BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 September, 2007, 15:39 GMT 20:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میرا ملک بہت نازک موڑ پر ہے‘
ملک کی فوجی حکومت کی طرف سے دھمکی کے باؤجود برما میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ برما میں رہنے والے بی بی سی کے قارئین نے وہاں کی صورت حال کے بارے میں ہمیں لکھ بھیجا ہے۔


نامعلوم عینی شاہد، رنگون، سیائیس ستمبر:

میں جنوبی اوکالاپا میں نگوے کیار یان آشرم کے قریب رہتا ہوں۔ وہ کل رات آئے۔ یہاں رہنے والے دو سو میں سے صرف بیس بھکشو بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ اس عبادت گاہ کے ایک بھکشو کل کے مظاہروں میں وفات پا گئے۔ بھکشوؤں کے سربراہ اور دیگر انیس بھکشو بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے بھکشوؤں کو مارا پیٹا اور جانوروں کی طرح انہیں ٹرکوں میں بھر دیا۔ ہم نے گولیاں چلنے کی آواز اور چیخیں سنیں۔ فوجی چلا رہے تھے کہ وہ صرف ہوا میں گولی نہیں چلائیں گے بلکہ لوگوں پر بھی فائرنگ کریں گے۔


نامعلوم عینی شاہد، رنگون، سیائیس ستمبر:

ایک آشرم میں آدھی رات کو فوجیوں نے دھاوا بول دیا۔ انہوں نے بھکشوؤں کے سربراہ کی گردن پکڑی اور انہیں گھسیٹتے ہوئے نیچے لے گئے۔ دوسرے بھکشوؤں کو انہوں نے بیٹنوں اور ڈنڈوں سے مارا۔ انہوں نے لاتیں مار کر بھکشؤوں کو جگایا۔ نوجوان بھکشو خوف سے کانپ رہے تھا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ بھکشوؤں کے آشرم پر نہیں بلکہ باغیوں کے اڈے پر چھاپا مار رہے ہوں۔


سیمسن، رنگون، ستائیس ستمبر:

اس وقت جو کچھ ہو رہا، اسے دیکھ کر بہت افسوس ہو رہا ہے۔ اب تک فوج نے اپنی پوری طاقت کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ابھی وہ بس لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر لوگ پیچھے نہیں ہٹے تو فوجی کارروائیوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ مگر اس وقت بہت اہم ہے کہ لوگ پیچھے نہ ہٹیں۔ اگر اس وقت مظاہرے رک گئے تو حکومت کی طاقت میں مزید اضافہ ہو گا اور ہم سب کو جیلوں میں ڈال دیا جائے گا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق تشدد کا آغاز مظاہرین نے کیا۔ مگر سچ یہ ہے کہ ہم نے تو بس ان فوجیوں پر پتھر پھینکے جو بھکشوؤں کو مار رہے تھے۔ دل نہیں مانتا کہ بدھ فوجی اس طرح بدھ بھکشوؤں پر حملہ کر سکتے ہیں۔ لوگ ڈرے ہوئے مگر پر امید ہیں۔ برما کے مستقبل کا دارومدار کافی حد تک چین پر ہے۔ اس وقت میرا ملک بہت نازک موڑ پر ہے۔ ہم یا تو جمہوریت کی طرف جائیں گے یا پھر واپس فوجی آمریت کی طرف۔


کی، رنگون، پیر، چوبیس ستمبر:

ہم نہیں جانتے آج کیا ہوگا۔ دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ آج فوجی جنتا نے اعلان کیا ہے کہ وہ مزید مظاہرے نہیں ہونے دیں گے۔ چاہے مظاہرین عام شہری ہوں یا بھکشو۔ ہم نے اس فوجی جنتا کے ہاتھوں بہت ستم سہے ہیں۔ ان کا اتنا خوف ہے کہ ہم اپنے خیالات اور احساسات کا اظہار تک نہیں کر سکتے۔ ہمارے ملک میں کئی قدرتی وسائل ہیں، مگر پھر بھی ہم غریب ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کی وجہ سے دنیا میں ہماری کوئی عزت نہیں۔ مگر ہمیں امید ہے کہ ہمارا مستقبل سنہری ہوگا۔ ہمیں آنگ سان سو کی کی قیادت میں آزادی کی امید ہے۔


مِشل، رنگون، پیر، چوبیس ستمبر:

آج شہر خاموش ہے اور لوگ معمول کے مطابق کام پر جا رہے ہیں۔ بہت افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ مگر فی الحال سب کچھ خاموش ہے۔ لوگ بہت پریشان ہیں۔ نہ جانے آگے کیا ہوگا۔ حکومت کی دھمکیوں کے مطابق آج بڑا دن ہوگا۔ چین کا کردار اہم ہے۔ امریکہ نے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ مگر ان سے کچھ نہیں ہوگا۔ برما کے لوگوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر امریکہ واقعی کچھ کرنا چاہتا ہے تو چین پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ ان سےکہنا چاہیے کہ اگر انہوں نے یہاں کی فوجی جنتا کی حمایت جاری رکھی، تو اولمپکس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔


احتجاجی طالب علم، رنگون، پیر، چوبیس ستمبر:

آج سات سو کے قریب طالب علم احتجاجوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ کچھ طالب علموں کے امتحان چل رہے ہیں، مگر وہ سب کچھ چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اپنے ملک کے لیے۔


چیری، رنگون، پیر، چوبیس ستمبر:

آج صبح حکومتی ایجنٹوں نے لاؤڈ سپیکرز کے ذریعے لوگوں کو خبردار کیا کہ مظاہروں میں شریک نہ ہوں اور نہ ہی مظاہرین کی حوصلہ افزائی کریں۔ مگر دوپہر میں بھکشوؤں اور عام شہریوں کا ایک گروہ سڑکوں پر آگیا اور سول پگوڑا کی طرف چلنے لگا۔ ایک مقبول شاعر نے تقریر کی اور اس کے بعد مظاہرین اپنی منزل کی طرف پھر چل نکلے۔ لیکن کل کے مقابلے میں آج کم لوگ سڑکوں پر تھے۔ لوگ پریشان ہیں۔

پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
فوج مخالف مظاہرے
برما: بدھ بھکشوؤں کے ساتھ راہبائیں بھی شامل
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد