میزبان اور دفاعی چمپیئن آمنے سامنے!, یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا
ورلڈ کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ اور دفاعی چمپیئن آسٹریلیا کی ٹیمیں کل برمنگھم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔
دونوں ٹیمیں راؤنڈ رابن مرحلے کے دوران 25 جون کو آمنے سامنے آئی تھیں۔ جس میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 285 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 221 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا نے اس میچ میں 64 رنز سے فتح حاصل کی جس میں جیسن بہرینڈورف کی پانچ اور مچل سٹارک کی چار وکٹیں شامل ہیں۔ آسٹریلوی کپتان نے اس میچ میں سنچری سکور کی تھی۔
انگلینڈ نے آج تک کبھی کوئی ورلڈ کپ نہیں جیتا، جبکہ آسٹریلیا نے اب تک پانچ مرتبہ عالمی کپ اپنے نام کیا ہے۔