افغانستان کی بہترین آل راؤنڈ کارکردگی، سکاٹ لینڈ کے خلاف 130 رنز سے بڑی جیت
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دے دی ہے۔ افغانستان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے بیٹنگ کی اور 191 رنز بنائے جس کے جواب سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم صرف 60 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
لائیو کوریج
یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا
مجیب الرحمان کی ریکارڈ ساز بولنگ کی بدولت افغانستان کی واضح جیت کے بعد آج کے دن بی بی سی اردو کی کوریج اپنے اختتام کو پہنچی اور اب یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بی بی سی اردو کی مزید کوریج، مضامین اور تجزیہ پڑھنے کے لیے قارئین ہمارے خصوصی سیکشن پر کلک کریں۔
منگل 26 اکتوبر کو دو میچز، پاکستان دوبارہ میدان میں اترے گا!
منگل 26 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک بار پھر دن کے دو میچ کھیلے جائیں گے۔
دبئی کے میدان میں پہلا میچ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوگا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں نے اپنے پہلے میچ بالترتیب آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ہار چکی ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے لیے ایک اضافی مشکل ان کے خراب نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے ہے جو کہ منفی 3.97 ہے۔
پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا میچ کھیلنے شارجہ کے میدان میں اترے گی جہاں ان کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
انڈیا کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم کے حوصلے یقینی طور پر بلند ہوں گے اور ان کی خواہش ہوگی کہ وہ اپنی فتوحات کا سلسلہ اس میں میں بھی جاری رکھیں لیکن کین ولیمسن کی قیادت میں کیویز انتہائی سخت حریف ثابت ہو سکتے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال
،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس میچ میں واضح کامیابی کا مطلب ہے کہ افغانستان کی ٹیم نے اپنے نیٹ رن ریٹ کو بہت اچھا کر لیا ہے اور اب وہ گروپ ٹو میں سرفہرست ہیں۔
البتہ انھیں انے گروپ کی دیگر مضبوط ٹیمیں، جیسے پاکستان، انڈیا اور نیوزی لینڈ سے ابھی مقابلہ کرنا باقی ہے۔
بریکنگ, کرئیر کی بہترین بولنگ کرنے والے مجیب الرحمان کے لیے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز
،تصویر کا ذریعہget
حضرت اللہ زازائی کے 44، رحمان اللہ گرباز کے 46 اور نجیب اللہ زادران کے 59 رنز نے افغانستان کے سکور کو 190 تک پہنچا دیا اور ہو سکتا تھا کہ جیت کی صورت میں ان تینوں میں سے کسی ایک کو مین آف دا میچ کا اعزاز مل جاتا۔
لیکن مجیب الرحمان نے اس قسم کی کسی بھی سوچ کو پنپنے نہیں دیا اور اپنے کرئیر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے چار اوورز میں صرف 20 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور بجا طور پر میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے حقدار بن گئے۔
بریکنگ, مجیب الرحمان کی پانچ وکٹیں، ٹاپ آرڈّر کی شاندار بلے بازی، افغانستان کی 130 رنز سے بھاری جیت
،تصویر کا ذریعہGetty Images
جتنی فارم میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم اس میچ کو کھیلنے کے لیے میدان میں اتری تھی، انھیں اس بات کی امید تھی کہ افغانستان کے فیورٹ ہونے کے باوجود وہ ان کے سخت مقابلے دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
لیکن اننگز کے پہلے 20 اوورز میں افغان ٹاپ آرڈر کی جارحانہ مزاج بیٹنگ اور پھر اگلے دس اوورز میں چکمہ دیتی ہوئی سپن بولنگ نے ان خوابوں کو چکنا چور کر دیا اور 191 کے تعاقب میں پوری ٹیم 11.1 اوور میں صرف 60 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
130 رنز کی اس بھاری جیت کے ساتھ افغانستان ٹیم نے نہ صرف اپنا پوائنٹس کا کھاتہ کھول لیا بلکہ اس سے بھی زیادہ اہم بات کہ انھوں نے اتنی بڑی جیت کے ساتھ 6.5 کا نیٹ رن ریٹ حاصل کر لیا ہے جس کی مدد سے اب وہ گروپ ٹو میں سرفہرست ہو چکی ہے۔
بریکنگ, سکاٹ لینڈ کی خوشی باقی نہ رہ سکی، راشد کی دو وکٹوں کے ساتھ میچ ختم
،تصویر کا ذریعہGetty Images
لیکن 11ویں اوور میں راشد خان نے آتے ہی سکاٹ لینڈ کی بساط پلٹ دی اور پہلی دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کر کے سکاٹ لینڈ کو 60 رنز پر آؤٹ کر دیا اپنے ٹیم کے لیے 130 رنز کی بھاری جیت حاصل کر لی۔
بالآخر ایک اوور بغیر وکٹ کے گزر گیا!
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سکاٹ لینڈ کی ٹیم کے لیے کریم جنت کا اوور قدرے آسان گزرا جب مسلسل چھ اووروں میں وکٹ گرنے کے بعد اننگز کے دسویں اوور میں کوئی وکٹ نہیں گری۔
بریکنگ, سکاٹ لینڈ کی مسلسل چھٹے اوور میں وکٹ گر گئی، راشد کی ایک اور کامیابی, سکاٹ لینڈ کا سکور: 54/8، نو اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
راشد خان کو جب کپتان نبی نے نویں اوور کے لیے بلایا تو اس موقع پر سکاٹ لینڈ کی سات وکٹیں مسلسل پانچ اوورز میں وکٹیں گر چکی تھیں۔
راشد نے یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے لگاتار چھٹے اوور میں بھی وکٹ حاصل کر لی جب کرس گریوس ایک چوکا لگانے کے بعد 12 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
بریکنگ, مارک واٹ بھی آؤٹ، مجیب کی پانچ وکٹیں!, سکاٹ لینڈ کا سکور: 46/7، آٹھ اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
مجیب الرحمان نے اپنی ناقبل یقین بولنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے آخری اوور میں مارک واٹ کو بھی بولڈ کر دیا جو صرف ایک رن بنا سکے۔
مجیب نے اس میچ میں اپنے چار اوورز میں 20 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کرئیر کی بہترین بولنگ ہے۔
راشد خان کی بھی پہلے ہی اوور میں کامیابی!, سکاٹ لینڈ کا سکور: 40/6، سات اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سکاٹ لینڈ کے لیے سب سے بڑی دشواری یہ تھی کہ افغانستان کے سب سے خطرناک بولر اور دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی گیند باز راشد خان بولنگ کے لیے آئے ہی نہیں تھے۔
جب کپتان محمد نبی نے ساتویں اوور کے لیے گیند راشد کو دی تو بغیر وقت ضائع کیے انھوں نے اپنی تیسری گیند پر مائیکل لیسک کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
بریکنگ, جارج منسی کی مزاحمت کا بھی مجیب کے ہاتھوں خاتمہ!, سکاٹ لینڈ کا سکور: 37/5، چھ اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
اگلے ہی اوور میں مجیب الرحمان واپس لوٹے تو اوپنر جارج منسی نے اپنی مزاحمت کی کوشش کی اور ان کی دوسری گیند پر چھکا لگایا۔
لیکن اگلی ہی گیند پر مجیب نے بدلہ لے لیا جب منسی نے جگہ بنا کر کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کے نیچے سے نکل کر وکٹوں پر جا لگی۔
جارج منسی نے 25 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
بریکنگ, سکاٹ لینڈ کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری، افغانستان کو چوتھی کامیابی!, سکاٹ لینڈ کا سکور: 30/4، پانچ اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
اگلے اور میں نوین الحق گیند کرانے آئے تو ان کی چوتھی گیند باہر جا رہی تھی جس پر میتھیو کراس نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی۔
لیکن گیند بلے کا باہری کنارہ لیتے ہوئے کیپر محمد شہزاد کے پاس گئی جنھوں نے چابکدستی سے کیچ پکڑ لیا۔
بریکنگ, مجیب الرحمان کا تہلکہ خیز اوور، سکاٹ لینڈ کو تین وکٹوں کا دھچکہ!, سکاٹ لینڈ کا سکور: 28/3، چار اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سپنر مجیب الرحمان جب اننگز کا چوتھا اوور کرانے آئے تو اس وقت تک سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ایک پر اعتماد آغاز کیا تھا لیکن لگاتار دو گیندوں پر پہلے انھوں نے کپتان کوئٹزر اور پھر میکلیوڈ کو آؤٹ کیا اور پھر اوور کی آخری گیند پر رچی بیرنگٹن بھی ایل بیت ڈبلیوں آّوٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
اور پورے اوور میں مجیب نے محض ایک رن دیا۔
کپتان کائلی کوئٹزر ریویو پر بچ گئے!, سکاٹ لینڈ کا سکور: 27/0، تین اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
اننگز کے تیسرے اوور میں سکاٹش کپتان کوئٹزر کو نوین الحق نے سلو گیند سے چکمہ دیا اور اس پر ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کی لیکن ریویو پر وہ ناٹ آؤٹ رہے۔
تاہم اس کے بعد اوور میں کائلی کوئٹزر نے دو چوکوں کی مدد سے دس رنز حاصل کر لیے۔
جارج منسی کا بار بار ریورس سوئپ کا استعمال، مجیب کی اچھی گیند!, سکاٹ لینڈ کا سکور: 17/0، دو اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
جارج منسی نے مجیب الرحمان کے اوور میں بھی بار بار ریورس سوئپ کا استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن انھیں اس میں خاطر خواہ کامیابی نہ ملی۔
تاہم اوور کی تیسری گیند پر انھوں نے روایتی شاٹ کھیل کر لانگ لیگ پر ایک چوکا حاصل کیا۔
سکاٹ لینڈ کا بھی تیز آغاز، پہلے ہی اوور میں چھکا!, سکاٹ لینڈ کا سکور: 11/0، ایک اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان کائلی کوئٹزر اور جارج منسی نے اننگز کی شروعات کی اور افغان کپتان محمد نبی کے پہلے اوور میں منسی نے ایک چھکے اور ایک ریورس سوئپ چوکے کی مدد سے 11 رنز حاصل کیے۔
افغانستان کی اننگز کا اختتام، سکاٹ لینڈ کو جیتنے کے لیے 191 رنز درکار
،تصویر کا ذریعہGetty Images
اننگز کے آخری اوور میں بھی نبی اور نجیب اللہ نے بہترین بلے بازی جاری رکھتے ہوئے اوور میں 14 رنز بٹورے جس میں نجیب اللہ کا تیسرا اور سب سے لمبا چھکا بھی شامل تھا جو کہ اس ٹورنامنٹ کا بھی سب سہے لمبا چھکا تھا جو کہ 103 میٹر کی دوری پر گیا۔
سفیان شریف کے اوور کی آخری گیند پر نجیب اللہ ایک اور چھکا لگانے کی کوشش میں عین باؤنڈری پر کیچ ہو گئے اور انھوں نے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 59 رنز بنائے۔
نجیب اللہ کے علاوہ افغانستان کے اوپنرز محمد شہزاد نے 22 اور حضرت اللہ زازائی نے 44 رنز بنائے۔
اس کے بعد پھر نجیب اللہ اور رحمان اللہ کے درمیان 87 رنز کی شراکت ہوئی جس میں رحمان اللہ کے 46 رنز شامل تھے۔
محمد نبی نے آخر میں آ کر چار گیندوں پر 11 رنز حاصل کیے۔
سکاٹ لینڈ کی جانب سے صرف سفیان شریف نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوش ڈیوی اور مارک واٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بریکنگ, نجیب اللہ کی نصف سنچری مکمل!
،تصویر کا ذریعہGetty Images
صرف 30 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے نجیب اللہ زادران نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔
بریکنگ, جوش ڈیوی کو بالآخر پہلی وکٹ مل گئی، رحمان اللہ آؤٹ, افغانستان کا سکور: 176/3، 19 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سکاٹ لینڈ کے سب سے قابل اعتماد بولر جوش ڈیوی نے بالآخر اپنے آخری اوور میں رحمان اللہ کو 46 کے سکور پر آؤٹ کر دیا لیکن بعد میں آنے والے بلے باز، کپتان محمد نبی نے باؤنڈری لگانے کا سلسلہ ٹوٹنے نہیں دیا اور ایک چوکے کی مدد سے افغانستان نے اوور میں 10 رنز حاصل کر لیے۔
نجیب اللہ زادران کا چھکا مارنے کا سلسلہ جاری!, افغانستان کا سکور: 166/2، 18 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان کے بلے بازوں کی بہترین کارکردگی جاری رہی اور مارک واٹ کے آخری اوور میں بھی افغانستان نے ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے 13 رنز حاصل کیے۔