پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی 18 رنز سے جیت

انڈیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیویز نے 18 رنز سے جیت لیا ہے اور وہ مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. میزبان اور دفاعی چمپیئن آمنے سامنے!, یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا

    ورلڈ کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ اور دفاعی چمپیئن آسٹریلیا کی ٹیمیں کل برمنگھم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    یہ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

    دونوں ٹیمیں راؤنڈ رابن مرحلے کے دوران 25 جون کو آمنے سامنے آئی تھیں۔ جس میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 285 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 221 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    آسٹریلیا نے اس میچ میں 64 رنز سے فتح حاصل کی جس میں جیسن بہرینڈورف کی پانچ اور مچل سٹارک کی چار وکٹیں شامل ہیں۔ آسٹریلوی کپتان نے اس میچ میں سنچری سکور کی تھی۔

    انگلینڈ نے آج تک کبھی کوئی ورلڈ کپ نہیں جیتا، جبکہ آسٹریلیا نے اب تک پانچ مرتبہ عالمی کپ اپنے نام کیا ہے۔

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. کیا اس بار فائنل میں قسمت نیوزی لینڈ کا ساتھ دے گی؟

    دو دنوں پر محیط ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کو 18 رنز سے شکست دے دی۔

    اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے منگل کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اسے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    لیکن ایسے میں کپتان کین ولیمسن کے 67 رنز اور راس ٹیلر کے 74 رنز کی شاندار اننگز نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کو بکھرنے سے بچا لیا۔ لیکن 47ویں اوور میں بارش کے باعث کھیل اضافی دن تک ملتوی کرنا پڑا۔

    بدھ کو نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز مکمل کرتے ہوئے انڈیا کو 240 رنز کا ہدف دیا جبکہ انڈیا کی جانب سے بھونیشور کمار نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اننگز بریک میں تو ایسا لگ رہا تھا کہ انڈیا باآسانی اس ہدف کا تعاقب کر لے گا لیکن ایسا نہ ہوا اور انڈیا کو آغاز میں ہی یکے بعد دیگرے تین نقصان اٹھانے پڑے جس کے بعد انڈیا کی بیٹنگ سنبھل نہ سکی۔

    لیکن پھر ایک ایک موقع ایسا آیا جب ایم ایس دھونی اور رویندرا جڈیجا نے مل کر 116 رنز کی شراکت قائم کی تو انڈیا کی فتح یقینی دکھائی دینے لگی۔ اس میچ کا کانٹا ایسے ہی بدلتا رہا۔

    لیکن نیوزی لینڈ کی عمدہ بولنگ اور فیلڈنگ کے باعث ایسا نہ ہو سکا اور انڈیا کو 18 رنز سے شکست اٹھانا پڑی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری سب سے تین وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  3. کیا یہ دھونی کا آخری میچ تھا؟

    گذشتہ دو سالوں سے انڈین کرکٹ کے ناقدین نے مہندر سنگھ دھونی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ ان کے آہستہ کھیلنے کی وجہ سے ٹیم میچ ہار جاتی ہے۔ اس ورلڈ کپ میں بھی انگلینڈ کے خلاف میچ میں شکست پر ان کے کھیل پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

    اعداد و شمار کہتے ہے کہ دھونی تعاقب کرتے ہوئے 49 میچوں میں ناقابل شکست رہے ہیں اور ان میں سے 47 میں انڈیا کی جیت ہوئی ہے اور آج کے میچ میں بھی ان کی پوری کوشش تھی کہ وہ آخری اوور تک میچ لے جائیں لیکن مارٹن گپٹل کی تھرو نے ان کے خواب چکنا چور کر دیے۔ کیا شائقین کرکٹ نے آج ورلڈ کپ 2011 کے ہیرو کو آخری بار ایک روزہ کرکٹ میچوں میں کھیلتے ہوئے دیکھا؟

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  4. ’آخر تک لڑنے کا جذبہ حوصلہ افزا ہے‘

    انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ورلڈ کپ 2019 میں انڈیا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا ہے کہ انڈیا نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی اور مجھے ان پر فخر ہے۔

    ’ہار جیت زندگی کا حصہ ہے۔ مستقبل کے لیے میری نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. عالمی کپ مقابلے: نیوزی لینڈ 3 انڈیا 1

  6. کیا اس مرتبہ کفر ٹوٹے گا؟

  7. ’یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں‘

  8. کیا یہ رن آؤٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا؟

    مہندر سنگھ دھونی نے 49ویں اوور کی پہلی گیند پر لاکی فرگوسن کو شاندار چھکا مارا اور اس کے بعد انڈیا کو 25 رنز درکار تھے اور لگ رہا تھا کہ وہ جیت جائیں گے لیکن مارٹن گپٹل نے دو گیند بعد ناقابل یقین فیلڈنگ کرتے ہوئے دھونی کو رن آؤٹ کر دیا جس کے بعد کیویز کی جیت یقینی ہو گئی۔

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. بریکنگ, ’کسی بھی دن کچھ بھی ہو سکتا ہے‘

    کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت اچھا میچ تھا جو دو دنوں پر محیط تھا۔ دونوں ٹیموں کا یہ خیال تھا کہ اس میچ میں بہت زیادہ رنز بنیں گے۔

    لیکن ایسا نہیں ہوا اور شروعات میں ہمیں بھی خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہمارا خیال تھا کہ اگر ہم نے 240 رنز بنا لیے تو ہم انڈیا کو دباؤ میں لا سکتے ہیں۔

    ہمارے بولرز کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے کیونکہ انھوں نے اچھی جگہوں پر گیند کرائی اور اس طرح ہم آغاز میں ہی انڈیا کو دباؤ میں لے آئے۔

    جس طرح دھونی اور جدیجا نے بیٹنگ کی تو ایک وقت پر ایسا لگ رہا تھا کہ انڈیا یہ میچ جیت جائے گا لیکن ہمارے فیلڈرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہمیں جیت سے ہمکنار کیا۔

    ہم سیمی فائنل کے لیے فیورٹ نہیں تھے لیکن کسی بھی دن کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

    کین

    ،تصویر کا ذریعہICC

  10. ’45 منٹ کی بری کرکٹ آپ کو سیمی فائنل سے باہر کر سکتی ہے۔‘

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت اچھی بولنگ کی اور نیوزی لینڈ کو 239 رنز تک ہی محدود رکھا کل کا دن ہمارے لیے بہت اچھا تھا لیکن آج کے دن جس طرح نیوزی لینڈ کے بولرز نے آغاز میں بولنگ کی اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

    جڈیجا نے بہت اچھی اننگز کھیلی اور دھونی کے ساتھ مل کر ایک اچھی شراکت بنائی لیکن نیوزی لینڈ نے آخری اوورز میں بھی اچھی فیلڈ نگ کا مظاہرہ کیا۔ یہ شکست بہت تکلیف دہ ہے۔

    ’45 منٹ کی بری کرکٹ آپ کو سیمی فائنل سے باہر کر سکتی ہے۔‘

  11. ’اور ہارو جان بوجھ کر انگلینڈ سے‘

    سوشل میڈیا پر بھی سب سے پہلا ٹرینڈ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہی ہے اور پاکستانی شائقین انڈیا کی شکست پر کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. ’اب کی بار 2015 سے بہتر کرنا ہے!‘

    2015 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے ہیرو گرانٹ ایلیٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا زبردست میچ تھا اور اب کی بار 2015 سے بہتر کرنا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. بریکنگ, میٹ ہینری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار!, دس اوورز میں 37 رنز اور تین وکٹیں

    کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری کو دس اوورز میں 37 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دا میچ کا اعزاز ملا ہے۔

    انھوں نے ایوارڈ لیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ تھا اور ہم اپنے حمایتیوں کا شکر گزار ہیں جنھوں نے ہمارا ساتھ دیا۔

    ہینری

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  14. ’کپتان ولیمسن نے انڈیا کو ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچا دیا‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. بریکنگ, نیوزی لینڈ کی جیت! لگاتار دوسرے ورلڈ کپ فائنل میں رسائی, انڈیا کی ٹیم 221 پر آل آؤٹ

    نیوزی لینڈ نے انڈیا کو 18 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی!

    نیوزی لینڈ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  16. بریکنگ, انڈیا کو نواں نقصان!, انڈیا 217/9، 49 اوورز مکمل

    لاکی فرگوسن نے اپنے سپیل کی آخری گیند پر سلو گیند کرائی جس پر بھونیشور کمار کو بولڈ کر دیا۔ اب آخری اوور میں انڈیا کو 23 رنز درکار ہیں۔

    لوکی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. بریکنگ, کیویز کی جانب سے بہترین فیلڈنگ! دھونی آؤٹ

    نیوزی لینڈ کی جانب سے انتہائی زبردست فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا جب دھونی کو براہ راست تھرو کی مدد سے دھونی کو رن آؤٹ کر دیا گیا۔

    دھونی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  18. بریکنگ, دھونی کا چھکا!

    لاکی فرگوسن کو 49ویں اوور کی پہلی گیند پر دھونی نے زبردست چھکا رسید کر دیا!

    دھونی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  19. بریکنگ, بولٹ نے جدیجا کی اہم ترین وکٹ حاصل کرلی!, انڈیا 209/7، 48 اوورز مکمل

    ٹرینٹ بولٹ نے اپنے آخری اوور میں انتہائی اہم ترین کامیابی حاصل کرتے ہوئے انڈیا کے ہیرو روندرا جدیجا کو کین ولیمسن کے ہاتھوں آؤٹ کروا دیا جنھوں نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔

    بولٹ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  20. انڈیا کے مداح پھر سے پر جوش!

    مداح

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images