فواد چوہدری دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں

اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے فواد چوہدری کا دو روزہ ریمانڈ منظور کرنے کا تحریری آرڈر جاری کردیا ہے۔ فواد چوہدری پر شہری سے نوکری دلاونے کی غرض سے پچاس لاکھ روپے لینے کا الزام ہے۔

لائیو کوریج

  1. ’تحریک جہاد پاکستان‘: ڈیرہ اسماعیل خان میں 23 فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

  2. جہاد سے امجد صابری قتل کیس تک۔۔۔ حافظ قاسم رشید جو قتل کی 34 وارداتوں میں ملوث رہے

  3. سینکڑوں سال پرانا ’خالصہ سرکار‘ کا قانون جو گلگت بلتستان کے عوام کے زمینی حقوق کی راہ میں حائل ہے

  4. مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    Hammas

    ،تصویر کا ذریعہJUIF

    جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر میں حماس کے رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی ہے۔

    پارٹی ترجمان اسلم غوری کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ گذشتہ روز قطر پہنچے۔

    ترجمان کے مطابق رہنماؤں کی اس ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اس ملاقات میں کہا ہے کہ کہ ’اسرائیل فلسطین میں ظلم وستم کرکے قبلہ اول کو ہیکل میں بدلنے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے۔‘

    ترجمان کے مطابق حما سکے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے دعوے دار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔‘

  5. فواد چوہدری دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے تحویل میں

    اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے فواد چوہدری کا دو روزہ ریمانڈ منظور کرنے کا تحریری آرڈر جاری کردیا ہے۔

    پولیس نے پستول اور نقدی ریکور کرنے کے لیے 5 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

    فواد چوہدری کے وکیل نے فزیکل ریمانڈ کی مخالفت کی تاہم عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کد دیا۔

    مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا ریمانڈ سے پہلے اور بعد میں طبی معائنہ کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کو سات نومبر کو دن گیارہ بجے پیش کیا جائے ،

    فواد چوہدری کو بکتر بند گاڑی میں اسلام آباد کچہری لایا گیا جبکہ ان کے چہر ے کو کپڑے سے ڈھانپا گیا تھا۔

    اس موقعے پر فواد چوہدری کےدونوں بھائی اور بیگم کچہری میں موجود تھے۔

    پولیس کے مطابق فواد چودھری کو ظہیر نامی شخص کی ایف آئی آر پر گرفتار کیا گیا۔ فواد چودھری نے شہری سے پچاس لاکھ لیا تھا۔ انھوں نے اس شخص سے جاب کا وعدہ کیا تھا، نوکری نہیں دی گئی۔

    پولیس کے مطابق ’جب اس شخص نے پیسے واپس لینے کا تقاضا کیا تو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔‘

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ’میرے پھیپڑوں کا مسئلہ ہے، مجھے ڈاکٹر تک رسائی دی جائے، ظہیر نامی شخص اتنا سست ہے کہ عدالت بھی نہیں آسکے۔ مجھے بچوں سے ملنے کیلئے رسائی دی جائے۔‘

  6. میانوالی ایئربیس پر حملہ، نو دہشتگرد ہلاک: ’اللہ خیر کرے، ایئرفورس بیس محفوظ رہے‘

  7. فواد چوہدری کے مبینہ اغوا پر عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی

    اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بازیاب کروا کر رہا کرنے کی درخواست میں پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    فواد چوہدری کے وکیل اور چھوٹے بھائی فیصل چوہدری نے درخواست دائرکرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ فواد چوہدری کو غیر قانونی قید و حراست سے بازیاب کرایا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ دن ساڑھے بارہ بجے کچھ لوگ عام کپڑوں اور وردی میں ملبوس ان کے بھائی فواد چوہدری کو اپنے ساتھ لے گئے۔

    انھوں نے کہا کہ فواد چوہدری کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں تھے پھر بھی وہ لوگ انھیں غیر قانونی طور پر اٹھا کر لے گئے ہیں۔ عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

  8. سابق چیئرمین سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن ظفر حجازی کو عدالت نے بری کر دیا

    اسلام آباد میں سپیشل جج سنٹرل کی عدالت نے سابق چیئرمین سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ایس ای سی پی ظفر حجازی کو ریکارڈ ٹمپرنگ کیس سے بری کر دیا۔

    عدالت نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ان کے خلاف جولائی 2017 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

    اسلام آباد کے سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی چودھری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں بریت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

    چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے کے الزام پر ایف آئی اے نے جولائی 2017 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ظفر حجازی نے بحیثیت چیئرمین ایس ای سی پی چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی۔

    وعدہ معاف گواہ بننے والے ایس ای سی پی کے تین افسران کے بیانات کو چارج شیٹ کا حصہ بنایا گیا تھا، جنھوں نے کہا تھا کہ اس وقت کے چئیرمین ظفر حجازی نے ان پر دباؤ ڈال کر ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرائی۔

    بریت درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 17 دسمبر 2014 کو ظفر حجازی ایس ای سی پی کے چیئرمین تعینات ہوئے۔

    چودھری شوگر ملز کی منی لانڈرنگ اور تفتیش سے متعلق دونوں معاملات ان کی تقرری سے پہلے 2013 کے ہیں لہذا کیس ہی نہیں بنتا۔

  9. عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ 7 نومبر کو سماعت کرے گی, شہزاد ملک، بی بی سی اردو

    IK

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل 7 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔

    190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستوں پر سماعت بھی اسی روز ہو گی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے کیسز کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو اپیل میں نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے 5 اگست کو سنائی گئی سزا کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

    توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سزا معطلی کے بعد ضمانت پر ہیں۔

    190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستوں پر سماعت بھی اسی روز ہو گی۔

    احتساب عدالت نے عمران خان کی عدم حاضری پر ضمانت درخواستیں خارج کر دی تھیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ پہلے چھ کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں بحال کر چکا ہے۔

  10. فواد چوہدری کو وردی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد بغیر وارنٹ کے اپنے ساتھ زبردستی لے گئے : فیصل چوہدری

    Fawad Chaudhry

    تحریک انصاف کے سابق رہنما اور استحکام پاکستان پارٹی کے رکن فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو آج اسلام آباد میں ان کے گھر سے اس وقت ’اغوا‘کر لیا گیا ہے۔ جب وہ ناشتہ کر رہے تھے۔

    بی بی سی سے بات کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ ’آج صبح اسلام اباد میں واقع اپنے گھر میں ناشتہ کے دوران کچھ افراد داخل ہوئے جن میں سے کچھ باوردی تھے اور کچھ سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے۔ ‘

    فیصل چوہدری کے مطابق ’انھوں نے فواد چوہدری کو زبردستی اپنے ہمراہ چلنے پر مجبور کیا جبکہ ان کے پاس اس حوالے سے کوئی وارنٹ نہیں تھے۔‘

    ان کے مطابق ’جب میں نے ان سے اس بابت پوچھنا چاہا تو انھوں نے میرا فون بھی مجھ سے چھین لیا جو بمشکل میں واپس لے سکا۔ ‘

    ’میرے بار بار اصرار کے باوجود انھوں نے کوئی وارنٹ گرفتاری یا حکم نہیں دکھایا۔ میں تھانے بھی گیا لیکن مجھے وہاں سے فواد چوہدری سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    فیصل چوہدری نے فواد چوہدری سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مجھے ان کی سلامتی سے متعلق شدید خدشات ہیں۔‘

  11. سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے انھیں جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو سنیچر کے روز مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    اسد قیصر کو جمعے کی شب محکمہ انسداد رشوت ستانی نےاسلام آباد سے گرفتار کیا تھا جس میں مقامی پولیس نے معاونت تھی۔

    سنیچر کی صبح اسد قیصر کو مقامی عدالت میں پیش کیا تو پولیس نے استدعا کی کہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخواہ کے اسد قیصر کی گرفتاری مانگی ہے۔ اسد قیصر کو سیکشن 54 کے تحت جوڈیشل کر دیا جائے اس دوران کے پی کے پولیس اپنا پراسس مکمل کر لے گی۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے شعیب شاہین نے کہا کہ اسدقیصر کے وکلا کو بتایا جائے پولیس کیا چاہتی کیا ہے، اسد قیصر کو گرفتار کرنے کا اختیار اسلام آباد پولیس کو کس نے دیا ؟ کل الیکشن کا اعلان ہوا اور اسد قیصر کو آج گرفتار کرلیا گیا۔

    شعیب شاہین نے اسد قیصر کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ہم حفاظتی ضمانت بھی دائر کررہے ہیں۔

    عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ سناتے ہوئے اسد قیصر کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا اور انھیں جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا۔

    پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو جوڈیشل لاک اپ پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

  12. بریکنگ, میانوالی ایئر بیس پر کلیرئنس آپریشن مکمل، نو حملہ آور مارے گئے: آئی ایس پی آر

    پاکستان کے شہر میانوالی کی ایئربیس پر آج علی الصبح ہونے والے دہشت گردی کے ایک حملے میں فوج نے جوابی کارروائی میں نو شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدت پسندوں کے حملے کو ناکام بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق پی اے ایف ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر کومبنگ اینڈ کلیئرنس آپریشن مکمل کر کے تمام نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

    بیان کے مطابق آج صبح ائیر بیس پر حملے کے بعد آس پاس کے علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن شروع کیا گیا۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا البتہ حملے کے دوران صرف تین غیر آپریشنل طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت چوکس رہتی ہیں اور کسی بھی خطرے سے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

  13. محمد حنیف کا کالم: ’نمک حرام، ہم یا افغان‘

  14. ڈی آئی خان، گوادر اور پسنی کے حملوں میں پس پردہ دشمن ایک ہی ہے: سرفراز بگٹی

    نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے حالیہ دہشت گردی کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کے پچھے ایک ہی دشمن موجود ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں نگران وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان، پسنی اور میانوالی میں حملہ آور شدت پسندوں کے نام الگ ضرور ہوں گے لیکن پس پردہ دشمن ایک ہی ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ ’دہشت گردی کی حالیہ لہر پاکستان کو دوبارہ بے یقینی اور عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    سرفراز بگٹی کے مطابق ’تمام سول اور ملٹری ادارے یک جان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔‘

  15. بریکنگ, میانوالی ایئر بیس پر شدت پسندوں کا حملہ، تین جہازوں کو نقصان پہنچا، کلیئرنس آپریشن جاری : آئی ایس پی آر

    پاکستان کے شہر میانوالی کی ایئربیس پر علی الصبح ہونے والے دہشت گردی کے ایک حملے میں تین شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدت پسندوں کے حملے کو ناکام بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن آخری مراحل میں ہے۔ آئی ایس پی آر نے حملے کے دوران گراونڈ کیے گئے تین جہازوں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر آج علی الصبح دہشت گردی کے حملے کی کوشش کی گئی تاہم فوج کے بر وقت اور موثر جواب کی بدولت اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ’جوابی کارروائی میں تین شدت پسندوں کو اڈے میں داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ باقی تین حملہ آوروں کو حملے کے دوران روک دیا گیا۔ اس دوران پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے تین طیاروں اور ایک فیول باؤزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا۔‘

    آئی ایس پی آر کے مطابق ’علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے ایک جامع مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔‘

    واضح رہے کہ اس حملے کی زمہ داری تحریک جہاد پاکستان نے قبول کی ہے جو نسبتاً ایک غیر معروف جماعت ہے۔ اس تنظیم نے حالیہ حملے سمیت اب تک چھ حملوں کی زمہ داری قبول کی ہے۔

  16. عمران خان پر حملے کا ایک برس: مقدمے کی تفتیش میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

  17. غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری،مزید 12 ہزار چھ سو سے زائد افراد براستہ طورخم بارڈر افغانستان روانہ, عزیز اللہ خان، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور

    محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے اور تین نومبر کو مزید 12 ہزار چھ سو سے زائد افراد براستہ طورخم بارڈر افغانستان واپس ہوئے ہیں۔

    محکمہ داخلہ کے مطابق سینٹرل جیل پشاور سے آج (سنیچر) مزید 25 افراد کو ٹرانزٹ سینٹر پشاور منتقلی کے بعد ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

    محکمہ داخلہ کے مطابق ان تمام پناہ گزینوں کو بھی براستہ طورخم بارڈر ڈی پورٹ کیا جائے گا جس کے لیے آج پشاور ٹرانزٹ سینٹر منتقلی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر یکم نومبر کے بعد سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بے دخل کرنے کا آپریشن جاری ہے۔

    خیبر پختونخوا کے ایک اعلامیے کے مطابق 3 نومبر 2023 کو 1089 خاندانوں کی واپسی ہوئی ہے جبکہ 17 ستمبرسے 3 نومبر تک اب تک براستہ طورخم بارڈر غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی افغانستان واپسی کے عمل میں ایک لاکھ 60 ہزارغیر قانونی طور پر افراد جا چکے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے غیر ملکیوں کے جو کانوائے پشاور روانہ ہوں گے ان سے متعلق تمام تفصیلات اور ان کے ہمراہ آنے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تفصیلات بھی خیبرپختونخوا حکومت کو ارسال کردی ہیں۔

    محکمہ داخلہ کے مطابق ٹرانزٹ سینٹر پشاور میں ضروری دستاویزی کارروائی کے بعد ان پناہ گزینوں کو براستہ طور خم بارڈر ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

  18. افغان پناہ گزینوں کی واپسی: ’حکومت پاکستان کے اعلان کے بعد میرا کاروبار آسمان سے زمین پر آ گیا‘

  19. ضلع گوادر میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملہ، 14 فوجی اہلکار ہلاک, محمد کاظم، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ

    سکیورٹی فورسز

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنفائل فوٹو

    آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر والے حملے میں 14 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیاں پسنی سے اورماڑہ جا رہی تھیں جب عسکریت پسندوں کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا۔

    اس سے قبل کمشنر مکران ڈویژن سعید عمرانی نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ حملہ پسنی کے علاقے میں کوسٹل ہائی وے پر پیش آیا ہے۔

    وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات ’بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی سازش ہیں۔‘