BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 March, 2006, 12:38 GMT 17:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پیرس میں کینگرو ہوتے ہیں؟

پیرس میں گم
پیرس میں گم

ضیا احمد ہمارے نئے بلاگر ہیں اور اپنا بلاگ کیفے حقیقت کے نام سے چلاتے ہیں۔ ان کی پرورش کراچی میں ہوئی، امریکہ میں تعلیم حاصل کی اور اب جنیوا میں رہتے ہیں۔ آپ ہر جمعرات کو ان کا نیا بلاگ پڑھ سکیں گے۔

جنیوا سے ضیا احمد کا آداب۔

کچھ سال پہلے کی بات ہے، بیگم صاحبہ پیرس میں گھومتے گھومتے کھوگئیں۔ شہر کے نقشے پر غور کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر ہے جس کے پسِ منظر میں دیوار پر فنِ مصوّری کا ایک نایاب شاہکار نمایاں ہے جو دیکھنے والے سے انگریزی میں کہہ رہا ہے:

’کینگروؤں کے ساتھ جِنسی تعلق بند کرو!‘

ویسے انگریزی کے اس جملے کے مرکزی لفظ کو فعل اور اسم صفت دونوں معنوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے ممکن ہے کہ مصوّر کہنا چاہ رہے ہوں:

’ان کمینے کینگروؤں کو روکو!‘

میرا تو بیگم صاحبہ سے ایک ہی سوال تھا: ’کیا پیرس میں کینگرو ہوتے ہیں؟‘

آپ کا ردًِعمل

عطیق صاحب زادہ، پیرس، فرانس:
تصویر میں جو دیوار نظر آ رہی ہے، یہ کسی کنسٹرکشن والی جگہ کے گرد عارضی دیوار ہے۔ ایسی دیواروں پر اکثر شوقیہ آرٹِسٹ اپنی صلاحیتوں کا آطہار کرتے رہتے ہیں۔ باقی، کنگرو تو آپ کو ہر ملک میں ملتے ہیں، مختلف کلر اور شیپز کے۔۔۔

ڈاکٹر حسن، پیرس:
آج میرا پیرس میں تیسرا دن ہے اور مجھے ایسی خبر پاکر کافی دلچسپی ہو رہی ہے کہ کینگرو کا اشارہ کس طرف ہے۔ بظاہر اس کا مطلب کوئی نہیں۔ ہو سکتا ہے اس کا اشارہ کسی ایک خاص طبقے کی طرف ہو؟ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔۔۔

بابر ارشد، فیصل آباد، پاکستان:
الفاظ کی آڑ میں کسی سِسٹم پر چوٹ کرنا کم لوگوں کو آتا ہے۔ ویسے میں بھی ایک بلاگر ہوں۔۔۔

جاوید اقبال ملک، چکوال، پاکستان:
میں انتہائی معضرت کے ساتھ کہوں گا کہ پڑھنے والوں کو آسان پڑھنے کو دیں۔ یہ بھائی جان نہ جانے کیا باتیں کر رہے ہیں؟ اور اس میں کوئی سبق تو ہو۔ وسعت اللہ خان جیسے لوگوں کو چانس دیں۔ اگر وہ نہیں تو میری خدمات حاصل کریں۔

فتح عالم، فرانس:
گزشتہ دس سالوں میں مجھے تو فرانس میں کبھی ایسی تصویر نظر نہیں آئی۔ بائے دا وے، فرانس میں انگلش گرافٹی کی تعداد اتنی ہی ہے جتنی پاکستان میں ہندی گرافٹی کی۔

خوش حال پریمی، نامعلوم:
یہ کسی غیر انسانی زبان کا بلاگ ہے۔

احمر زیدی، مسی ساگا:
بہت دنوں بعد ایک ایسا بلاگ پڑھا جسے پڑھتے ہی مجھے ہنسی آگئی۔ بہت اچھے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ پوسٹر فرانس میں کینگروؤں کی امیگریشن پر احتجاج کررہا ہے۔

زبیر شبیر، لاہور:
بہت دلچسپ لیکن میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے پڑھنے والوں سے یہی کہوں گا کہ ہر کوئی کچھ سوچ کر ہی لکھتا ہے۔

دلنواز حکیم، ٹورنٹو:
ہوسکتا ہے کہ مصور آسٹریلینز کے متعلق بات کر رہا ہو مگر پھر بھی اس جملے کی کوئی سینس نہیں بنتی۔ اگر کینگروؤں کو روکنا ہی مقصود ہے تو کیا یہی وہ واحد راستہ ہے جن سے انہیں روکا جا سکتا ہے۔۔۔؟؟

اپنا اقتباس ہمیں بھیجیں
پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
حسن کا نیا بلاگحسن کا نیا بلاگ
’دشمن مرے خوشی نہ کریئے، کل سجناں وی۔۔‘
حسن کا نیا بلاگنیا بلاگ وسعت کا
نام کچھ اور ہوتا تو شاید قسمت بھی مختلف ہوتی
حسن مجتبٰییہ اسلام نامے
اوشا، ریما اور رینا سے ندا، افشا اور انعم تک
حسن مجتبیٰایوب آیا میں نہ بولی
کیا یہ کمانڈو صدر کا نیا کیموفلاج ہے؟ حسن بلاگ
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد