BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 May, 2006, 13:36 GMT 18:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بینک ہمارے پیسے کھا گئے
روپے

بینک میں پیسے رکھے تو انہیں محفوظ سمجھا، بس یہی تو غلطی کی۔

زیادہ پیسے تو تھے نہیں لیکن جب پاکستان میں بینکوں نے نئے نئے قواعد نافذ کرنے شروع کر دیے تو وہ رقم بھی گھٹ کر ختم ہو گئی۔

سرکاری بینکوں نے پانچ ہزار سے کم کے بیلینس پر پچاس روپے ماہانہ کاٹنے شروع کیے تو میرا وہ اکاؤنٹ بھی ختم ہو گیا جو میں نے اٹھارہ سال پہلے کھولا تھا اور جس میں اپنے مختلف فری لانس آرٹیکلز کے چیک جمع کرتی رہتی تھی۔

سرکاری بینک کبھی اکاؤنٹ کا بیلینس ڈاک کے ذریعے تو بھیجتے ہی نہیں تھے لیکن اس نئے قانون کے بارے میں انہیں ہمیں مطلع کرنا بھی مناسب نہ سمجھا حالانکہ پچاس روپے سے کم کا ہی ڈاک کا خرچہ ہوتا۔

اسی طرح میرے میاں کے دو اکاؤنٹ میں سے تین اور پونے پانچ ہزار روپے انہی ماہانہ چارجز اور زکواۃ کے کٹنے سے بالکل ختم ہو گئے۔ بغیر کسی اطلاع، بغیر کسی نوٹس کے۔ یعنی ہماری دس ہزار کے قریب کی رقم بینکوں کی ہو گئی۔ ٹھیک ہے شاید وہ پیسہ ہماری قسمت کا نہیں تھا لیکن ہم اس رقم کو کسی ہسپتال یا ضرورت مند شخص کو بھی دے سکتے، بینک کو کیوں دیتے؟

اور تو اور ایک امریکی بینک کے چارجز اور ’مِنیمم بیلنس’ کے بڑھانے سے تنگ آکر جب میں وہ اکاؤنٹ بند کرنے اور اپنے چار ہزار روپے نکالنے گئی تو بینک والوں نے مجھے بتایا کہ اکاؤنٹ بند کرنے کے بھی پیسے لگیں گے، پانچ سو روپے! میں دنیا کے کئی ممالک میں رہی ہوں اور کبھی تک کسی بینک نے اکاؤنٹ بند کرنے کے پیسے نہیں کاٹے تھے۔

میں نے بینک والوں کو کافی برا بھلا کہا لیکن انہیں کیا پروہ؟ بینک یا حکومت کوئی بھی نیا قانون بنا لیں ، لوگوں کو دھوکا دے اور ان کے پیسے کھا جائے، انہیں جوابدہ تو نہیں ہونا پڑتا۔ یقیناً مجھ جیسے اور سینکڑوں چھوٹے کھاتےدار ہونگے جن کے پیسے بینک ہضم کر گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد