BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Friday, 19 October, 2007, 04:47 GMT 09:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بینظیر کے قریب چند عینی شاہدین نے کیا دیکھا
’ہر طرف لاشیں ہی لاشیں بکھری پڑی تھیں اور لوگ مدد کے لیے پکار رہے تھے‘

کئی گھنٹے تک ایسا لگ رہا تھا کہ پورا کراچی چھٹی پر ہے اور ایک بہت بڑی پارٹی چل رہی ہے لیکن اچانک سب کچھ بدل گیا۔ موسیقی چیخوں میں بدل گئی اور نعرے آہوں میں۔ کراچی ایک مرتبہ پھر اپنے پیاروں کے سوگ میں چلا گیا۔ بینظیر کی ریلی میں بم دھماکے کے چند عینی شاہدین :

بی بی سی کے ڈیمئن گرامیٹیکس

ٹرک کا اگلا شیشہ، دونوں اطراف کے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ چکے ہیں۔ اور دونوں طرف پڑے نشانوں سے لگتا ہے کہ یہ شاید کوئی خودکش حملہ تھا۔ چاروں طرف تباہی اور قتل وغارت کا منظر ہے، لاشیں ایبولینسوں میں رکھی جا رہی ہیں۔ ایک شخص ماتم کر رہا ہے کہ اس کا بھائی دھماکے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ وہ بہت خوفناک منظر ہے۔ سامنے والی پولیس کی گاڑی ایک جلا ہوا ڈھانچہ بنی ہوئی ہے۔


خبر رساں ادارے رائٹرز کے فوٹوگرافر اطہر حسین

پہلے ایک آگ کا گولہ ہوا میں اڑتا نظر آیا۔ میں دھماکے کی طرف بھاگا۔ پھر ایک اور دھماکہ ہوا۔ اس وقت مجھے معلوم ہو گیا کہ یہ بم دھماکہ ہے۔ میں نے ایک ٹی وی کے کیمرہ مین کو ہلاک ہوتے دیکھا۔ ہر طرف لاشیں بکھری پڑی تھیں اور لوگ مدد کے لیے پکار رہے تھے۔ اس ڈر سے کہ کہیں اور دھماکہ نہ ہو جائے کوئی بھی لاشوں کے نزدیک نہیں جا رہا تھا۔


صحافی کرسٹینا لیمب

بینظیر بھٹو کو پتہ ہے کہ اصل میں نشانہ وہ تھیں۔ میں ان سے بات کررہی تھی۔ وہ پریشان تھیں کہ بتیاں بجھ رہی ہیں، سٹریٹ لائٹس۔ اور نشانہ باز عمارتوں اور پلوں کے اوپر چڑھے ہوں گے۔ خوش قسمتی سے بس کا نچلا حصہ بھی آرام کے لیے بنایا گیا تھا۔ اور اتفاق سے جب دھماکہ ہوا وہ نیچے آرام کرنے گئی تھیں اور ٹرک کے اوپر نہیں تھیں۔ اس لیے وہ بچ گئیں۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد