اننگز کے آخری اوور میں بھی نبی اور نجیب اللہ نے بہترین بلے بازی جاری رکھتے ہوئے اوور میں 14 رنز بٹورے جس میں نجیب اللہ کا تیسرا اور سب سے لمبا چھکا بھی شامل تھا جو کہ اس ٹورنامنٹ کا بھی سب سہے لمبا چھکا تھا جو کہ 103 میٹر کی دوری پر گیا۔
سفیان شریف کے اوور کی آخری گیند پر نجیب اللہ ایک اور چھکا لگانے کی کوشش میں عین باؤنڈری پر کیچ ہو گئے اور انھوں نے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 59 رنز بنائے۔
نجیب اللہ کے علاوہ افغانستان کے اوپنرز محمد شہزاد نے 22 اور حضرت اللہ زازائی نے 44 رنز بنائے۔
اس کے بعد پھر نجیب اللہ اور رحمان اللہ کے درمیان 87 رنز کی شراکت ہوئی جس میں رحمان اللہ کے 46 رنز شامل تھے۔
محمد نبی نے آخر میں آ کر چار گیندوں پر 11 رنز حاصل کیے۔
سکاٹ لینڈ کی جانب سے صرف سفیان شریف نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوش ڈیوی اور مارک واٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔