ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاکت: اب تک ہم کیا جانتے ہیں
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاکت پر بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج اختتام پذیر ہوئی۔ اس حادثے اور اس کے ایران کے سیاسی منظر نامے پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر جائیں۔
اب تک ہم کیا جانتے ہیں:
- ابراہیم رئیسی ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوئے۔ وہ آذربائیجان کی سرحد پر ایک ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپسی پر تبریز جا رہے تھے۔
- اس حادثے میں ابراہیم رئیسی کے علاوہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور عملے سمیت سات دیگر افراد بھی مارے گئے۔
- ایرانی حکام کے مطابق حادثہ بظاہر شدید دھند اور خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا تاہم ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
- ابراہیم رئیسی کی ہلاکت پر ایران میں پانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ہمسایہ ملک پاکستان میں بھی ایک دن کا سرکاری سوگ منایا گیا ہے۔
- ایران کے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ اے نے ملک کے اول نائب صدر محمد مخبر کو دو ماہ کے لیے قائم مقام صدر جبکہ نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی کو عبوری وزیر خارجہ مقرر کر دیا ہے۔
- ملک میں نئے صدارتی انتخاب کے لیے آٹھ جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔