یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا!
بی بی سی اردو کی خصوصی لائیو پیج کوریج جاری ہے، تاہم یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا۔
25 ستمبر کی حْبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔
امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ جیل کاٹنے والے پی ٹی آئی ارکان توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کے ایسے ہزاروں کارکنان جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔
بی بی سی اردو کی خصوصی لائیو پیج کوریج جاری ہے، تاہم یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا۔
25 ستمبر کی حْبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔
سابق اٹارنی جنرل رہنے والے اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپس آ کر جیل نہیں جانا ہو گا بلکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے سرینڈ کرنا ہو گا۔
اشتر اوصاف نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو بتایا کہ نواز شریف کو لاہور سے اسلام آباد آنے کے لیے راہداری ریمانڈ حاصل کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس فیصلے کے خلاف بھی اپیل پہلے سے دائر ہو چکی ہے اب انھیں صرف عدالت کے سامنے سرینڈر کرنا ہو گا۔
تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وکیل شعیب شاہین سابق اٹارنی جنرل کی دلیل سے متفق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نہ صرف العزیزیہ میں بلکہ ایون فیلڈ کیس میں بھی اشتہاری مجرم ہیں اور قانون کی نظر میں وہ جہاں کہیں بھی نظر آئیں تو انھیں انٹرپول کے ذریعے بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
ان کے مطابق یہ اور بات ہے کہ حکومت نے انھیں ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیا ہوا ہے۔
پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد سابق وزیراعظم عمران خان یا جیل کاٹنے والے پارٹی کے سیکڑوں ارکان کے بغیر بھی ہوسکتا ہے۔
امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ جیل کاٹنے والے پی ٹی آئی ارکان توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ان کے مطابق تحریک انصاف کے ایسے ہزاروں کارکنان جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے‘۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میں عمران خان سمیت کسی سیاست دان سے ذاتی انتقام پر عمل پیرا نہیں، اگر کوئی قانون شکنی پر گرفت میں آیا ہے تو قانون کی بالادستی یقینی بنائیں گے، انتخابات فوج یا نگران حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے عام انتخابات نئے سال میں ہوں گے، پی ٹی آئی کو جیتنے سے روکنے کے لیے انتخابات میں فوج کی جانب سے دھاندلی کی بات غیرمعقول ہے۔ ان کے مطابق ’چیف الیکشن کمشنرکا تقرر چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے خلاف کیوں ہوں گے‘۔
انوارالحق کاکڑ کے مطابق عمران خان یا کسی بھی سیاست دان کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر قانون پر عمل یقینی بنایا جایا گا۔
صحافی خالد جمیل کے خلاف درج مقدمے پر سماعت میں ایف آئی اے کی مزید چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کی۔ خالد جمیل کے وکیل نوید ملک اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ نے استفسار کیا کہ موبائل آپ کے پاس ہے؟ جس پر پراسیکیوٹر نے جی ہاں میں جواب دیا۔
جج نے کہا تفتیش کر لی گئی ہے تو مزید جسمانی ریمانڈ کس لیے چاہیے؟ ایف آئی اے نے کہا جس اکاؤنٹ سے ٹویٹ ہوئی اس تک رسائی نہیں ہوئی۔
ایف آئی اے نے مزید چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو صحافی خالد جمیل کے وکیل نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔ وکیل نے کہا کہ خالد جمیل نفیس انسان ہیںت ایف آئی آر میں سیکشن 20 لگائی گئی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔
وکیل کے مطابق آئین پاکستان آزادی اظہار رائے کی ضمانت دیتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر صنعت گوہر اعجاز نے بتایا کہ کرنسی مستحکم ہوئی ہے تو اس کے نتائج بھی اچھے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا غیر قانونی طور پر باہر ڈالر بھیجنے والوں کو روکنے سے بہتری آئی ہے، ڈالر کی قدر کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
گوہر اعجاز کا کہنا تھا انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے، اقدامات کی وجہ سے کرنسی اپنی جگہ پر آگئی ہے، امید ہے پہلی تاریخ کو پیٹرول کی قیمتوں پر خوشخبری آئے گی۔
نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہماری ذمہ داری ہے کہ صنعت اور تجارت کا خیال رکھیں، سپیشل انویسٹمنٹ فیسی لٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بڑی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گوہر اعجاز پر میرا ہی نہیں پورے ملک کے صنعتکاروں کا اعتماد ہے، معاشی اور معاشرتی مسائل 75 سال سے ہیں، گوہر اعجاز 90 دن میں حل نہیں کر سکتے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات کی تاریخ کا جلد اعلان کرے گا۔
نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے الیکشن کمیشن نے کسی سیاسی جماعت پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا اور کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا جائے گا‘۔
نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کے امکان کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا اُن کے ساتھ جو بھی قانونی رویہ اختیار کیا جائے گا ہم اسی پر عملدرآمد کریں گے۔
نگراں وزیراعظم کے مطابق ’مجھ سمیت کوئی بھی پاکستان کی خلاف ورزی کرے، لوگوں کے جان و مال کے لیے خطرہ ثابت ہو یا کسی عمارت کو آگ لگانے کو اپنا سیاسی حق کہے تو پاکستان کا آئین و قانون ایسی کوئی اجازت پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو نہیں دیتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں پر بلوائی اور توڑ پھوڑ کا الزام لگ رہا ہے وہ ہماری عدالتوں کا سامنا کریں گے۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہوسکتا ہے اس نظام میں کچھ خامیاں ہیں جنہیں ہم بہتر کرنے کی کوشش کریں گے لیکن اس نظام کے اندر ہی اس کے جوابات ہیں، نظام سے باہر کچھ نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرے اور شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچائے اور پھر کہے کہ اس کا سیاست سے تعلق ہے تو اس طرح کی سرگرمیوں پر بلاتخصیص قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ قوانین میں کسی کے ساتھ صنفی امتیاز نہیں برتا جاتا، قانون پر عمل پیرا ہیں، کسی بیرونی قوت کو جوابدہ نہیں ہیں، ہم خود مختار ملک ہیں۔
پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بی بی سی اردو کے خصوصی لائیو پیج میں خوش آمدید۔
اس سے پہلے کی خبروں کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔