حکومت اگر اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر دے تو ہم ایک ساتھ انتخابات کے لیے تیار ہیں: عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں ایک ریلی سے خطاب ہوئے کہا ہے کہ ’کل مذاکرات میں ہمیں صرف ایک بات کہنی ہے کہ حکومت اگر 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر دے تو ہم ایک ساتھ انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

لائیو کوریج

  1. پنجاب پولیس نے گجرات میں ہمارے گھر پر چھاپہ مارا ہے: مونس الٰہی

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے فرزند مونس الٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے گجرات میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

    اپنے ایک ٹویٹ میں مونس الٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس گجرات میں ان کے کنجہ ہاؤس پر چھاپہ مارنے آئی ہے۔

    ان کے مطابق اگرچہ پولیس کے پاس سرچ وارنٹ نہیں ہے مگر پھر بھی انھوں نے کہا ہے کہ پولیس کو گھر تک رسائی دی جائے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. سارا تنازع ستمبر کا ہے، الیکشن اپنے وقت پر اکتوبر میں ہی ہوں گے: وزیردفاع

    Kh Asif

    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سارا رولا ستمبر کا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’سارا رولا ستمبر کا ہے، سمجھ آئی جی؟

    ان کے مطابق مذاکرات کا کھیل سیاستدان کرتے رہتے ہیں، عمران خان سے مذاکرات بے سود ہیں، الیکشن اپنے وقت پر یعنی اکتوبر میں ہوں گے۔

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمیں مذاکرات کا کہنے والے ججز خود تقسیم کا شکار ہیں، ججز پہلے اپنے اندر اتحاد پیدا کرنے کے لیے مذاکرات کا رستہ اختیار کریں۔

  3. بریکنگ, ’حکومت اگر اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر دے تو ہم ایک ساتھ انتخابات کے لیے تیار ہیں‘

    pti

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    عمران خان نے لاہور میں ریلی سے خطاب میں کہا ہے کہ ’کل مذاکرات میں ہمیں صرف ایک بات کہنی ہے کہ حکومت اگر کل اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر دے تو ہم ایک ساتھ انتخابات کے لیے تیار ہیں۔ اگر حکومت 14 مئی سے پہلے انتخابات کا اعلان کرے تو جوائنٹ الیکشن کے لیے ہم تیار ہیں صرف اس لیے کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ #حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات ہونا ہیں۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’جس ملک میں کوئی سپریم کورٹ کے احکامات نہ مانے وہاں کون سرمایہ کار آئے گا۔‘

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’ تحریک انصاف چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے۔ اگر سپریم کورٹ کے احکامات نہ مانے گئے تو قوم سڑکوں پر نکلے گی۔‘

  4. بریکنگ, آئین توڑا گیا اور سپریم کورٹ کا حکم نہیں مانا گیا تو پھر ہم سڑکوں پر نکلیں گے: عمران خان

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ’نگران حکومت کی مدت پوری ہو چکی ہے جس کی اب آئینی حیثیت نہیں۔ کل اسمبلیاں تورنے کا اعلان کر دیں تو ہم ایک ساتھ انتحابات کے لیے تیار ہیں۔ لاہور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’الیکشن نہ کروانے کا مقصد ہے کہ عمران خان کو راستے سے ہٹایا جائے۔‘

    عمران خان نے کہا کہ ’14 مئی سے پہلے اگر آپ نے اسمبلیاں تحلیل نہیں کیں تو ہم سپریم کورٹ کو بتا دیں گے کہ ہمیں پنجاب اور خیبرپحتونخوا کا الیکشن چاہتے ہیں۔‘

  5. ’ہم جوں جوں آگے بڑھ رہےہیں عوام بڑی تعداد میں شرکت کے لیے امڈ رہے ہیں‘

    IK

    ،تصویر کا ذریعہPTI

    سابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آئین بچاؤ اور مزدوروں سے اظہار یک جہتی کے لیے ریلی رواں دواں ہے۔

    عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ ان لوگوں کیلئے واضح پیغام ہے جو سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑانے کی خواہش اپنےدلوں میں پالتےہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں دعوی کیا ہے کہ ’یومِ مئی کی ہماری ریلی میں اہلِ لاہور کی بڑی تعداد میں شریک ہے جبکہ یہ تو محض ریلی کی ابتدا تھی۔ ہم جوں جوں آگے بڑھ رہےہیں عوام بڑی تعداد میں شرکت کیلئےامڈ رہے ہیں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    عمران خان نے کہا کہ ’یہ ان لوگوں کیلئے واضح پیغام ہے جو دستور اور سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑانے کی خواہش اپنےدلوں میں پالتے ہیں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

    انھوں نے لکھا کہ ’ہمارے عوام انتخابات سے فرار کے ذریعے مافیا کے ہاتھوں عدالتی احکامات اور آئین کی پامالی کسی طور گوارا نہیں کریں گے۔ ہمارا ملک اپنے حالیہ ابتر معاشی حالات میں ایک ملک گیر عوامی تحریک کا ہرگز متحمل نہ ہوسکے گا۔‘

  6. راولپنڈی مری روڈ کو اقبال پارک کے قریب سے مذید کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا

    راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کو اقبال پارک کے قریب سے مذید کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

    بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق ’اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی ریلی صادق آباد کے علاقے کے قریب موجود ہے تاہم روڈ کو اقبال پارک کے قریب سے مذید کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے تاکہ پی ٹی آئی کی ریلی میں شامل شرکا فیض آباد یا اسلام آباد کی جانب نہ جاسکیں۔‘

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس گزشتہ روز ہی واضح کر چکی ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی جلسے، جلوس اور اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ فیض آباد اور دیگر راستوں سے اسلام آباد میں داخل ہونے والے شہریوں کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا ۔

  7. ’اقتدار کو طول دینے کےلیے آئین روندا جا رہا ہے‘

    SMQ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’سپریم کورٹ نے 14 مئی کو انتخابات کا حکم دیا ہے، سپریم کورٹ کے جج نے اپنے فیصلے سے آئین کی تشریح کر دی ہے۔ اقتدار کو طول دینے کےلیے آئین کو روندا جا رہا ہے۔

    یوم مزرور کی مناسبت سے راولپنڈی میں منعقد ریلی سے خطاب میں شاہ محمود نے کہا ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ملک بچاو تحریک کا آغاز کریں جس کی ابتدا آج ہو گئی ہے۔‘

    انھوں نے الزام عائد کیا’پورا پاکستان دیکھ رہا ہے کہ معیشت تباہ ہو گئی ہے۔ موجودہ حکومت انتخابات سے فرار چاہتی ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا ’مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ سیاسی لوگ مذاکرات سے گھبراتے نہیں ہیں۔ تحریک انصاف عوام کے پاس جانے کے لیے تیار ہے۔‘

    انھوں نے دعویٰ کیا’مذاکرات میں مہلت ہم نے نہیں حکومت کی ٹیم نے مہلت مانگی ہے۔‘

  8. لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی: بی بی سی کی نامہ نگار ترہب اصغر کا لبرٹی چوک سے فیس بک لائیو

    پاکستان تحریک انصاف آج لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی نکال رہی ہے۔ تحریک انصاف کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان خود لاہور میں لیبر ڈے کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کریں گے۔

    بی بی سی کی نامہ نگار ترہب اصغر لبرٹی چوک پر موجود ہیں اور انھوں نے ریلی میں شرکت کرنے والے کچھ لوگوں سے بات کی ہے۔

  9. پارلیمنٹ اپنافیصلہ منوا کر رہے گی: مریم نواز

    maryam

    مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ ترقی کا سفر نوازشریف کی قیادت میں 2023 میں دوبارہ شروع ہو گا اورپارلیمنٹ اپنافیصلہ منوا کر رہے گی۔

    یوم مئی کی مناسبت سے ایک جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا میں لیڈر سینا تان کے چلا کرتے ہیں تاہم عمران خان کو منہ چھپا کے سامنے آنا پڑتا ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے اسمبلیاں توڑیں اور اب کہتے ہیں کہ اسمبلیاں بحال کی جائیں۔

    ان کاکہنا تھا کہ ’عمران خان مکافات عمل دیکھ رہے ہیں اور وہ جلد ہی وطن واپس آئیں گے۔‘

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’انتخابات اکتوبر میں ہی ہوں گے اور اس بار آر ٹی ایس نہیں بیٹھے گا کیونکہ اس بار پرچہ آوٹ ہو چکا ہے۔‘

  10. عمران خان زمان پارک سے لبرٹی چوک کے لیے روانہ

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد کا قافلہ لبرٹی چوک کی طرف رواں دواں

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. لاہور کے لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کی ریلی کی تیاریاں، سکیورٹی کے لیے 2000 پولیس اہلکار تعینات

    لاہور کے لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کی ریلی کی تیاریاں

    تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایک پیغام کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان خود لاہور میں لیبر ڈے کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کریں گے۔

    نامہ نگار ترہب اصغر کے مطابق لاہور میں ریلی کی سکیورٹی کے لیے دو ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے تحت ریلی میں عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔ جبکہ عمران خان کی شرکت کے لیے پولیس سکیورٹی اور ٹریفک کے حوالے سے اقدامات کرے گی۔

    لاہور کے لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کی ریلی کی تیاریاں
    لاہور کے لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کی ریلی کی تیاریاں
    لاہور کے لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کی ریلی کی تیاریاں
    لاہور کے لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کی ریلی کی تیاریاں
  13. سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کا معاملہ: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے ارکان کو خط

    سپریم کورٹ

    عدالت عظمی میں دو ججز کی تقرری کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کے ارکان کو خط لکھا ہے۔

    اس خط میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ اور پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل کمیشن کے سینیئر ممبر ہیں۔

  14. ’وقت پر الیکشن حکومت کی ترجیح‘ احسن اقبال کی قومی اسمبلی کی مدت میں توسیع سے متعلق بیان کی وضاحت

    احسن اقبال

    ،تصویر کا ذریعہAPP

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر تحریک انصاف نے امن و امان کی صورتحال پیدا کر کے معاشی عدم استحکام پیدا کیا تو آئین ہنگامی حالات میں قومی اسمبلی کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی اجازت دیتا ہے تاہم وقت پر انتخابات حکومت کی ترجیح ہے۔

    اخبار ڈان نے آج ان کے حوالے سے ایک تحریر میں لکھا تھا کہ ’مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں پی ٹی آئی کی شکست ہوگی کیونکہ آئین میں ایک سال تک الیکشن ملتوی کرنے کی شق موجود ہے۔‘

    ڈان کے مطابق احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ’عمران خان نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کی دھمکی دی ہے اور ایسے حالات میں الیکشن ایک مزید سال تک تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔‘

    تاہم بی بی سی سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے اس بیان کی وضاحت کی ہے اور کہا ہے کہ وقت پر انتخابات حکومت کی ترجیح ہے۔

  15. پی ٹی آئی کی آج لاہور کے علاوہ راولپنڈی اور پشاور میں بھی ریلیاں

    آج پی ٹی آئی نے لاہور کے علاوہ راولپنڈی اور پشاور میں بھی ریلیاں نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    ایک پیغام میں پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پنڈی میں ’آئین کی بالادستی اور محنت کش طبقے سے اِظہار یکجہتی کے لیے‘ پیدل مارچ اقبال پارک سے شروع ہوگا۔ اس ریلی کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے۔

    جبکہ پرویز خٹک کی قیادت میں پشاور میں گل بہار پولیس سٹیشن سے ریلی کا آغاز ہوگا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات: حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی کے درمیان اتفاق پیدا ہونا مشکل کیوں؟

  17. پی ٹی آئی کو آج لاہور میں ریلی نکالنے کی اجازت تاہم ’عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی‘

    پی ٹی آئی، لاہور، ریلی

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو آج لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی نکالنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی شرکت کے لیے پولیس سکیورٹی اور ٹریفک کے حوالے سے اقدامات کرے گی۔

    اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد ریلی کی اجازت دی۔

    اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ ریلی شام چھ بجے تک ہو گی اور استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے۔ ’ریلی انتظامیہ تمام روٹ کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہو گی۔ عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔ سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے فوکل پرسن اور پی ٹی آئی ذمہ داران متعلقہ سکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔‘

    ’ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے اور رواں دواں رکھنے کے لیے پی ٹی آئی ذمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ ریلی کے دوران کسی صورت میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی متعلقہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔‘

    ضلعی انتظامیہ میں کہنا ہے کہ ’ریلی کے باعث کسی بھی جگہ کاروباری مراکز کو بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت ہر گز نہ ہوگی۔ ریلی میں کارکنوں اور تمام متعلقہ افراد ڈنڈے یا اس سے متعلقہ کوئی چیز ساتھ نہیں لاسکیں گے۔

    پی ٹی آئی کو جاری کردہ احکامات کے مطابق جلسہ گاہ اور اطراف میں کسی بھی قسم کے اسلحے کے نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔ جبکہ زبردستی کسی کو جلوس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

  18. بریکنگ, حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا

    Petrol

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    پاکستان کی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 288 روپے فی لیٹر ہو گی۔

    انھوں نے کہا کہ پیٹرول پر اضافے کی تجویز تھی لیکن پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 176 روپے سات پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 10 روپے کمی کے بعد 164 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک ہو گا۔

  19. بریکنگ, الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف کو ریلی منسوخ کرنے کی ہدایت اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

    پاکستان کے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی ریلی پر نوٹس لیتے ہوئے تحریک انصاف کو ضابطہ اخلاق کی متعلقہ شقوں کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔

    تحریک انصاف نے یکم مئی کو ریلی کا اعلان کر رکھا ہے اور یہ نوٹس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے نام جاری کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا ہے۔ جلسے جلوسوں اور ریلیوں کے لیے ضلعی انتطامیہ سے اجازت لینا ضروری ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار اپنی ریلیوں اور جلسوں کے حوالے سے قبل ازوقتل مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں، تاکہ انتظامیہ مناسب سکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کرسکے،

    دوسری جانب دار الحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

    اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی جلسے، جلوس اور اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

    پولیس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فیض آباد اور دیگر راستوں سے اسلام آباد میں داخل ہونے والے شہریوں کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا۔