پاکستان بمقابلہ سری لنکا: بی بی سی اردو کی لائیو کوریج اختتام کو پہنچی
پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2019 کے میچ پر بی بی سی اردو کی لائیو کوریج اختتام کو پہنچی۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کو جمعے کو مدِمقابل ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ شروع ہوئے بغیر ہی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ذیشان حیدر, حسن بلال زیدی and محمد صہیب
پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2019 کے میچ پر بی بی سی اردو کی لائیو کوریج اختتام کو پہنچی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
برسٹل میں کھیلے جانے والا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
میچ کی منسوخی کا باضابطہ اعلان مقامی وقت کے مطابق پونے چار بجے کیا گیا۔
اب دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا۔
اگر میچ برسٹل کے مقامی وقت کے مطابق شام کے سوا چار بجے تک شروع نہ ہو سکا تو اسے منسوخ کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر پہلی اننگز میں 20 اوور کا کھیل بھی ممکن نہیں ہو تو میچ منسوخ کر دیا جاتا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
آئی سی سی کی پاکستانی میزبان زینب عباس نے برسٹل کے نیلے آسمان کی تصویر ٹویٹ کی ہے لیکن ساتھ ہی سوال بھی کیا ہے کہ یہ موسم کتنی دیر چلے گا؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کرکٹ تجزیہ کار لینا معین کا کہنا ہے کہ اگر اس میچ میں پاکستان سری لنکا کو ہرا کر دو پوائنٹ حاصل کر لیتا تو یہ ٹیم کی ورلڈ کپ کیمپین میں بہت اہم ثابت ہو سکتے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر میچ اب شروع ہوتا ہے تو کم اوورز کا پاکستان کو پوری طرح فائدہ اٹھانا ہوگا اور فخر زمان، آصف علی اور امام الحق جیسے جارحانہ بلے بازوں کو بروئےکار لا کر سری لنکا پر پریشر ڈالنا ہوگا۔
لینا کے مطابق سری لنکا بھی کوئی خاص اچھی فارم میں نہیں ہیں اور اگر آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف بارش کی وجہ سے میچ نہ ہو پاتا تو شاید یہ پاکستان کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا۔
وہ کہتی ہیں: ’اس صورت میں پاکستان کو یہ میچ ٹی ٹوئنٹی کی طرح کھیلنا ہو گا۔‘
برسٹل میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق امپائرز مقامی وقت کے مطابق سوا تین بجے میدان کا دوبارہ معائنہ کریں گے، جس کے بعد میچ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
برسٹل میں موجود ہمارے نامہ نگار رشید شکور کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کو خشک کرنے کے لئے گراؤنڈ سٹاف کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔
امپائرز گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ میدان میں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اب سے کچھ دیر پہلے پچ کے دونوں اطراف بچھائے گئے کوورز اتار لیے گئے ہیں جبکہ آؤٹ فیلڈ کو بھی خشک کیا جا رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
برسٹل میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور نے بتایا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے امپائرز میدان کا جائزہ لیں گے۔

برسٹل میں بارش تھم گئی ہے اور بی بی سی کے فرقان الٰہی کے مطابق شائقین گراؤنڈ میں واپس آنا شروع ہو گئے ہیں۔
برسٹل میں میچ شروع ہونے کے منتظر کمنٹیٹرز وسیم اکرم، کمارا سنگاکارا اور گریم سمتھ نے زینب عباس کی زیرِ نگرانی اپنا میچ شروع کر لیا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
میچ شروع ہونے کے منتظر شائقین کے لیے تاریخ کے اوراق سے ایک دلچسپ بات۔
آج سے ٹھیک 45 سال قبل آج ہی کے دن 1975 کے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے اوپنر ڈینِس ایمِس نے انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کی تاریخ کی پہلی سنچری سکور کی تھی۔
ان کی 137 رنز کی اننگز کی بدولت انگلینڈ نے انڈیا کو 202 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
اس میچ کی انوکھی بات سنیل گواسکر کی انتہائی سست اننگز تھی۔ انڈیا کو 335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ بیٹنگ درکار تھی لیکن گواسکر نے 174 گیندوں پر 36 رنز کی وہ ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جس کا جواز وہ آج تک نہیں دے سکے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام

،تصویر کا ذریعہGetty Images
برسٹل کے میدان کے مختلف سٹینڈز میں شائقین چھتریوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں لیکن میچ شروع ہونے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔
مختصر وقت کے لیے بارش میں تعطل آیا لیکن اب دوبارہ اس میں تیزی آ گئی ہے۔
میچ کی منسوخی کا فیصلہ ہونے میں ابھی ڈھائی گھنٹے کا وقت باقی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس ٹورنامنٹ میں سری لنکا کو پاکستان کی طرح ابتدائی میچ میں بدترین شکست جبکہ دوسرے میچ میں فتح حاصل ہوئی تھی۔
ابتدائی میچ میں سری لنکن بلے بازوں کو کیوی بولنگ نے سنبھلنے نہ دیا جبکہ دوسرے میچ میں افغان ٹیم ٹورنامنٹ کا پہلا بڑا اپ سیٹ کر تے کر تے رہ گئی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
برسٹل میں موجود بی بی سی کے فرقان الٰہی کے مطابق کرکٹ گراؤنڈ میں موجود پاکستانی شائقین نمازِ جمعہ ادا کرنے سٹیڈیم سے باہر جا رہے ہیں اور کئی لوگ بارش تھمنے کی دعائیں بھی کر رہے ہیں!
ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان نے دو میچ کھیلے ہیں جن میں اسے ایک میں شکست جبکہ دوسرے میں فتح نصیب ہوئی ہے۔
ابتدائی میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دی تھی۔

برسٹل میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ہم جانتے ہیں کہ میدان میں موجود شائقین کی طرح آپ بھی بے چینی سے میچ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔ اب کیا کریں بارش پر تو کسی کا زور نہیں چلتا مگر آپ کو بوریت سے بچانے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں: