آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: نمیبیا کی سکاٹ لینڈ پر چار وکٹوں سے فتح

کرکٹ کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں نمیبیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ نے 110 رنز کا ہدف دیا جو نمیبیا نے 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ اس سے قبل میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

لائیو کوریج

  1. میچ ختم مگر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی کوریج جاری۔۔۔

    آج کے پہلے مقابلے میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دی جبکہ نمیبیا نے سکاٹ لینڈ کو ہرا کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 راؤنڈ کا بہترین آغاز کیا ہے۔

    اسی کے ساتھ اب اس لائیو پیج کو مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔ مگر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج جاری رہے گی!

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے آپ ہمارے خصوصی صفحے کا رُخ کر سکتے ہیں۔

  2. 28 اکتوبر کو آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کل یعنی 28 اکتوبر کو گروپ ون کا صرف ایک میچ آسٹریلیا مقابلہ سری لنکا کھیلا جائے گا۔

  3. ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا پوائنٹس ٹیبل

    آج کے میچز میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا جبکہ نمیبیا نے سکاٹ لینڈ کے خلاف چار وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

    اس جیت کے ساتھ گروپ ون میں انگلینڈ اور گروپ ٹو میں نمیبیا نے دو، دو پوائنٹ حاصل کیے ہیں۔

  4. نمیبیا کو ورلڈکپ میں ’ایک مزید کامیابی پر خوشی‘

    سکاٹ لینڈ کے کپتان برنگٹن کا کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ دن مایوس کن رہا۔ ’ہم نے 20 سے 30 رنز کم بنائے اور ابتدائی اوورز (میں وکٹیں گِرنے) کے بعد ہمارے لیے واپسی مشکل تھی۔‘

    ’ہمارے پاس اب کچھ دن ہیں کہ ہم اس شکست کے بعد (ٹورنامنٹ میں) واپسی کے بارے میں سوچ سکیں۔۔۔ کوئٹز کی انجری کے بارے میں بھی ہمیں دیکھنا ہوگا۔‘

    دوسری طرف فاتح ٹیم نمیبیا کے کپتان ایرازمس نے کہا کہ ’ورلڈ کپ میں ایک مزید کامیابی پر بہت خوشی ہوئی ہے۔۔۔ روبن نے اپنے لیے بلند معیار طے کیے ہیں۔ اس سے قبل انھوں نے اتنی اچھی بولنگ نہیں کی تھی۔ لیکن آج انھوں نے ابتدا میں ہی ہمیں اچھا آغاز دلایا۔‘

  5. میچ کا بہترین کھلاڑی: روبن ٹرمپلمین, ٹرمپلمین نے سکاٹ لینڈ کی تین اہم وکٹیں حاصل کی تھیں

    اس موقع پر ٹرمپلمین کا کہنا تھا کہ ان کی کارکردگی کے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

    ’میری قسمت اچھی تھی کہ سب میرے مطابق ہوا۔ یہ ٹیم کی جیت ہے اور ہمارے لیے اس کی بہت اہمیت ہے۔‘

  6. سکاٹ لینڈ بمقابلہ نمیبیا, میچ کا فائنل سکور کارڈ

  7. سکاٹ لینڈ کے خلاف نمیبیا کی جیت!, ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا 21واں میچ

  8. نمیبیا کی سکاٹ لینڈ پر چار وکٹوں سے فتح

    نمیبیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ نے 110 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جس کے جواب میں نمیبیا نے 19.1 اوورز میں 115/6 کا سکور بنایا۔

    نمیبیا نے یہ میچ چار وکٹوں سے اپنے نام کیا۔ سمٹ نے 32 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔

  9. آخری اوور میں نمیبیا کو صرف ایک رن درکار!, سکور 109/6

  10. فرائلنک فل ٹاس پر کیچ دے بیٹھے, نمیبیا کا سکور 109/6

  11. دونوں ٹیموں کے سکور برابر, نمیبیا کو محض ایک رن درکار

  12. سمٹ کا اہم چوکا!

    نمیبیا کو اب جیت کے لیے صرف دو رنز درکار ہیں۔

  13. نمیبیا کو دو اوورز میں سات رنز درکار

    اب تک اس میچ میں نمیبیا کا پلڑا بھاری رہا ہے لیکن سکاٹ لینڈ نے انھیں 18 اوورز میں صرف 103 رنز بنانے دیے ہیں اور ان کی پانچ وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔

  14. لیسک نے ویسے کی وکٹ حاصل کر لی, نمیبیا کا سکور 102/5

    ویسے نے ایک بار پھر چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن ایک ایج پر ان کا کیچ شارٹ تھرڈ مین نے پکڑا۔

  15. ویسے کا سیدھا چھکا!

    لیسک کی دوسری گیند پر ویسے نے چھکا لگایا ہے۔

  16. واٹ کے چار اوورز مکمل

    واٹ نے چار اوورز میں 22 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔

  17. نمیبیا کو تین اوورز میں 14 رنز درکار, واٹ کے اوور میں صرف تین رنز بن سکے

  18. ایسی سٹمنگ جو رن آوٹ کا منظر پیش کرے, اوپنر ولیمز کچھ اس طرح آؤٹ ہوئے تھے

  19. نمیبیا کا سکور 93/4, چار اوورز میں 17 رنز درکار

  20. سمٹ کا فل ٹاس پر شاندار چھکا

    گریوز کی جانب سے فُل ٹاس کرانا مہنگا ثابت ہوا۔