عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان، اسلام آباد کی عدالتوں سے وارنٹ گرفتاری جاری
عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی ریلی داتا دربار پہنچ گئی ہے جہاں انھوں نےبلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اتوار کو مینار پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا۔ فارن فنڈنگ کیس میں جب ن لیگ کی فنڈنگ کا سامنے آئی تو سب پتا لگ جائے گا۔ ادھر اسلام آباد کی دو عدالتوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
لائیو کوریج
یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا
عمران خان کا چیف جسٹس سے ’جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کی سازش‘ پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ
کیا سکیورٹی مسائل، فنڈز کی کمی کے باعث الیکشن ملتوی ہو سکتے ہیں اور یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہو گی؟
’توشہ خانے میں آنے والے تحائف حکومت نہیں وزیر اعظم کے ہوتے ہیں،اگر کچھ خلاف قانون کیا تو میرے خلاف کارروائی کی جائے‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں آنے والے تحائف حکومت پاکستان کو نہیں بلکہ وزیر اعظم کو ملتے ہیں اور یہی ملک کا قانون ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ’ توشہ حانے میں آنے والا تحفہ آپ کی ملکیت ہوتی ہے جسے آپ فروخت بھی کر سکتے ہیں۔‘
انھوں نے کہا ’جو تحفہ ملتا ہے وہ ملٹری سیکرٹری توشہ خانہ بھیج دیتا ہے۔ توشہ خانہ کے تحائف اسی قیمت پر نیلام ہوتے ہیں جو ہمیں ادا کرنا ہوتی ہیں۔ یہ ایسے تحائف ہوتے ہیں جو عام بازار میں نہیں ملتے۔‘
شاہد خاقان عباسی نے کہا ’تحائف کی جو قیمت لگائی جاتی ہے وہ اصل قیمت کی چوتھائی بھی نہیں ہوتی۔میرے پاس ان میں سے اب کوئی تحفہ موجود ہی نہیں جو مجھے ملے تھے۔ میں نے وہ تمام دوستوں اور عزیزوں میں بانٹ دیے۔حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اگر میں نے کچھ خلاف قانون کیا تو میرے خلاف کارروائی کی جائے۔‘
شاہد خاقان عباسی نے دعوی کیا ’نہ کبھی ریکارڈ چھپایا نہ کبھی کوشش کی۔‘‘
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کے زمانے میں بہت سے تحائف توشہ خانے میں بھیجے ہی نہیں گئے۔ عمران خان نے پہلے تحفے بیچے بعد میں قیمت ادا کی۔‘
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان میں سرکاری سطح پر موصول ہونے والے تحائف یعنی توشہ خانہ کا گذشتہ 21 سال کا ریکارڈ جاری کیا ہے جس میں 2002 سے مارچ 2023 تک وزرائے اعظم، صدور، بیوروکریٹس اور صحافیوں سمیت اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کو ملنے والے تحفوں کی ایک تفصیلی فہرست دی گئی ہے۔
ریکارڈ کے مطابق 2017 سے 2018 کے دوران وزیر اعظم رہنے والے شاہد خاقان عباسی، ان کی اہلیہ اور بیٹوں نے 23 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے تحائف 20 فیصد رقم ادا کر کے حاصل کیے جن میں سوئس لگژری برانڈ ہبلوٹ، رولیکس اور ہیری ونسٹن کی گھڑیاں اور جیولری گفٹ سیٹس شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہPMLN
،تصویر کا کیپشنوزیر اعظم شہباز شریف کو ملنے والی رولیکس گھڑی کو اب تک کا سب سے مہنگا تحفہ بتایا گیا ہے تاہم انھوں نے یہ گھڑی نہیں لی سرکاری دستاویزات کے مطابق تحفے حاصل کرنے والوں میں سابق صدور پرویز مشرف، آصف علی زرداری اور ممنون حسین، سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور عمران خان کے نام شامل ہیں جبکہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی جاری کیا گیا ہے۔
’کارکنان اتوار کو مینارِ پاکستان پہنچ جائیں‘
عمران خان نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ ’سب کو پتہ ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ ملک کے اوپر چوروں کا ٹولہ مسلط ہے ۔ یہ سب ملکر مجھے کسی بھی طرح نااہل کرنا چاہتے ہیں۔‘
عمران خان نے کہا ’کارکنان اتوار کو مینارِ پاکستان پہنچ جائیں۔ ان چوروں کا احتساب کرنے اور حقیقی آزادی کے لیے پوری قوم کو نکلنا ہو گا۔‘
عمران خان نے خطاب کے دوران ریلی کے شرکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔
نامہ نگار سحر بلوچ کے مطابق زمان پارک میں کیمپ میں رہنے والے لوگ قافلے کے ساتھ داتا دربار پہنچے تھے جبکہ خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے کارکنان کو آج زمان پارک کیمپ سے نکال کر ریلی میں شامل کیا گیا ۔
سحر بلوچ کے مطابق عمران خان نے ریلی کے شرکا سے مختصر بات کی ۔
لاہوریوں ہم نے مل کر جدوجہد کرنی ہے: عمران خان
عمران خان نے داتا دربار میں انتخابی ریلی میں کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ ’ توشہ خانہ کیس میں سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا۔ فارن فنڈنگ کیس میں جب ن لیگ کی فنڈنگ کا سامنے آئی تو سب پتا لگ جائے گا۔
انھوں نے کارکنوں سے خطاب کے آغاز میں کہا’لاہوریوں ہم نے مل کر جدوجہد کرنی ہے۔‘
بریکنگ, عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان میں انتخابی ریلی کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے داتا دربار کےسامنے ریلی سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ ’اتوار کو مینار پاکستان پر انتخابی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔
عمران خان نے انتخابی ریلی سے مختصرخطاب گاڑی کے اندر سے کیا۔
بریکنگ, عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی ریلی داتا دربار پہنچ گئی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ریلی لاہور میں داتا دربار کے نزدیک پہنچ گئی۔
عمران خان کی آمد کے ساتھ ہی داتا دربار کے پاس ریلی کے مقام پر آتش بازی بھی کی گئی۔ عمران خان کی ریلی کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد کے ساتھ ایمبولینس کی گاڑی بھی موجود ہے۔
نامہ نگار سحر بلوچ کے مطابق ریلی کافی سست روی کے ساتھ داتا دربار آئی ہے۔ سحر بلوچ کے مطابق اب سے کچھ دیر بعد عمران خان کا خطاب متوقع ہے اورعمران خان اپنی گاڑی کے اندر سے ہی کارکنان سے خطاب کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ریلی رواں، کارکن پرجوش
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ریلی لاہور میں داتا دربار کے نزدیک پہنچ چکی ہے۔
ریلی کے ساتھ نہ صرف پی ٹی آئی کارکنان پیدل موجود ہیں بلکہ ریلی کے راستے میں عمران خان کے استقبال میں نعرے بازی بھی کر رہے یں۔

کئی کارکنان پارٹی ترانوں کے ساتھ جوش میں رقص بھی کرتے رہے۔


رہنما تحریک انصاف حماد اظہر کے مطابق عمران خان داتا دربار پر ریلی سے خطاب گاڑی کے اندر سے ہی کریں گے۔

ریلی کے راستے میں جگہ جگہ تحریک انصاف کے کارکنان نے آتش بازی بھی کی۔
بریکنگ, عمران خان کی ریلی داتا دربار کے نزدیک پہنچ گئی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ریلی لاہور میں داتا دربار کے نزدیک پہنچ چکی ہے۔
داتا دربار پہنچ کر عمران خان کا خطاب بھی متوقع ہے۔
نامہ نگار سحر بلوچ کےمطابق داتا دربار کےسامنے ایک چھوٹا سا سٹیج بھی بنایا گیا ہے جہاں ممکنہ طور پر عمران خان کی ریلی پہنچے گی۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ عمران خان وہاں خطاب کریں گے یا نہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی انتخابی ریلی کا آغاز زمان پارک لاہور سے تقریبا 4 بجے شروع کیا تھا۔
جس روٹ سے ریلی گزر رہی ہے وہاں دکانیں بند ہیں جبکہ سکیورٹی کے انتظامات رینجرز اور پولیس کے علاوہ تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔
’عمران خان نے اپنے ہی کارکن کی موت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہورمیں ایک تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان نے اپنے کارکن ظلِ شاہ کی موت کو بھی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا حالانکہ حقیقت ان کو معلوم تھی کہ وہ ہلاکت حادثاتی تھی۔ لیکن سائفر کی طرح اس کی لاش پر بھی کھیلا گیا۔‘
مریم نواز نے کہا ’عمران خان نے چار سال میں ملکی معیشت اور خارجہ پالیسی کو تباہ کردیا اور آج یہ حالات ہیں کہ آئی ایم ایف ہمیں ایک ارب ڈالر دینے کو تیار نہیں ہے اور اب یہ ملک آئی ایم ایف کے ہاتھوں یرغمال ہے۔‘
توشہ خانہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’میرے 11 سالہ سیاسی کریئر میں مریم نواز کے خلاف ایک پائن ایپل ملا ہے تو آپ کو ڈوب کر مرنا چاہیے ایک طرف پائن ایپل ہے اور ایک طرف پانچ کیرٹ کی انگوٹھی ہے۔‘
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا: فواد چوہدری
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
آپ اپنا ووٹ رجسٹر کیسے کروا سکتے ہیں اور ’پوسٹل بیلٹ‘ کی سہولت کس کے لیے ہے؟
سیاسی عدم استحکام نے کئی ماہ سے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور گذشتہ چند مہینوں سے عوام، حکومت، سیاسی جماعتیں اور ذرائع ابلاغ بار بار انتخابات کی تاریخ پر بات کر رہے ہیں۔
کبھی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صوبائی انتخابات کی تاریخ پر تو کبھی ایک ساتھ پورے ملک میں عام انتخابات کروانے پر زور دیا جا رہا ہے۔ اور یہ سب کچھ اس لیے کیونکہ رواں سال کو الیکشن کا سال سمجھا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں 30 اپریل کو صوبائی انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے اور الیکشن پروگرام بھی جاری کر دیا ہے۔ تاہم کے پی میں الیکشن کی تاریخ کا حتمی اعلان ہونا باقی ہے۔
ملک میں ایک ساتھ عام انتخابات ہوں یا الگ الگ صوبائی و وفاقی سطح پر، ایک ووٹر کے لیے اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ قانونی طور پر ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ریلی مقررہ راستے سے ہوتی ہوئی داتا دربار کی جانب رواں
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی انتخابی ریلی اپنے مقررہ راستے سے ہوتی ہوئی داتا دربار کے راستے پر رواں ہے۔
ریلی کے راستے میں جگہ جگہ پی ٹی آئی کارکنان موجود ہیں اور عمران خان کے حق میں نعرہ بازی کر رہے ہیں۔
عمران خان کے استقبال کے لیے خواتین بھی متعدد مقامات پر بچوں کے ہمراہ دکھائی دے رہی ہیں۔



تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ریلی میں کارکنان کی شرکت کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا ہے کہ’ تمام کارکن پیدل ریلی میں شامل ہو جائیں۔ گڑھی شاہو چوک، ریلوے سٹیشن شروع کے بڑے پوئنٹ ہیں۔ اس کے بعد شاہ عالم چوک اور بھاٹی۔
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
تحریک انصاف کے بتائے گئے روٹ کے مطابق عمران حان کی قیادت میں ریلی داتا دربار پہنچے گی جہاں متوقع طور پر ان کا خطاب بھی ہو گا۔
کراچی پولیس آفس پر حملہ میں ملوث دو دہشت گرد ہلاک اور دو گرفتار:صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن

،تصویر کا ذریعہReuters
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سی ٹی ڈی افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ’17 فروری کو کراچی پولیس آفس پر حملہ میں ملوث دہشت گردوں کی کراچی میں سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔‘
صوبائی وزیر کے مطابق ’اطلاع ملی کہ کچے کے راستے دہشتگرد حب سے کراچی میں داخل ہو رہے ہیں۔ دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد شدید زخمی ہوئے اور دو کو گرفتار کر لیا گیا۔‘
شرجیل میمن کے مطابق زخمی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے پاس خودکش جیکٹ بھی موجود تھی۔‘
شرجیل میمن کے مطابق ’گرفتار دہشت گردوں میں مہران اور عبدالعزیز شامل ہیں۔ ہلاک اور گرفتار ملزمان سے ایک خودکش جیکٹ، تین پستول، دو موٹرسائیکلیں اور 80 گولیاں برآمد ہوئیں۔‘
عمران خان کی ریلی جاری، استقبالیہ کیمپوں میں کارکن موجود, سحر بلوچ، بی بی سی اردو لاہور

پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی ریلی زمان پارک سے نکل کر اب مقررہ راستے پر رواں دواں ہے اور راستے میں جگہ جگہ لوگ ان کا استقبال کرنے اور ریلی میں شامل ہونے کے لیے موجود ہیں۔
جس روٹ سے ریلی گزر رہی ہے وہاں دکانیں بند ہیں جبکہ سکیورٹی کے انتظامات رینجرز اور پولیس کے علاوہ تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔
عمران خان کے قافلے میں چھ گاڑیاں شامل ہیں اور وہ قافلے کی درمیانی گاڑی میں موجود ہیں۔

تحریکِ انصاف کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان جانتے ہیں کہ ان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد سے پولیس لاہور آ چکی ہے تاہم وہ داتا دربار پہنچ کر ہی اس بارے میں ردعمل دیں گے۔
یہ ریلی داتا دربار پہنچ کر ہی ختم ہو گی جہاں عمران خان کا خطاب بھی متوقع ہے۔
’عمران خان طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے تو یہ توہین عدالت کے زمرے میں بھی آ سکتا ہے‘: بی بی سی اردو کا فیس بک لائیو, فرحت جاوید، بی بی سی اردو
اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے دو مختلف مقدمات میں پیش نہ ہونے پر تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
خاتون جج کو دھمکانے کے مقدمے میں پیر کو پہلی بار ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے جبکہ توشہ خانہ کیس میں سیشن جج نے معطل کیے گئے وارنٹ بحال کر دیے۔
اس صورتحال پر بات کرتے ہوئے سینیئر وکیل شاہ خاور نے بتایا’ میں سمجھتا ہوں کہ اتنا ذیادہ پیچیدہ معاملہ نہیں ہے اور وہ اگر ایک دفعہ دونوں عدالتوں میں دی گئی تاریخ پر خود پیش ہو جائیں اور عدالت میں درخواست دیں کہ میرے خلاف گرفتاری کے جو وارنٹ ہیں ان کو کینسل کریں تو وہ کینسل ہو جائیں گے۔ عمران خان کو عدالتوں کے سامنے پیش ہونا ہو گا۔‘
شاہ خاور نے بتایا کہ ’توشہ خانہ کیس میں اسلام اباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بیان حلفی لیا تھا کہ وہ 13 مارچ کو کورٹ میں پیش ہوں گے لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔‘
ان کے مطابق جب عدالت کسی کو کریمینل پروسیڈنگ میں طلب کرتی ہے تو پہلے اس کو نوٹس دیا جاتا ہے پھر قابل ضمانت اور پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں، مقصد گرفتار کرنا نہیں بلکہ یہ اس لیے ہوتا ہے تاکہ حاضری یقینی بنائی جائے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے تو یہ توہین عدالت کے زمرے میں بھی آ سکتا ہے۔
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی
خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری لے کر اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیم کی سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
بریکنگ, عمران خان کی انتخابی ریلی زمان پارک سے روانہ
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی انتخابی ریلی اب سے کچھ دیر قبل زمان پارک لاہور سے روانہ ہو گئی ہے۔
ریلی میں تحریک انصاف کے متعدد رہنما اور کارکن موجود ہیں۔ ریلی کے اختتام پر عمران خان داتا دربار پر پہنچ کر خطاب کریں گے۔

،تصویر کا ذریعہببث
