ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، باہر سے پاکستانی حکومت بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کے جلسے میں خطاب میں کہا ہے کہ ان کی حکومت تبدیل کرنے کے لیے بیرونِ ملک سے آنے والے پیسے سے سازش ہو رہی ہے اور اس سازش میں کچھ پاکستانی انجانے میں اور کچھ جان بوجھ کر استعمال ہو رہے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. تحریکِ انصاف کے ’امر بالمعروف‘ جلسے پر بی بی سی اردو کی لائیو کوریج اختتام کو پہنچی, یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

    اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے جلسے پر بی بی سی کی لائیو کوریج سے استفادے کا شکریہ۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر بی بی سی کی لائیو کوریج کے لیے یہاں کلک کریں

  2. وسعت اللہ خان کا کالم: فقیر محمد پردیسی اور سانڈے کا تیل

  3. پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ کہاں ہے؟

    PMLN

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ اس وقت وزیرِ آباد کے قریب موجود ہے اور پورا دن گوجرانوالہ میں گزارنے کے بعد مریم نواز اور حمزہ شہباز نے گوجرانوالہ سے شام میں خطاب کیا اور ایک مرتبہ پھر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    صحافی اہتشام شامی کے مطابق اس وقت مہنگائی مکاؤ مارچ سرائے عالمگیر کی جانب رواں دواں ہے جہاں ان کے رات کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔

    ان کے مطابق آغاز میں ن لیگ کے رہنماؤں کا گجرات میں جلسہ متوقع تھا، تاہم کیونکہ یہ رات گئے وہاں پہنچیں گے، تاہم اب یہ وزیر آباد کے قریب موجود ہیں جہاں ان کا خطاب متوقع ہے۔

    کل صبح یہ مارچ اسلام آباد کی جانب سفر کا آغاز کرے گا اور شام کے وقت اسلام آباد پہنچے گا۔

  4. نواز شریف جس سے بھی ملتے ہیں پاکستان اور اس کے 22 کروڑ لوگوں کے لیے ملاقات کرتے ہیں: مریم نواز

    mariam

    ،تصویر کا ذریعہPMLN

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ گوجرانوالہ سے روانہ ہو چکا ہے جہاں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کہتے ہیں نواز شریف لندن میں لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، نواز شریف جس سے بھی ملتے ہیں پاکستان اور اس کے 22 کروڑ لوگوں کے لیے ملاقات کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ’تمہاری طرح باہر جا کر، انڈیا جا کر اپنی فوج کے خلاف بات نہیں کرتا، کان کھول کر سن لو، یہ ادارے، یہ قوم، یہ عوام نواز شریف کے ہیں۔‘

  5. بریکنگ, جلسے میں جس خط کی بات ہوئی اسے ملک کی عسکری قیادت سے شیئر کیا گیا: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی

    imran khan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائے نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جو ہمیں ایک خط ملا، اسے وزیرِ اعظم سے بھی شیئر کیا گیا، اور اسے عسکری قیادت سے بھی شیئر کیا۔

    انھوں نے کہا کہ ’ہم نے ہمیشہ سے کوشش کی ہے کہ ہم عسکری قیادت کے ساتھ مل کر تمام معاملات کا حل نکالتے آئے ہیں۔‘

    وزیرِ اعظم کی جانب سے تقریر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ’اگر کوئی یہ خط دیکھنا چاہتا ہے تو اسے آف دی ریکارڈ دکھا سکتے ہیں لیکن شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’میرا نہیں خیال، یہ ایک خفیہ دستاویز ہے اور یہ مخصوص حکام تک ہی رہے گا۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’میں نے دیانتداری سے یہ عمران خان کو آگاہ کر دیا، اب وہ کتنا اور کس سے کہنا چاہتے ہیں یہ ان کا ہتھیار بھی ہے اور صوابدید بھی ہے۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’خط کس تاریخ کو موصول ہوا اس بارے میں بھی بتایا جا سکتا ہے۔‘

  6. مزید مشاورت ہو گی اور ایک دو روز میں اس بارے میں فیصلہ سامنے آئے گا: طارق بشیر چیمہ رہنما ق لیگ

    tariq bashir cheema

    ،تصویر کا ذریعہAPP

    پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے پاکستان مسلم ن کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ن لیگ کا وفد ہمارے پاس آیا ہے اور اس حوالے سے مزید مشاورت ہو گی اور ایک دو روز میں اس بارے میں فیصلہ سامنے آئے گا۔‘

    انھوں نے دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہماری خواہش ضرور ہے کہ ہم اس بارے میں ایک ساتھ فیصلہ کریں۔ کیونکہ ہم چھوٹی جماعتیں ہیں اور ہمیں اپنی کوئی دفاعی حکمت عملی بھی بنانی ہو گی کیونکہ پچھلے ساڑھے تین سالوں کا تجربہ اچھا نہیں ہے۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بی اے پی پارٹی، اور ایم کیو ایم کے اپنے مسائل ہیں لیکن یہ ہماری خواہش ضرور ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران دوستوں کے ساتھ اتحادیوں کو بھی نہیں چھوڑا، اور اپوزیشن کے ساتھ تو بہت برا کیا۔‘

  7. جب ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ امریکہ وہ ہاتھی ہے جو نہ بھولتا ہے، نہ چھوڑتا ہے

  8. ‘ہر روز منافقت سامنے آتی ہیں‘

    ‘جو پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو خارجہ پالیسی کنٹرول کرنے کا الزام لگاتے ہیں، وہ ایک سویلین منتخب وزیراعظم کے خارجہ پالیسی کو باگ ڈور شنبھالنے پر ناخوش ہیں۔ ہر روز منافقت سامنے آتی ہیں‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. ‘حکومت کی حکمتِ عملی ابھی بھی تاخیر اور عدم اعتماد سے توجہ ہٹانا ہے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. ‘میرے خیال میں عمران خان نے اپنا آج کا ہدف حاصل کر لیا ہے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. عمران خان کی تقریر میں کیا اہم تھا؟

    Imran Khan

    ،تصویر کا ذریعہPM Office

    • عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی خارجہ پالیسی کو مروڑنے کی کوشش باہر سے کی جا رہی ہے اور بیرونِ ملک سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو متاثر کیا جا رہا ہے۔
    • عمران خان نے کہا کہ اس سازش کا انھیں کئی ماہ سے علم ہے کہ یہ سازش ہو رہی ہے اور ’یہ جو آج اکٹھے ہوگئے ہیں، یہ جو آج قاتل اور مقتول اکٹھے ہو گئے، جنھوں نے اکٹھا کیا ہے، ان کا بھی ہمیں پتا ہے۔‘
    • وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پیسہ باہر سے ہے، لوگ ہمارے استعمال ہو رہے ہیں، زیادہ تر انجانے لیکن کچھ جان بوجھ کر ہمارے خلاف یہ پیسہ استعمال کر رہے ہیں۔
    • انھوں نے منحرف اراکین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف جو ووٹ دینے جائے گا، میں ان سے یہ کہوں گا کہ یہ نہ کرنا۔
    • انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’میرے پاس جو خط ہے یہ ثبوت ہے، اور اگر کوئی بھی شک کر رہا ہے تو میں آپ کو دعوت دوں گا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں کس قسم کی بات کر رہا ہوں۔
    • وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کی ایسی بہت سی باتیں ہیں جو مناسب وقت پر اور بہت جلد سامنے لائی جائیں گی اور قوم جاننا چاہتی ہے کہ لندن میں بیٹھا ہوا شخص کس سے ملاقاتیں کر رہا ہے اور پاکستان میں بیٹھے ہوئے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں۔
    • عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت جاتی ہے جائے، جان جاتی ہے جائے، ان کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔
    • انھوں نے اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’100 سال کا بدترین بحران آیا مگر میں نے ملک کو بند نہیں کیا۔‘
  13. بریکنگ, ہمارے خلاف جو ووٹ دینے جائے گا، میں ان سے یہ کہوں گا کہ یہ نہ کرنا: عمران خان

    عمران خان نے منحرف اراکین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے خلاف جو ووٹ دینے جائے گا، میں ان سے یہ کہوں گا کہ یہ نہ کرنا۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ کے پاس ایک ہی راستہ ہے، استعفیٰ دے دیں۔ 25 کروڑ روپے سامنے رکھ کر یہ کہنا کہ ہمارے کام نہیں ہوئے ہم اس لیے جا رہے ہیں، یہ بات قوم نہیں مانے گی۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’آپ کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔‘

  14. بریکنگ, میرے پاس جو خط ہے یہ ثبوت ہے۔۔۔ قوم یہ جاننا چاہتی کہ لندن میں بیٹھا ہوا کس کس سے ملتا ہے: عمران خان

    Imran Khan

    ،تصویر کا ذریعہPM office

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں پتا ہے کہ باہر سے کن کن جگہوں سے ہم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ’ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ میں آپ کے سامنے اپنی پاکستان کی آزادی کا مقدمہ رکھ رہا ہوں۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’میرے پاس جو خط ہے یہ ثبوت ہے، اور اگر کوئی بھی شک کر رہا ہے تو میں آپ کو دعوت دوں گا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں کس قسم کی بات کر رہا ہوں۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اپنی قوم سے بھی کہہ رہا ہوں اور میڈیا سے بھی کہہ رہا ہوں کہ ہم کب تک اس طرح رہیں گے کہ ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔‘

    ’بیرونی سازش کی ایسی ایسی باتیں ہیں جو مناسب وقت پر اور بہت جلد سامنے لائی جائیں گی۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میری قوم یہ جاننا چاہتی کہ لندن میں بیٹھا ہوا کس کس سے ملتا ہے۔ اور پاکستان میں بیٹھے ہوئے کردار کس کے کہنے پر چل رہے۔‘

    ’ہمارے پاس جو ثبوت ہیں، ہر چیز کو میں ظاہر کر رہا ہوں، اس سے زیادہ میں اس لیے ظاہر نہیں کر سکتا کہ کیوںکہ مجھے ملک کا مفاد عزیز ہے۔‘

    عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہمیں قومی مفاد کے نام پر دھمکیاں دی گئیں۔‘

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’میرے خلاف سازش ہو رہی ہے، کچھ لوگ جانتے ہوئے ، کچھ نہ جانتے ہوئے اس کا حصہ ہیں۔‘

  15. بریکنگ, فارن فنڈنگ سے میرے خلاف سازش باہر سے کی جا رہی ہے: عمران خان

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ملک کو ہمارے پرانے لیڈروں کے کرتوتوں کی وجہ سے دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔ ہمارے ملک میں اپنے لوگوں کی مدد سے لوگوں کو تبدیل کیا جاتا رہا۔‘

    عمران خان نے کہا کہ ’ذوالفقار علی بھٹو نے جب ملک کو آزاد خارجہ پالیسی دینے کی کوشش کی تو فضل الرحمان اور نواز شریف کی جماعتوں نے تحریک چلائی جس کی وجہ سے انھیں پھانسی دے دی گئی۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’آج اسی بھٹو کے داماد اور اس کا نواسا دونوں کرسی کی لالچ میں اپنے نانا کی قربانی کو بھلا کر اس کے قاتلوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے خلاف سازش باہر سے کی جا رہی ہے، باہر سے ہماری خارجہ پالیسی کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ’یہ جو آج قاتل اور مقتول اکھٹے ہو گئے ہیں ان کو اکھٹا کرنا والوں کا بھی ہمیں پتا ہے۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے خلاف سازش ہو رہی ہے، مجھے ہٹانے کے لیے باہر کا پیسے استعمال کیا جا رہا ہے۔‘

  16. رمزی یوسف کہ ایمل کانسی؟ عمران خان کس کا ذکر کرنا چاہتے تھے؟

    amel, and ramzi

    ،تصویر کا ذریعہUS Gov/Getty Images

    اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کے جلسے میں وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں پاکستان میں امریکی حکام کے ہاتھوں گرفتار کیے جانے والے رمزی یوسف کا نام لیا اور کہا کہ ان کے وکیل نے کہا تھا کہ پاکستان میں لوگ رقم کے لیے اپنی ماں تک کو بیچ سکتے ہیں۔

    تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ بات رمزی یوسف کے وکیل نے نہیں بلکہ ایمل کانسی کے وکیل نے کہی تھی۔

  17. تحریک عدم اعتماد: پی ٹی آئی حکومت کا جنوبی پنجاب صوبے کا بل لانے کا مقصد کیا ہے؟

    politics

    ،تصویر کا ذریعہ@SMQURESHIPTI

    ایک ایسے وقت میں جب تحریک انصاف کی حکومت ایک بحران سے گزر رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے تو جمعے کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کسی اور موضوع پر بات کرنے کے بجائے جنوبی پنجاب صوبے کے بل پر بات کی ہے۔

    ایسے میں جہاں ایک طرف اپوزیشن عدم اعتماد کو کامیاب کرانے کے لیے حکومت کے اراکین اور اتحادیوں کی مدد مانگ رہی ہے وہاں وزیرخارجہ جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق بل پر اپوزیشن سے مدد مانگ رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے اس بل پر تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کی درخواست کی ہے اور انھوں نے شکوہ کیا کہ سیاسی جماعتیں اس متعلق ان کے خطوط کا جواب ہی نہیں دے رہی ہیں۔

    انھوں نے سابق وزیراعظم اور ملتان سے اپنے سیاسی حریف یوسف رضا گیلانی کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کو جنوبی پنجاب کا صوبہ چاہیے تو آؤ اس بل کی حمایت کرو اور اس کے بل پر ووٹ دو۔‘

  18. ‘100 سال کا بدترین بحران آیا مگر میں نے ملک کو بند نہیں کیا‘: عمران خان

    عمران خان کا کہنا ہے کہ ‘اللہ کا شکر کرتا ہوں 100 سال میں سب سے بڑا بحران دنیا میں آیا ساری دنیا بند ہوگئی لاک ڈاؤن لگ گئے غریب پوری دنیا میں متاثر ہوئے۔ میں نے جب اپنے ملک کو بند نہیں کیا مجھ پر تنقید ہوئی کہ عمران تباہ کر رہا ہے پاکستان کو فخر سے قوم کے سامنے کھڑا ہوں۔ جو پاکستان میں قدم اٹھائے ساری دنیا تسلیم کرتی ہے کہ اپنی قوم کو کورونا سے بچایا، معیشت کو بچایا اپنے غریبوں کو بچایا۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق سب سے کم بے روزگاری پاکستان میں ہے‘

  19. بریکنگ, کسی حکومت نے ایسی کارکردگی نہیں دکھائی جو ہم نے ساڑھے تین سالوں میں دکھائی: عمران خان

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ’مدینہ کی ریاست میں حکم دیا گیا تھا کہ جب بھی کوئی بدی یا برائی دیکھیں تو اس کے خلاف کھڑے ہوں اور اچھائی کے ساتھ کھڑا ہونا، اسے امر بالمعروف کہتے ہیں۔

    ’ایک حکومت کو گرانے کے لیے پیسے لگا رہے ہیں۔ امر بالمعروف کا مطلب ہے قوم کے اوپر لازمی ہے جب بھی آپ دیکھیں برائی ہے یا بدی تو اس کے خلاف جہاد کریں کیونکہ یہ قوم کو زندہ رکھتی ہے۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نے بتایا کہ آپ اس جرم میں شریک نہیں۔ کسی حکومت نے اس طرح کی کارکردگی نہیں دکھائی جو ہم نے ساڑھے تین سال میں دکھائی۔‘

  20. جلسے کی کوریج پر پی ٹی وی کے خلاف سوشل میڈیا پر شکایات

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    حکمراں جماعت تحریک انصاف کا اجتماع پریڈ گراؤنڈ میں جاری ہے مگر سوشل میڈیا پر حکومت اور اپوزیشن کے حامی اکاؤنٹس دونوں ہی سرکاری نیوز چینل پی ٹی وی کی جلسے کی کوریج سے خوش نہیں دکھائی دے رہے۔

    سہیل نامی صارف، جو بظاہر پی ٹی آئی سپورٹر ہیں، ٹوئٹر پر لکھتے ہیں کہ ’پی ٹی وی سپیکر کو نہیں دکھا رہا۔ اچانک الفاظ میوٹ کر رہا ہے۔ کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے؟ شہباز گل مہربانی فرما کر اس معاملے کو دیکھیں۔‘

    واجد نوید نے لکھا کہ ’کوریج کے رائٹس صرف پی ٹی وی کو دینا حکومت کی آج کی بڑی غلطی ہے۔ اس نے مکمل طور پر آڈیو اور ویڈیو معیار کو تباہ کر دیا۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

    خیال رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سکیورٹی کی وجہ سے تحریک انصاف کے آج کے جلسے میں کیمروں کی اجازت نہیں دی گئی تاہم میڈیا کے نمائندوں کو ’کوریج کی اجازت‘ ہے۔