوورز میں 83/9

    shami

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شامی کے یارکرز تقریباً پرفیکٹ ہو چکے ہیں۔ انھوں نے اوور کی پہلی گیند پر بھی یارکر ہی کے ذریعے وکٹ لی تھی، اور اب بھی انھوں نے یارکر کا سہارا لیا اور ایک اور سکاٹش بلے باز کو بولڈ کر دیا۔

  19. بریکنگ, شریف رن آؤٹ! سکاٹ لینڈ کی بیٹنگ ڈھیر ہونے لگی!

    شامی ابھی ایل بی ڈبلیو کے لیے اپیل کر ہی رہے تھے کہ شریف کو محسوس ہوا کے انھیں رن لینا چاہیے۔ وہ بھاگے اور رن لینے کی کوشش کی، لیکن اشان کشن نے انھیں رن آؤٹ کر دیا۔

  20. بریکنگ, شامی نے مکلیوڈ کو بولڈ کر دیا!

    shami

    ،تصویر کا ذریعہg

    محمد شامی نے اس میچ اپنی دوسری وکٹ بھی حاصل کر لی ہے۔ انھوں نے مکلیوڈ کو ایک بہترین یارکر کروا کے انھیں پویلین کی راہ دکھائی۔ انھوں نے 28 گیندوں پر 16 رنز بنا رکھے تھے۔