ایران کے 10 نکات اور مذاکرات کاروں کی اُمیدیں
اسلام آباد میں سنیچر کو طے شدہ مذاکرات سے قبل ایران اور امریکہ نے دو ہفتے کی مشروط جنگ بندی پر اتفاق کیا جس میں آبنائے ہرمز کے راستے جہاز رانی کی اجازت بھی شامل تھی۔
ایران نے امریکہ کو 10 نکاتی منصوبہ بھیجا، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ایک قابلِ عمل بنیاد جس پر بات چیت کی جائے‘ قرار دیا۔
نہ تو ایرانی تجویز اور نہ ہی امریکہ کے 15 نکات کو باضابطہ طور پر سامنے رکھا گیا، حالانکہ دونوں جانب سے یہ شرائط پہلے ہی میڈیا پر آ چکی ہیں۔
ایک ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کے 10 نکات میں دیگر چیزوں کے علاوہ ’خطے میں جنگ کا مکمل خاتمہ، ایران پر سے پابندیاں کے خاتمے کا مکمل عزم، ایرانی اثاثوں کو غیر منجمد کرنا اور ایران کی تعمیر نو کے اخراجات کی ادائیگی جیسے مطالبات شامل ہیں۔‘