انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ: بی بی سی اردو کی لائیو کوریج اختتام کو پہنچی
ہم نے پوری کوشش کی کہ آپ تک اس میچ کی لائیو کوریج پہنچائیں۔ میچ نہ ہو سکا لیکن۔۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ورلڈ کپ 2019 میں آج ٹرینٹ برِج کے میدان میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کا میچ ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہو سکا اور کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ہم نے پوری کوشش کی کہ آپ تک اس میچ کی لائیو کوریج پہنچائیں۔ میچ نہ ہو سکا لیکن۔۔
اب تک بارش سے صرف انگلینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان بچے ہوئے ہیں۔
سری لنکا کے دو میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو چکے ہیں جن میں سے ایک پاکستان اور دوسرا بنگلہ دیش کے خلاف تھا اور دونوں میچ برسٹل میں کھیلے جانے تھے۔
نیوزی لینڈ اور انڈیا کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ انڈیا پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ سے آگے تیسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہی ہے۔
ٹرنیٹ برج گراونڈ میں امپائر ایک بار پھر پچ کا معائنہ کر کے واپس پویلین لوٹ گئے ہیں۔ گروانڈ اب بھی گیلا ہے اور پچ پر کور برقرار ہیں۔
اگر مزید ڈیڑھ گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا اور گروانڈ اس قابل نہ ہو سکا جہاں میچ ہو سکے تو پھر میچ کو ختم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا۔ اب تو ٹی ٹوئنٹی میچ کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔
محمد شفیق، لاہور:پاکستانی ٹیم دنیا کی واحد ٹیم ہے جو بولنگ کر رہی ہو تو لگتا ہے بیٹنگ پِچ ہے اور اگر بیٹنگ کر رہی ہو تو لگتا ہے بولنگ پِچ ہے۔
رانا کاشف اسلم، لاہور: انڈیا کے خلاف شاہین کی جگہ شاداب، آصف یا شعیب ملک کی جگہ عماد وسیم اور اگر کوئی سرپرائز دینا ہو تو حسن کی جگہ حسنین کو کھلانا چاہیے۔
اب امپائروں نے برطانوی وقت کے مطابق 13:30 بجے پچ کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابھی کم از کم مزید ایک گھنٹہ میچ شروع ہونے کا امکان نہیں۔ مجکمہ موسمیات کی پیشگوئی کےمطابق دو بجے سے چار بجے کے درمیان مزید بارش کا امکان ہے۔ اب یہ میچ شاید پچاس اووروں کا نہ ہو سکے۔
کرکٹ کا یہ مداح انڈیا کے ہر میچ کے دوران اپنے مخصوص میک اپ کے ساتھ گراؤنڈ میں موجود ہوتا ہے۔ اتنا زیادہ میک کرنے کے لیے اسے کتنا وقت درکار ہوتا گا۔ اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
ٹرینٹ برج کرکٹ گروانڈ میں تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد میچ کے شروع ہونے کے انتظار میں ہے۔ پچ سے کور ہٹائے جا رہے ہیں۔ اگر موسم اچھا رہا تو کچھ دیر میں میچ شروع ہونے کا امکان ہے۔
میچ شروع ہونے میں تاخیر ہے تو اس دوران آپ سمیع چوہدری کا یہ کالم پڑھ سکتے ہیں جو انھوں نے پاکستان کی آسٹریلیا سے شکست کے بعد لکھا ہے۔۔۔
انڈیا کی ٹیم کی اصل طاقت اس کی عمدہ بیٹنگ لائن اپ میں ہے لیکن حالیہ عرصہ اس کے لیگ سپنروں نے ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انڈیا کی ٹیم جب بڑا سکور کر کے مخالف ٹیم کو ہدف حاصل کرنے کی دعوت دیتی ہے اور اس کی کامیابی کا بڑا انحصار مڈل اووروں میں اپنے سپنروں کی کارکردگی پر ہوتا ہے۔ ابھی تک چاہل اور کلدیپ یادیو نے کپتان کوہلی کو مایوس نہیں کیا ہے۔
کین ولیمسن نیوزی لینڈ کے سب سے قابل اعتماد بیٹسمین ہیں۔ کین ولیمسن نے رواں ورلڈ کپ کے تینوں میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کین ولیمسن نے افغانستان کے خلاف 79 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 40 رنز کی کارآمد اننگز کھیلی۔ کین ولیمسن اپنے ون ڈے کیریئر میں گیارہ سنچریوں کی مدد سے پانچ ہزار سے زیادہ رنز سکور کر چکے ہیں۔
ان کو ڈاکٹروں نے کم سے کم تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ لیکن کیوں؟ یہاں پڑھیے
نیوزی لینڈ کی اب تک تین فتوحات میں فاسٹ بولر لاکی فرگوسن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ فرگوسن اب تک ورلڈ کپ میں تین میچوں میں آٹھ وکٹیں لے چکے ہیں۔ انھوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں تین، جبکہ افغانستان کے خلاف چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لاکی فرگوسن اپنے ون ڈے کیریئر میں 30 میچوں میں 26 کی اوسط سے 54 وکٹیں حاصل کر چکےہیں۔
شیکھر دھون کے زخمی ہونے کی وجہ سے کے ایل راہل اب روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔
انڈیا کی ممکنہ ٹیم: روہت شرما، کے ایل راہل، وراٹ کوہلی، وجے شنکر، ایم ایس دھونی، ہاردک پانڈیا، کیدر جادیو، بھویشنور کمار، کلدیپ یادو، یوزویندرا چاہل، چسپریت بمرا۔
گذشتہ چند روز سے بارش کی وجہ سے میدان کے مختلف حصوں میں نمی ہے جسے خشک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس لیے امپائرز نے ٹاس میں تاخیر کر دی ہے۔ امپائرز اب سے 30 منٹ میں دوبارہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
انڈیا نے اب تک ٹورنامنٹ میں دو میں سے دو میچ جیتے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں۔ اگر بارش نے اجازت دی تو ایک کانٹے دار مقابلہ ہونے کی امید ہے لیکن ساتھی ہی آپ کو یہ خبر بھی دیتے چلیں کہ بارش کے 50 فیصد امکانات ہیں۔